🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مریض کی دعا کی قبولیت
اطراف الحدیث — مجموعه ضعيف احاديث حدیث نمبر 679 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجموعہ ضعیف احادیث: 679
مشکوۃ المصابیح: 2260
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 679
خمس دعوات يستجاب لهن: دعوة المظلوم حتى ينتصر ودعوة الحاج حتى يصدر و دعوة المجاهد حتى يقعد ”ودعوة المريض حتى يبرأ“ ودعوة الأخ لأخيه بظهر الغيب ثم قال واسرع هذه الدعوات إجابة دعوة الأخ بظهر الغيب
”پانچ افراد کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں، مظلوم کی دعا حتیٰ کہ وہ بدلہ لے لے۔ حج کرنے والے کی دعا حتٰی کہ وہ (گھر کی طرف) واپس لوٹ آئے۔ مجاہد کی دعا حتٰی کہ (وہ اپنے اہل و عیال میں آ کر) بیٹھ جائے۔ مریض کی دعا حتٰی کہ وہ تندرست ہو جائے اور بھائی کی اپنے بھائی کے لئے غائبانہ طور پر کی جانے والی دعا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان تمام دعاؤں میں سے سب سے جلد قبول ہونے والی دعا، بھائی کی اپنے بھائی کے لئے غائبانہ طور پر کی جانے والی دعا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 679]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[هداية الرواة 418/2] ، [الضعيفة 1344] اس کی سند میں عبدالرحیم بن زید العمی راوی ہے جو «مهتم بالكذب» ہے۔ [هداية الرواة 418/2]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ «متروك» ہے۔
امام ابن معین رحمہ اللہ نے اسے کذاب کہا ہے اور ایک دوسری جگہ پر کہا ہے کہ یہ کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔
امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی حدیث کو ترک کر دیاجائے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اہل علم نے اسے چھوڑ دیا ہے۔
امام ابوزرعہ رحمہ الله نے اسے «واهي الحديث» یعنی ضعیف کہا ہے۔
امام ابوداود رحمہ الله نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔
امام جوز جانی رحمہ الله نے اسے غیر ثقہ کہا ہے۔
امام ذہبی رحمہ الله نے کہا ہے کہ اہل علم نے اسے چھوڑ دیا ہے۔ [تقريب التهذيب 4545] ، [الجرح والتعديل 339/5] ، [التاريخ الكبير 104/3] ، [الجرح والتعديل 8937] ، [تهذيب الكمال 3406] ، [الضعفاء للعقيلي 130] ، [علل ابن أبي حاتم 735] ، [الكامل لابن عدي 298/2] ، [ميزان الاعتدال 5030، 605/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2260
2260 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"خَمْسُ دَعَوَاتٍ يُسْتَجَابُ لَهُنَّ  : دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ  حَتَّى يَنْتَصِرَ، وَدَعْوَةُ الْحَاجِّ  حَتَّى يَصْدُرَ، وَدَعْوَةُ الْمُجَاهِدِ  حَتَّى يَقْعُدَ، وَدَعْوَةُ الْمَرِيضِ  حَتَّى يَبْرَأَ، وَدَعْوَةُ الْأَخِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ"ثُمَّ قَالَ: وَأَسْرَعُ هَذِهِ الدَّعَوَاتِ إِجَابَةً دَعْوَةُ الْأَخِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ" (رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ) .
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پانچ دعائیں ہیں جو قبول کی جاتی ہیں: مظلوم کی دعا حتیٰ کہ وہ انتقام لے لے، حاجی کی دعا حتیٰ کہ وہ واپس آ جائے، مجاہد کی دعا حتیٰ کہ وہ (جہاد سے) فارغ ہو جائے، مریض کی دعا حتیٰ کہ وہ صحت یاب ہو جائے اور بھائی کی دعا جو وہ اپنے (مسلمان) بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں کرتا ہے۔“ پھر فرمایا: ”ان دعاؤں میں بھائی کی غائبانہ دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے۔“ (إسنادہ ضعیف جدا، رواہ البیہقی فی الدعوات الکبیر (لم اجدہ و رواہ فی شعب الایمان: ۱۱۲۵، نسخۃ محققۃ: ۱۰۸۷)۔) [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2260]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه البيھقي في الدعوات الکبير (لم أجده و رواه في شعب الإيمان: 1125، نسخة محققة: 1087)
٭ فيه عبد الرحمٰن بن زيد (کذا) و لعله عبد الرحيم بن زيد العمي کذاب، رواه عن أبيه عن سعيد بن جبير عن ابن عباس به و فيه يونس بن أفلح لم أجد من وثقه و زيد العمي ضعيف مشھور .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں