الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب الأضاحي
(احکام) قربانی کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1160 (کل: 16 مقامات، 9 کتب)
بلوغ المرام: 1160
صحیح مسلم: 5091
سنن ابوداود: 2792
مشکوۃ المصابیح: 1454
مسند احمد: 24491
الفتح الربانی: 4657
صحیح ابن حبان: 5915
1 تا 10
حدیث نمبر: 1160
عن أنس بن مالك رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يضحي بكبشين أملحين أقرنين ويسمي ويكبر ويضع رجله على صفاحهما. وفي لفظ:"ذبحهما بيده" متفق عليه وفي لفظ:" سمينين". ولأبي عوانة في صحيحه" ثمينين" بالمثلثة بدل السين وفي لفظ لمسلم ويقول: «بسم الله والله أكبر» . وله من حديث عائشة رضي الله عنها: أمر بكبش أقرن يطأ في سواد ويبرك في سواد وينظر في سواد، فأتي به ليضحي به فقال لها: «يا عائشة هلمي المدية» ثم قال:«اشحذيها بحجر» ففعلت ثم أخذها وأخذه فأضجعه ثم قال: «بسم الله اللهم تقبل من محمد وآل محمد ومن أمة محمد» ثم ضحى به.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو مینڈھے، چتکبرے، سینگوں والے قربانی کرتے تھے اور «بسم الله» پڑھتے اور تکبیر کہتے اور ان کے پہلوؤں پر اپنا پاؤں مبارک رکھتے تھے اور ایک روایت میں آیا ہے کہ ان دونوں کو اپنے دست مبارک سے ذبح کیا۔ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ وہ خوب موٹے تازے تھے اور ابوعوانہ کی صحیح میں «سمينين» «سین» کی جگہ «ثاء» ہے۔ یعنی وہ قیمتی تھے اور مسلم کے الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «بسم الله والله أكبر» کہا۔ اور مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ سینگوں والا مینڈھا ہو جس کے پاؤں کالے ہوں اور پیٹ کا حصہ بھی سیاہ ہو اور آنکھیں بھی سیاہ ہوں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قربانی کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” عائشہ چھری تیز کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری کو پکڑا اور مینڈھے کو پچھاڑا۔ پھر اے ذبح کیا اور فرمایا ” اللہ کے نام سے۔ اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور امت محمد (کی طرف) سے قبول فرما۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1160]
«عَنْ» سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَانَ يُضَحِّي» قربانی کیا کرتے تھے – «بِكَبْشَيْنِ» دو مینڈھوں کی – «أَمْلَحَيْنِ» سیاہ و سفید (چتکبرے) – «أَقْرَنَيْنِ» سینگوں والے – «وَيُسَمِّي» اور بسم اللہ پڑھتے – «وَيُكَبِّرُ» اور اللہ اکبر کہتے – «وَيَضَعُ» اور رکھتے – «رِجْلَهُ» اپنا پاؤں – «عَلَى صِفَاحِهِمَا» ان کی گردنوں کے پہلو پر۔ – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں ہے: – «ذَبَحَهُمَا» آپ نے ان دونوں کو ذبح کیا – «بِيَدِهِ» اپنے ہاتھ سے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں ہے: – «سَمِينَيْنِ» دو موٹے تازے۔ – «وَلِأَبِي عَوَانَةَ» اور ابو عوانہ کی – «فِي صَحِيحِهِ» ان کی صحیح میں ہے: – «ثَمِينَيْنِ» دو قیمتی – «بِالْمُثَلَّثَةِ» ث (تین نقطوں والے حرف) کے ساتھ – «بَدَلَ السِّينِ» س کی بجائے – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے: – «وَيَقُولُ» اور آپ کہتے: – «بِسْمِ اللَّهِ» اللہ کے نام سے – «وَاللَّهُ أَكْبَرُ» اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ – «وَلَهُ» اور ان (مسلم) کی روایت میں ہے – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو: – «أَمَرَ» آپ نے حکم دیا – «بِكَبْشٍ» ایک مینڈھے کا – «أَقْرَنَ» سینگوں والا – «يَطَأُ» چلتا ہو – «فِي سَوَادٍ» سیاہی میں (یعنی پاؤں سیاہ ہوں) – «وَيَبْرُكُ» اور بیٹھتا ہو – «فِي سَوَادٍ» سیاہی میں (یعنی پیٹ سیاہ ہو) – «وَيَنْظُرُ» اور دیکھتا ہو – «فِي سَوَادٍ» سیاہی میں (یعنی آنکھوں کے گرد سیاہی ہو) – «فَأُتِيَ بِهِ» پس وہ لایا گیا – «لِيُضَحِّيَ بِهِ» تاکہ آپ اس کی قربانی کریں – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا – «لَهَا» ان سے: – «يَا عَائِشَةُ» اے عائشہ! – «هَلُمِّي» لاؤ – «الْمُدْيَةَ» چھری – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «اشْحَذِيهَا» اسے تیز کرو – «بِحَجَرٍ» پتھر سے – «فَفَعَلَتْ» پس انہوں نے (ایسا ہی) کیا – «ثُمَّ أَخَذَهَا» پھر آپ نے اسے (چھری کو) لیا – «وَأَخَذَهُ» اور اسے (مینڈھے کو) پکڑا – «فَأَضْجَعَهُ» پس اسے لٹایا – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «بِسْمِ اللَّهِ» اللہ کے نام سے – «اللَّهُمَّ» اے اللہ! – «تَقَبَّلْ» قبول فرما – «مِنْ مُحَمَّدٍ» محمد کی طرف سے – «وَآلِ مُحَمَّدٍ» اور محمد کی آل کی طرف سے – «وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ» اور محمد کی امت کی طرف سے – «ثُمَّ ضَحَّى بِهِ» پھر آپ نے اس کی قربانی کی۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو چتکبرے (سیاہ و سفید) سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی کیا کرتے تھے، اور (ذبح کرتے وقت) بسم اللہ اور اللہ اکبر کہتے اور اپنا پاؤں ان کی گردن کے پہلو پر رکھتے۔ اور ایک روایت میں ہے: ”آپ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ایک روایت میں ہے: ”دو موٹے تازے۔“ اور ابو عوانہ کی صحیح میں س کی بجائے ث کے ساتھ ”ثمینین“ (دو قیمتی) ہے۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ کہتے: ”بسم اللہ واللہ اکبر (اللہ کے نام سے، اور اللہ سب سے بڑا ہے)۔“ اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ہے کہ آپ نے ایک سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم دیا جس کے پاؤں، پیٹ اور آنکھوں کے گرد کا حصہ سیاہ ہو، چنانچہ وہ قربانی کے لیے لایا گیا، تو آپ نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! چھری لاؤ۔“ پھر فرمایا: ”اسے پتھر پر تیز کرو۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر آپ نے چھری لی اور مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا، پھر فرمایا: ”اللہ کے نام سے، اے اللہ! محمد کی طرف سے، آل محمد کی طرف سے اور امت محمد کی طرف سے قبول فرما۔“ پھر آپ نے اس کی قربانی کی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1160]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو چتکبرے (سیاہ و سفید) سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی کیا کرتے تھے، اور (ذبح کرتے وقت) بسم اللہ اور اللہ اکبر کہتے اور اپنا پاؤں ان کی گردن کے پہلو پر رکھتے۔ اور ایک روایت میں ہے: ”آپ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ایک روایت میں ہے: ”دو موٹے تازے۔“ اور ابو عوانہ کی صحیح میں س کی بجائے ث کے ساتھ ”ثمینین“ (دو قیمتی) ہے۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ کہتے: ”بسم اللہ واللہ اکبر (اللہ کے نام سے، اور اللہ سب سے بڑا ہے)۔“ اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ہے کہ آپ نے ایک سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم دیا جس کے پاؤں، پیٹ اور آنکھوں کے گرد کا حصہ سیاہ ہو، چنانچہ وہ قربانی کے لیے لایا گیا، تو آپ نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! چھری لاؤ۔“ پھر فرمایا: ”اسے پتھر پر تیز کرو۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر آپ نے چھری لی اور مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا، پھر فرمایا: ”اللہ کے نام سے، اے اللہ! محمد کی طرف سے، آل محمد کی طرف سے اور امت محمد کی طرف سے قبول فرما۔“ پھر آپ نے اس کی قربانی کی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحج، باب من نحر هدية بيده، حديث:1712، حديث:5553، 5558 وغيره، وحديث عائشة: أخرجه مسلم، الأضاحي، حديث:1967.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 1967 ترقیم شاملہ: -- 5091
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: قَالَ حَيْوَةُ : أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ، وَيَبْرُكُ فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ، فَأُتِيَ بِهِ لِيُضَحِّيَ بِهِ، فَقَالَ لَهَا يَا عَائِشَةُ: " هَلُمِّي الْمُدْيَةَ "، ثُمَّ قَالَ: " اشْحَذِيهَا بِحَجَرٍ "، فَفَعَلَتْ ثُمَّ أَخَذَهَا وَأَخَذَ الْكَبْشَ فَأَضْجَعَهُ، ثُمَّ ذَبَحَهُ، ثُمَّ قَالَ: " بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ " ثُمَّ ضَحَّى بِهِ.
عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم دیا جو سیاہی میں چلتا ہو، سیاہی میں بیٹھتا ہو اور سیاہی میں دیکھتا ہو (یعنی پاؤں، پیٹ اور آنکھیں سیاہ ہوں)۔ پھر ایک ایسا مینڈھا قربانی کے لیے لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ! چھری لا۔ پھر فرمایا کہ اس کو پتھر سے تیز کر لے۔ میں نے تیز کر دی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری لی، مینڈھے کو پکڑا، اس کو لٹایا، پھر ذبح کرتے وقت فرمایا کہ بسم اللہ، اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آل کی طرف سے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت کی طرف سے اس کو قبول کر، پھر اس کی قربانی کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5091]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ایک سینگوں والا مینڈھا لایا جائے جس کے پیر، پیٹ اور آنکھیں سیاہ ہوں، تو اسے لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے قربانی کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! چھری لاؤ۔“ پھر فرمایا: ”اسے پتھر سے تیز کرو۔“ انہوں نے ایسا کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری پکڑی اور مینڈھا پکڑ کر اسے لٹایا، پھر اسے ذبح کرنے لگے اور فرمایا: «بِسْمِ اللهِ، اللهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ» ”اللہ کے نام کے ساتھ! اے اللہ! محمد، آلِ محمد اور امتِ محمد کی طرف سے قبول فرمائیے۔“ پھر اسے ذبح کر ڈالا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5091]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1967
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2792
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ، عَنْ ابْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ، وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ، وَيَبْرُكُ فِي سَوَادٍ فَأُتِيَ بِهِ فَضَحَّى بِهِ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ هَلُمِّي الْمُدْيَةَ، ثُمَّ قَالَ: اشْحَذِيهَا بِحَجَرٍ فَفَعَلَتْ، فَأَخَذَهَا وَأَخَذَ الْكَبْشَ فَأَضْجَعَهُ وَذَبَحَهُ، وَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ، ثُمَّ ضَحَّى بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ دار مینڈھا لانے کا حکم دیا جس کی آنکھ سیاہ ہو، سینہ، پیٹ اور پاؤں بھی سیاہ ہوں، پھر اس کی قربانی کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ چھری لاؤ“، پھر فرمایا: ”اسے پتھر پر تیز کرو“، تو میں نے چھری تیز کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہاتھ میں لیا اور مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا اور ذبح کرنے کا ارادہ کیا اور کہا: «بسم الله اللهم تقبل من محمد وآل محمد ومن أمة محمد» ”اللہ کے نام سے ذبح کرتا ہوں، اے اللہ! محمد، آل محمد اور امت محمد کی جانب سے اسے قبول فرما“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قربانی کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2792]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، ایک مینڈھا لایا جائے جو سینگوں والا ہو، پاؤں کالے ہوں، آنکھیں کالی ہوں، سینہ اور پیٹ بھی کالا ہو، چنانچہ وہ پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قربان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! چھری لاؤ۔“ پھر فرمایا: ”اسے پتھر پر تیز کرو۔“ میں نے ایسے ہی کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری لی اور مینڈھے کو پکڑا، اسے لٹایا اور ذبح کیا اور دعا کی: «بِسْمِ اللّٰهِ، اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ» ”اللہ کے نام سے، اے اللہ! محمد، آلِ محمد اور امتِ محمد کی طرف سے قبول فرما۔“ پھر اسے قربان (ذبح) کر دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2792]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأضاحي 3 (1967)، (تحفة الأشراف: 17363)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/78) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1967)
حدیث نمبر: 1454
1454 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ، يَطَأُ فِي سَوَادٍ، وَيَبْرَكُ فِي سَوَادٍ، وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ، فَأُتِيَ بِهِ لِيُضَحِّيَ بِهِ، قَالَ: يَا عَائِشَةُ، هَلُمِّي الْمُدْيَةَ، ثُمَّ قَالَ: اشْحَذِيهَا بِحَجَرٍ، فَفَعَلَتْ، ثُمَّ أَخَذَهَا وَأَخَذَ الْكَبْشَ، فَأَضْجَعَهُ ثُمَّ ذَبَحَهُ، ثُمَّ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ، ثُمَّ ضَحَّى بِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم فرمایا جس کی ٹانگیں، پیٹ اور آنکھیں سیاہ تھیں، اسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تاکہ آپ اسے قربان کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! چھری لاؤ۔“ پھر فرمایا: ”اسے پتھر پر تیز کرو۔“ میں نے ایسے ہی کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری پکڑ کر مینڈھے کو لٹایا اور اسے ذبح کرنے کا ارادہ فرمایا تو یوں دعا کی: «بِسْمِ اللهِ، اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ» ”اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! اسے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، آلِ محمد اور امتِ محمد کی طرف سے قبول فرما۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ذبح کیا۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1454]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1967/19)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 24491
حَدَّثَنَا هَارُونُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: وَقَالَ حَيْوَةُ : أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ، وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ، وَيَبْرُكُ فِي سَوَادٍ، فَأُتِيَ بِهِ لِيُضَحِّيَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، هَلُمِّي الْمِدْيَةَ"، ثُمَّ قَالَ:" اشْحَذِيهَا بِحَجَرٍ"، فَفَعَلَتْ، ثُمَّ أَخَذَهَا وَأَخَذَ الْكَبْشَ فَأَضْجَعَهُ، ثُمَّ ذَبَحَهُ، وَقَالَ: " بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ"، ثُمَّ ضَحَّى بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگوں والا ایک ایسا مینڈھا لانے کا حکم دیا جو سیاہی میں چلتا ہو، سیاہی میں دیکھتا ہوا، سیاہی میں بیٹھتا ہو (مکمل کالا سیاہ ہو) چنانچہ ایسا جانور قربانی کے لئے پیش کیا گیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ! چھری لاؤ پھر فرمایا اسے پتھر پر تیز کرلو، میں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری پکڑی اور مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا اور یہ کہتے ہوئے ذبح کردیا بسم اللہ، اے اللہ! محمد و آل محمد اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے اسے قبول فرما۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24491]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1976
حدیث نمبر: 4657
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ وَيَبْرُكُ فِي سَوَادٍ فَأُتِيَ بِهِ لِيُضَحِّيَ بِهِ ثُمَّ قَالَ يَا عَائِشَةُ هَلُمِّي الْمُدْيَةَ ثُمَّ قَالَ اسْتَحِدِّيهَا بِحَجَرٍ فَفَعَلَتْ ثُمَّ أَخَذَهَا وَأَخَذَ الْكَبْشَ فَأَضْجَعَهُ ثُمَّ ذَبَحَهُ وَقَالَ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ ثُمَّ ضَحَّى بِهِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے دنبے کا حکم دیا جو سینگوں والا ہو، اس کے پاؤں کالے ہوں، آنکھوں کے ارد گرد والی جگہ بھی کالی ہو اور پیٹ بھی کالا ہو، پس اس کو لایا گیا، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی قربانی کریں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! چھری لاؤ۔ پھر فرمایا: اس کو پتھر کے ساتھ تیز کرو۔ پس سیدہ نے ایسے ہی کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری لی اور دنبے کو پکڑا، اس کو ذبح کرنے کے لیے لٹایا اور فرمایا: (اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور امت ِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے قبول فرما)۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4657]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1967، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24491 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24996»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1967
حدیث نمبر: 5915
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ ، عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ يَطَأُ فِي سَوَادٍ، وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ، وَيَبْرُكُ فِي سَوَادٍ، فَأَتَى بِهِ لِيُضَحِّيَ بِهِ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَائِشَةُ، هَلُمِّي الْمُدْيَةَ"، ثُمَّ قَالَ:" حُدِّيهَا بِحَجَرٍ"، فَفَعَلْتُ، فَأَخَذَهَا وَأَخَذَ الْكَبْشَ، فَأَضْجَعَهُ، ثُمَّ ذَبَحَهُ، وَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ، مِنْ مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ"، ثُمَّ ضَحَّى بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک سینگوں والا مینڈھا لایا گیا جس کے پاؤں، آنکھوں اور پیٹ کے قریب سیاہ نشان تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے تاکہ اسے قربان کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! چھری پکڑاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے پتھر پر تیز کر لو۔“ میں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چھری کو لیا، اس مینڈھے کو پکڑا، اسے لٹایا اور ذبح کرتے وقت فرمایا: «بِسْمِ اللهِ، اللهُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَمِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ» ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اے اللہ! محمد، محمد کے گھر والوں اور محمد کی امت کی طرف سے (اسے قربان کر رہا ہوں)۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قربان کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5915]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1967، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5915، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2792، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19114» «رقم طبعة با وزير 5885»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (4/ 352 - 353): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم رجاله ثقات رجال الشيخين غير حرملة وأبي صخر وهو حميد بن زياد الخراط فمن رجال مسلم والثاني صدوق
حدیث نمبر: 7157
7157- عن عائشة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بكبش أقرن، يطأ في سواد، ويبرُكُ في سواد، وينظر في سواد، فأتِيَ ليُضحى به... الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الأضاحي (19:1967) عن هارون بن معروف، حدثنا عبدالله بن وهب، قال: قال حيوة: أخبرني أبو صخْر، عن يزيد بن قُسَيْط، عن عروة بن الزبير، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7180
7180- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بكبش أقرن، يطأ في سواد ويبرك في سواد، وينظر في سواد فأتي به ليضحي به فقال لها: يا عائشة هلُمّي الْمُدْيةَ ثم قال: اشحَذِيْها بحجر ففعلتْ ثم أخذها وأخذ الكبْشَ فأضجعه، ثم ذبحه ثم قال: باسم الله، اللهم تقَّبلْ مِنْ محمد وآل محمد، ومن أمة محمد، ثم ضحّى به.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الأضاحي (19:1967) عن هارون بن معروف، حدثنا عبدالله بن وهب، قال: قال حيوة: أخبرني أبو صخْر، عن يزيد بن قُسيْط، عن عروة بن الزبير، عن عائشة، فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7184
7184- عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم أمرَ بكبشٍ أقرنَ، يطأُ في سوادٍ ويبركُ في سوادٍ، وينظرُ في سوادٍ، فأُتِيَ به ليضحّي به، فقال لها: يا عائشةُ هلُمّي الْمُدْيةَ ثم قال: اشحَذِيْها بحجرٍ ففعلتْ، ثم أخذها، وأخذ الكبْشَ، فأضجعَه، ثم ذبحَه ثم قال: باسم اللهِ، اللهم تقَّبلْ مِنْ محمد، وآل محمد، ومن أمة محمد، ثم ضحَّى به.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الأضاحي (19:1967) عن هارون بن معروف، حدثنا عبدالله بن وهب، قال: قال حيوة: أخبرني أبو صخْر، عن يزيد بن قُسيْط، عن عروة بن الزبير، عن عائشة، فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح