الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ الْآنِيَةِ
برتنوں کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 21 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 21
صحیح بخاری: 3109
المعجم الاوسط: 8050
حدیث نمبر: 21
وعن أنس بن مالك رضي الله عنه: أن قدح النبي صلى الله عليه وآله وسلم انكسر فاتخذ مكان الشعب سلسلة من فضة. أخرجه البخاري.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذاتی پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ٹوٹی جگہ پر چاندی کا تار لگوا دیا۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 21]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو: – «أَنَّ» کہ بیشک – «قَدَحَ» پیالہ – «النَّبِيِّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی ہو – «انْكَسَرَ» ٹوٹ گیا – «فَاتَّخَذَ» تو آپ نے لگا لی – «مَكَانَ» جگہ پر – «الشَّعْبِ» دراڑ (ٹوٹنے کی) – «سِلْسِلَةً» ایک زنجیر (تار) – «مِنْ» سے – «فِضَّةٍ» چاندی۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا (روایت کیا) – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیشک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹوٹنے کی جگہ (دراڑ) پر چاندی کی تار لگا لی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 21]
اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیشک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹوٹنے کی جگہ (دراڑ) پر چاندی کی تار لگا لی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 21]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، فرض الخُمُس، باب ما ذكر من درع النبي صلي الله عليه وسلم وعصاه وسيفه وقدحه وخاتمه، حديث:3109.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3109
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّ قَدَحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْكَسَرَ، فَاتَّخَذَ مَكَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَةً مِنْ فِضَّةٍ، قَالَ عَاصِمٌ: رَأَيْتُ الْقَدَحَ وَشَرِبْتُ فِيهِ".
ہم سے عبدان نے بیان کیا ‘ ان سے ابوحمزہ نے ‘ ان سے عاصم نے ‘ ان سے ابن سیرین نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانی پینے کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹوٹی ہوئی جگہوں کو چاندی کی زنجیروں سے جڑوا لیا۔ عاصم کہتے ہیں کہ میں نے وہ پیالہ دیکھا ہے۔ اور اس میں میں نے پانی بھی پیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فرض الخمس/حدیث: 3109]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ نے ٹوٹی ہوئی جگہ پر چاندی کی تار لگا کر اسے جوڑ لیا تھا۔ (راوی حدیث) حضرت عاصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے وہ پیالہ دیکھا اور اس میں پانی بھی پیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فرض الخمس/حدیث: 3109]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 8050
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، نَا أَبُو حَمْزَةَ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ قَدَحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَدَعَ، فَجَعَلَ مَكَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَةً مِنْ فِضَّةٍ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ إِلَّا أَبُو حَمْزَةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ ٹوٹ (میں شگاف پڑ) گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹوٹی ہوئی جگہ پر چاندی کی ایک زنجیر (تار) لگا دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے، انہوں نے ابن سیرین رحمہ اللہ سے، ابو حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8050]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے، انہوں نے ابن سیرین رحمہ اللہ سے، ابو حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8050]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه عاصم الأحول واختلف عنه فرواه أبو حمزة السكري عن عاصم عن ابن سيرين عن أنس وخالفه شريك فرواه عن عاصم عن أنس والصحيح قول أبي حمزة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 210» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3109، 5638، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 114، 112، 113، 115، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12605، 12606، 12771، 12772، 13929، 13930، والبزار فى «مسنده» برقم: 6739، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1412، 1413»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3109، 5638، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 114، 112، 113، 115، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12605، 12606، 12771، 12772، 13929، 13930، والبزار فى «مسنده» برقم: 6739، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1412، 1413»