الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1287 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1287
الفتح الربانی: 10145
حدیث نمبر: 1287
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«إذا قاتل أحدكم فليجتنب الوجه» متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی لڑائی کرے تو منہ پر مارنے سے اجتناب کرے۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1287]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا قَاتَلَ» جب لڑائی کرے – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کوئی – «فَلْيَجْتَنِبِ» تو بچے – «الْوَجْهَ» چہرے (پر مارنے) سے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی (کسی سے) لڑائی کرے تو چہرے (پر مارنے) سے بچے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1287]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی (کسی سے) لڑائی کرے تو چہرے (پر مارنے) سے بچے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1287]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، العتق، باب إذا ضرب العبد فليجتنب الوجه، حديث:2559، ومسلم، البر والصلة، باب النهي عن ضرب الوجه، حديث:2612.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10145
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی آدمی کی اپنے بھائی سے لڑائی ہو جائے تو وہ چہرے پر مارنے سے گریز کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10145]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2612، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8441 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8422»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2612