🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجموعہ ضعیف احادیث میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1508)
حدیث نمبر لکھیں:
استغفار کے ساتھ کبیرہ گناہ کا خاتمہ
اطراف الحدیث — مجموعه ضعيف احاديث حدیث نمبر 255 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجموعہ ضعیف احادیث: 255
مسند الشهاب: 853
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 255
لا كبيرة مع الاستغفار ولا صغيرة مع الاصرار
”استغفار کیا جائے تو کبیرہ گناہ بھی باقی نہیں رہتا اور اگر گناہ پر اصرار کیا جائے تو صغیرہ بھی کبیرہ بن جاتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 255]
تخریج الحدیث: { «منكر» }:
[السلسلة الضعيفة 4810] ، [ضعيف الجامع 6308] ، مزید دیکھئے: [كشف الخفاء 367/2] ، [كنز العمال 218/4]

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 853
853 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ قَدِمَ عَلَيْنَا، أبنا أَبُو سَعِيدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَأَبُو عَبَّادٍ ذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا ابْنُ أَخِي أَبِي زُرْعَةَ، ثنا عَمِّي، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو شَيْبَةَ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا كَبِيرَةَ مَعَ اسْتِغْفَارٍ، وَلَا صَغِيرَةَ مَعَ إِصْرَارٍ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی گناہ صغیرہ نہیں رہتا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 853]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوشیبہ خراسانی مجہول ہے۔ دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 4810»
وضاحت: فائدہ: -
سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کبائر کتنے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: سات سو تک ہیں اور بہت قریبی سات تک ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی گناہ صغیرہ نہیں رہتا۔ [تفسير ابن ابي حاتم: 934/3 النساء: ۳۱، وسنده صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں