🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. (أحاديث في الأيمان والنذور)
(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1177 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
بلوغ المرام: 1177
صحیح بخاری: 4613، 6663
مشکوۃ المصابیح: 3417
الجامع الكامل: 7093، 12276
السنن الكبرى للبيهقي: 19934، 19937
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1177
وعن عائشة رضي الله عنها في قوله تعالى: «‏‏‏‏لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم» ‏‏‏‏ قالت: هو قول الرجل لا والله وبلى والله. أخرجه البخاري ورواه أبو داود مرفوعا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد «‏‏‏‏لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم» ‏‏‏‏ ” تم سے تمہاری لغو قسموں کا مواخذہ نہیں کرتا۔“ کی تفسیر میں فرمایا اس سے مراد انسان کا یہ کہنا ہے «لا والله» (نہیں بخدا) اور «وبلى والله» ہاں اللہ کی قسم۔ اس کی تخریج بخاری نے کی ہے اور ابوداؤد نے اسے مرفوعا روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1177]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي» بارے میں – «قَوْلِهِ تَعَالَى» اللہ تعالیٰ کے فرمان کے: – «لَا يُؤَاخِذُكُمُ» نہیں پکڑتا تمہیں – «اللَّهُ» اللہ – «بِاللَّغْوِ» لغو (بے ارادہ) پر – «فِي أَيْمَانِكُمْ» تمہاری قسموں میں – «قَالَتْ» انہوں نے کہا: – «هُوَ» وہ – «قَوْلُ الرَّجُلِ» آدمی کا کہنا ہے: – «لَا وَاللَّهِ» نہیں، اللہ کی قسم – «وَبَلَى وَاللَّهِ» اور کیوں نہیں، اللہ کی قسم۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے – «وَرَوَاهُ» اور اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے طور پر)۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اللہ تمہاری لغو (بے ارادہ) قسموں پر تمہاری گرفت نہیں کرتا“ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: اس سے مراد آدمی کا (بات چیت میں عادتاً) یہ کہنا ہے: نہیں اللہ کی قسم، اور ہاں اللہ کی قسم۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور ابو داود نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1177]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، باب: ﴿لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم﴾، حديث:6621، وأبوداود، الأيمان والنذور، حديث:3254.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4613
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ لا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ سورة المائدة آية 89 فِي قَوْلِ الرَّجُلِ: لَا وَاللَّهِ، وَبَلَى وَاللَّهِ".
ہم سے علی بن سلمہ نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ آیت «لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم‏» ”اللہ تم سے تمہاری فضول قسموں پر پکڑ نہیں کرتا۔“ کسی کے اس طرح قسم کھانے کے بارے میں نازل ہوئی تھی کہ نہیں، اللہ کی قسم، ہاں اللہ کی قسم!۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4613]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ درج ذیل آیت کریمہ ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ [سورة البقرة: 225] ”اللہ تعالیٰ تم سے تمہاری فضول قسموں پر مؤاخذہ نہیں کرے گا۔“ کسی کے اس طرح قسم کھانے کے بارے میں نازل ہوئی تھی: «لَا وَاللَّهِ، وَبَلَى وَاللَّهِ» ”نہیں! اللہ کی قسم، ہاں! اللہ کی قسم۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4613]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6663
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" لا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ سورة البقرة آية 225، قَالَ: قَالَتْ: أُنْزِلَتْ فِي قَوْلِهِ: لَا وَاللَّهِ، بَلَى وَاللَّهِ".
مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ آیت «لا يؤاخذكم الله باللغو‏» ”اللہ تعالیٰ تم سے لغو قسموں کے بارے میں پکڑ نہیں کرے گا۔“ راوی نے بیان کیا کہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یہ آیت «لا،‏‏‏‏ والله بلى والله‏.‏» (بے ساختہ جو قسمیں عادت بنا لی جاتی ہیں) کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6663]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ﴾ [سورة البقرة: 225] کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: ”یہ آیت آدمی کے کلام «لَا وَاللّٰهِ» ”نہیں، اللہ کی قسم“ اور «بَلٰی وَاللّٰهِ» ”ہاں، اللہ کی قسم“ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6663]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3417
3417 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ فِي قَوْلِ الرَّجُلِ: لَا وَاللَّهِ، وَبَلَى وَاللَّهِ  . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ لَفْظُ الْمَصَابِيحِ وَقَالَ: رَفَعَهُ بَعْضُهُمْ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ یہ آیت ﴿لَّا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ [سورة البقرة: 225] ”اللہ تم سے لغو قسم کا مؤاخذہ نہیں کرے گا“ اس آدمی کے بارے میں نازل ہوئی جو (عادت کے طور پر) کہتا ہے: «لَا وَاللّٰهِ» ”نہیں، نہیں! اللہ کی قسم!“ اور «بَلٰی وَاللّٰهِ» ”ہاں، ہاں! اللہ کی قسم!“ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور شرح السنہ میں مصابیح کے یہی الفاظ ہیں اور امام بغوی رحمہ اللہ نے فرمایا: بعض محدثین نے اسے عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوع بیان کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3417]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6663) و البغوي في شرح السنة (11/10 ح 2434)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7093
7093- عن عائشة قالت: أنزلت هذه الآية في قول الرجل: لا والله، وبلى والله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في التفسير (4613) عن علي بن سلمة، حدثنا مالك بن سُعير، حدثنا هشام، عن أبيه، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12276
12276- عن عائشة: أنزلت هذه الآية: لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ في قول الرجل: لا والله، وبلى والله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في التفسير (4613) عن علي بن سلمة، حدثنا مالك بن سُعَير، حدثنا هشام، عن أبيه، عن عائشة، فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19934
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْحِيرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا يَحْيَى، ثنا هِشَامٌ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ ⦗٨٤⦘ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فِي هَذِهِ الْآيَةِ {لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ} [البقرة: ٢٢٥] قَالَتْ:" هُوَ قَوْلُ الرَّجُلِ: لَا وَاللهِ، وَبَلَى وَاللهِ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ.
ہشام اپنے والد سے اور وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس آیت ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ [سورة البقرة: 225] ”اللہ تمہاری لغو قسموں پر مواخذہ نہیں فرماتے۔“ کے بارے میں نقل فرماتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: آدمی کا کہنا: «لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ» ”نہیں، اللہ کی قسم! اور ہاں، اللہ کی قسم!“ لغو قسم ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19934]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 6663»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19937
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، ثنا عَمْرٌو وَابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا وَهِيَ مُعْتَكِفَةٌ فِي ثَبِيرٍ، فَسَأَلْنَاهَا عَنْ قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانُكُمْ} [البقرة: ٢٢٥] ، قَالَتْ:" لَا وَاللهِ، وَبَلَى وَاللهِ".
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اور عبید بن عمیر رحمہ اللہ ثبیر نامی جگہ پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے جہاں پر وہ معتکف تھیں۔ ہم نے ان سے اللہ کے اس قول کے بارے میں سوال کیا: ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ [سورة البقرة: 225] ”اللہ تمہاری لغو قسموں کا مواخذہ نہ کرے گا۔“ فرماتی ہیں: آدمی کا یہ کہنا: «لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ» ”نہیں، اللہ کی قسم! اور ہاں، اللہ کی قسم!“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19937]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله اثنين»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں