🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ يَحْلِفُ الْمُدَّعَى عَلَيْهِ حَيْثُمَا وَجَبَتْ عَلَيْهِ الْيَمِينُ، وَلاَ يُصْرَفُ مِنْ مَوْضِعٍ إِلَى غَيْرِهِ:
باب: مدعیٰ علیہ پر جہاں قسم کھانے کا حکم دیا جائے وہیں قسم کھا لے یہ ضروری نہیں کہ کسی دوسری جگہ پر جا کر قسم کھائے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر Q2673 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: Q2673
مسند امام شافعی: 1721
السنن الكبرى للبيهقي: 20697
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2673
قَضَى مَرْوَانُ بِالْيَمِينِ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: أَحْلِفُ لَهُ مَكَانِي، فَجَعَلَ زَيْدٌ يَحْلِفُ، وَأَبَى أَنْ يَحْلِفَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَجَعَلَ مَرْوَانُ يَعْجَبُ مِنْهُ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَاهِدَاكَ أَوْ يَمِينُهُ، فَلَمْ يَخُصَّ مَكَانًا دُونَ مَكَانٍ.
اور مروان بن حکم نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے ایک مقدمے میں (مدعیٰ علیہ ہونے کی وجہ سے) ان پر منبر پر قسم کھانے کا فیصلہ کیا، تو زید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اپنی جگہ پر ہی قسم کھاؤں گا۔ چنانچہ زید رضی اللہ عنہ اپنی ہی جگہ سے قسم کھانے لگے اور منبر کے پاس جا کر قسم کھانے سے انکار کر دیا۔ مروان کو اس پر تعجب ہوا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اشعث بن قیس سے) فرمایا تھا کہ دو گواہ لا ورنہ اس (یہودی) کی قسم پر فیصلہ ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خاص جگہ کی تخصیص نہیں فرمائی۔ [صحيح البخاري/كتاب الشهادات/حدیث: Q2673]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1721
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا غَطَفَانَ الْمُرِّيَّ قَالَ: اخْتَصَمَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَابْنُ مُطِيعٍ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فِي دَارٍ، فَقَضَى بِالْيَمِينِ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ زَيْدٌ: أَحْلِفُ لَهُ مَكَانِي. قَالَ مَرْوَانُ: لَا وَاللَّهِ إِلَّا عِنْدَ مَقَاطِعِ الْحُقُوقِ، فَجَعَلَ زَيْدٌ يَحْلِفُ أَنَّ حَقَّهُ لَحَقٌّ، وَيَأْبَى أَنْ يَحْلِفَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَجَعَلَ مَرْوَانُ يَعْجَبُ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ مَالِكٌ: كَرِهَ زَيْدٌ صَبْرَ الْيَمِينِ.
ابو غطفان المری نے بیان فرمایا کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور ابن مطیع نے اپنے ایک (مشترکہ) گھر کے جھگڑے کا مقدمہ مروان بن حکم کے سامنے رکھا، تو مروان نے اس بات پر فیصلہ دیا کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ منبر پر قسم کھائیں۔ زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اپنی جگہ پر ہی قسم کھاؤں گا۔“ مروان نے کہا: ”نہیں اللہ کی قسم! وہیں قسم کھاؤ جہاں لوگوں کے فیصلے ہوتے ہیں (یعنی منبر پر)۔“ تو زید رضی اللہ عنہ یہ قسم کھاتے تھے کہ میں سچا ہوں لیکن منبر پر قسم کھانے سے انکار کرتے تھے اور مروان کو اس بات پر تعجب ہوتا تھا۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ زید رضی اللہ عنہ نے زبردستی قسم لینے کو ناپسند کیا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب القضاء والأحكام والدعاوى والبينات واليمين ومع الشاهد والأيمان والشهادات /حدیث: 1721]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقی: 10 / 177 - وفى المعرفة السنن والآثار له (5930).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20697
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا غَطَفَانَ بْنَ طَرِيفٍ الْمَرِيَ، قَالَ: اخْتَصَمَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَابْنُ مُطِيعٍ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فِي دَارٍ، فَقَضَى بِالْيَمِينِ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ زَيْدٌ: أَحْلِفُ لَهُ مَكَانِي، قَالَ مَرْوَانُ: لَا وَاللهِ، إِلَّا عِنْدَ مَقَاطِعِ الْحُقُوقِ، فَجَعَلَ زَيْدٌ يَحْلِفُ أَنَّ حَقَّهُ لَحَقٌّ، وَيَأْبَى أَنْ يَحْلِفَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَجَعَلَ مَرْوَانُ يَعْجَبُ مِنْ ذَلِكَ". قَالَ مَالِكٌ:" كَرِهَ زَيْدٌ صَبْرَ الْيَمِينِ".
ابو غطفان بن طریف مری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ زید بن ثابت اور ابن مطیع رضی اللہ عنہما ایک گھر کے بارے میں اپنا جھگڑا لے کر مروان کے پاس آئے تو مروان نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ پر قسم ڈال دی کہ وہ منبر کے پاس قسم اٹھائیں۔ زید رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں اس جگہ قسم اٹھاؤں گا۔ مروان نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! صرف حقوق کے فیصلے کی جگہ پر، تو زید رضی اللہ عنہ قسم اٹھانے لگے کہ ان کا حق یقیناً حق ہے، اور منبر کے پاس قسم اٹھانے سے انکار کرتے رہے، تو مروان اس سے تعجب کر رہا تھا۔
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: زید رضی اللہ عنہ نے (منبر پر) پابند کی جانے والی قسم کو ناپسند کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20697]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں