الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في الأيمان والنذور)
(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1173 (کل: 5 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1173
حدیث نمبر: 1173
وعن عبد الرحمن بن سمرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«وإذا حلفت على يمين فرأيت غيرها خيرا منها فكفر عن يمينك وائت الذي هو خير» متفق عليه وفي لفظ للبخاري «فائت الذي هو خير وكفر عن يمينك» وفي رواية لأبي داود:«فكفر عن يمينك ثم ائت الذي هو خير» وإسنادها صحيح.
سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم کسی کام پر قسم کھاؤ اور اس کام کے خلاف کو بہتر دیکھو تو قسم کا کفارہ ادا کر دو اور جو بہتر ہے وہ کر لو۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری کے الفاظ یہ ہیں کہ ” جو کام بہتر ہے اسے کرو اور قسم کا کفارہ ادا کرو۔“ اور ابوداؤد کی روایت میں اس طرح ہے کہ ” اپنی قسم کا کفارہ دے کر وہ کام کرو جو بہتر ہے۔“ اس کی سند صحیح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1173]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ» عبد الرحمن بن سمرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَإِذَا» اور جب – «حَلَفْتَ» تم قسم کھاؤ – «عَلَى يَمِينٍ» کسی بات پر – «فَرَأَيْتَ» پھر تم دیکھو – «غَيْرَهَا» اس کے علاوہ کو – «خَيْرًا» بہتر – «مِنْهَا» اس سے – «فَكَفِّرْ» تو کفارہ دو – «عَنْ يَمِينِكَ» اپنی قسم کا – «وَائْتِ» اور کر لو – «الَّذِي» وہ (کام) جو – «هُوَ خَيْرٌ» بہتر ہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَفِي لَفْظٍ» اور الفاظ میں – «لِلْبُخَارِيِّ» بخاری کے: – «فَائْتِ» تو کر لو – «الَّذِي» وہ جو – «هُوَ خَيْرٌ» بہتر ہے – «وَكَفِّرْ» اور کفارہ دو – «عَنْ يَمِينِكَ» اپنی قسم کا – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «لِأَبِي دَاوُدَ» ابو داود کی: – «فَكَفِّرْ» تو کفارہ دو – «عَنْ يَمِينِكَ» اپنی قسم کا – «ثُمَّ» پھر – «ائْتِ» کر لو – «الَّذِي» وہ جو – «هُوَ خَيْرٌ» بہتر ہے – «وَإِسْنَادُهَا» اور اس کی سند – «صَحِيحٌ» صحیح ہے۔
اور سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اور جب تم کسی بات پر قسم کھاؤ، پھر اس کے علاوہ (دوسری بات) کو اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہ کام کر لو جو بہتر ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری کے ایک لفظ میں ہے: ”تو وہ کام کر لو جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو۔“ اور ابو داود کی ایک روایت میں ہے: ”تو اپنی قسم کا کفارہ دو، پھر وہ کام کرو جو بہتر ہے۔“ اور اس کی سند صحیح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1173]
اور سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اور جب تم کسی بات پر قسم کھاؤ، پھر اس کے علاوہ (دوسری بات) کو اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہ کام کر لو جو بہتر ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری کے ایک لفظ میں ہے: ”تو وہ کام کر لو جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو۔“ اور ابو داود کی ایک روایت میں ہے: ”تو اپنی قسم کا کفارہ دو، پھر وہ کام کرو جو بہتر ہے۔“ اور اس کی سند صحیح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، باب قول الله تعالي: "لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم"، حديث:6622، ومسلم، الأيمان، باب ندب من حلف يمينًا فرأي غير ها خيرًا منها...، حديث:1652، وأبوداود، الأيمان والنذور، حديث:3277.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3813
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا حَلَفَ أَحَدُكُمْ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا , فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَنْظُرِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ فَلْيَأْتِهِ".
عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جب کوئی قسم کھائے پھر اس کے سوا کو اس سے بہتر سمجھے تو چاہیئے کہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور دیکھے کہ کون سی بات بہتر ہے تو وہی کرے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3813]
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی کام کی قسم کھائے، پھر کوئی اور کام اس سے بہتر سمجھے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور جسے وہ بہتر سمجھ رہا ہے اس کام کو عمل میں لائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3813]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأیمان 1 (6622مطولا)، کفارات الأیمان 10(6722مطولا)، الأحکام 5 (7146مطولا)، 60 (7147)، صحیح مسلم/الأیمان 3 (1652)، سنن ابی داود/الأیمان 17 (3278)، سنن الترمذی/الأیمان 5 (1529)، (تحفة الأشراف: 9695)، مسند احمد 5/61، 62، 63، سنن الدارمی/النذور والأیمان9، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 3814، 8315، 3820- 3822، 5386 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 3815
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ , عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى , وَذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا , حَدَّثَنَا سَعِيدٌ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ".
عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی بات کی قسم کھاؤ پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہی کرو جو بہتر ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3815]
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو کسی کام کی قسم کھا لے، پھر تو کوئی اور کام زیادہ اچھا سمجھے تو اپنی قسم کا کفارہ دے دے اور جو کام زیادہ اچھا ہے، وہ کر لے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3815]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3813 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 3820
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , قَالَ: أَنْبَأَنَا مَنْصُورٌ , وَيُونُسُ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ , قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا آلَيْتَ عَلَى يَمِينٍ , فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ , وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ".
عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی چیز کی قسم کھاؤ پھر اس کے علاوہ چیز کو اس سے بہتر پاؤ تو وہی کرو جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3820]
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جب تو کسی کام کی قسم کھا لے، پھر کوئی اور کام اس سے بہتر سمجھے تو بہتر کام کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3820]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3813 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 3821
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ , عَنْ الْحَسَنِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ , قَالَ: قَالَ يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ , فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا , فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ مِنْهَا , وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ".
عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی بات کی قسم کھاؤ پھر اس کے علاوہ بات کو اس سے بہتر پاؤ تو وہی کرو جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3821]
حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: ”جب تو کسی کام کو کرنے کی قسم کھا لے، پھر تو اس کی بجائے کوئی اور کام اس سے بہتر سمجھے تو جو کام بہتر ہے وہ کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3821]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3813 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن