🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب إزالة النجاسة وبيانها
نجاست کی تفصیل اور اسے دور کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 28 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 28
مسند احمد: 8767، 8939
الفتح الربانی: 407
الجامع الكامل: 1510
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 28
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قالت خولة: يا رسول الله!. فإن لم يذهب الدم؟ قال: «‏‏‏‏يكفيك الماء ولا يضرك أثره» .‏‏‏‏ أخرجه الترمذي،‏‏‏‏ وسنده ضعيف.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ خولہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کیا کہ اے اللہ کے رسول! خون کا نشان ختم نہ (اگر خون آلود کپڑے کو اچھی طرح مل کر دھونے کے باوجود نشان) ہو تو پھر کیا، کیا جائے؟ ارشاد فرمایا ”بس تیرا اس پر اچھی طرح پانی بہانا کافی ہے، اس کا نشان تیرے لئے ضرر رساں نہیں۔“
اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 28]
«وعن» اور سے - «أبي هريرة» ابو ہریرہ - «رضي الله عنه» اللہ ان سے راضی ہو - «قال» انہوں نے کہا - «قالت» کہا - «خولة» خولہ نے - «يا رسول الله» اے اللہ کے رسول! - «فإن» پس اگر - «لم» نہ - «يذهب» جائے - «الدم» خون - «قال» فرمایا - «يكفيك» تجھے کافی ہے - «الماء» پانی - «ولا» اور نہیں - «يضرك» تجھے نقصان دے گا - «أثره» اس کا نشان - «أخرجه» اس کو روایت کیا - «الترمذي» ترمذی نے - «وسنده» اور اس کی سند - «ضعيف» ضعیف (کمزور) ہے
اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ خولہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر خون (کا داغ) نہ جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھے پانی (سے دھونا) کافی ہے اور اس کا نشان تجھے نقصان نہیں دے گا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي: لم أجده، وانظر الصحيحة للمحدث الألباني رحمه الله:1 / 593، حديث:298، وأخرجه أبوداود، الطهارة، باب المرأة تغسل ثوبها الذي تلبسه في حيضها، حديث: 365*ابن لهيعة صرح بالسماع عند البيهقي:2 /408، وحدث به قبل اختلاطه فالسند حسن، وله طريق آخرعند أحمد:2 /364.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8767
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ، قَالَ: " فَإِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِي مَوْضِعَ الدَّمِ ثُمَّ صَلِّي فِيهِ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لَمْ يَخْرُجْ أَثَرُهُ؟ قَالَ:" يَكْفِيكِ الْمَاءُ وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خولہ بنت یسار رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک مرتبہ حاضر ہو کر کہنے لگیں یا رسول اللہ! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے اور اس میں مجھ پر ناپاکی کے ایام بھی آتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم پاک ہوجایا کرو تو جہاں خون لگا ہو، وہ دھو کر اس میں ہی نماز پڑھ لیا کرو، انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ! اگر خون کے دھبے کا نشان ختم نہ ہو؟ فرمایا پانی کافی ہے، اس کا نشان ختم نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8767]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وقد روي عن ابن لهيعة هذا الحديث عبدالله بن وهب وغيره وخالفوا فيه موسى، وهو المحفوظ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8939
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ، فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ: " إِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِيهِ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ" فَقَالَتْ: فَإِنْ لَمْ يَخْرُجْ الدَّمُ؟ قَالَ:" يَكْفِيكِ الْمَاءُ، وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خولہ بنت یسار رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک مرتبہ حاضر ہو کر کہنے لگیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے اور اس میں مجھ پر ناپاکی کے ایام بھی آتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم پاک ہوجایا کرو تو جہاں خون لگا ہو وہ دھو کر اس میں ہی نماز پڑھ لیا کرو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ اگر خون کے دھبے کا نشان ختم نہ ہو تو؟ فرمایا پانی کافی ہے اس کا نشان ختم نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑھتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8939]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، قد روي عن ابن لهيعة أيضاً عبدالله بن وهب، وروايته عنه صالحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 407
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَتَتِ النَّبِيَّ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ، قَالَ: ( (فَإِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِي مَوْضِعَ الدَّمِ ثُمَّ صَلِّي فِيهِ) ) قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنْ لَمْ يَخْرُجْ أَثَرُهُ؟ قَالَ: ( (يَكْفِيكِ الْمَاءُ وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ خولہ بنت یسار رضی اللہ عنہا حج یا عمرہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہے اور میں اسی میں حائضہ ہوتی ہوں،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو پاک ہو جائے تو خون والی جگہ کو دھو لے اور پھر اس میں نماز پڑھ لے۔“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اگر اس کا نشان نہ جائے تو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے پانی کافی ہے اور اس کا نشان تجھے کوئی نقصان نہیں دے گا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 407]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابوداود: 365، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8767 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8752»
وضاحت: فوائد: … اس امر پر مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ حیض کا خون پلید ہے، مذکورہ بالا احادیث کا تقاضا یہ ہے کہ اس خون کی مکمل صفائی ہونی چاہیے۔ اس کا (باقی رہ جانے والا) نشان تجھے نقصان نہیں دے گا۔ اس چیز کو سمجھنے کے لیے ایک مثال دینا ضروری ہے، جن لوگوں کو بغلوں میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے، بسا اوقات ایسے ہوتا ہے کہ کپڑے کے اس حصے کا رنگ زرد ہو جاتا ہے اور دھونے کے باوجود نہیں اترتا ہے، جبکہ اس زردی کے باقی رہنے کا یہ معنی نہیں ہوتا ہے کہ ابھی تک پسینہ باقی ہے، دراصل یہ پسینہ کی وجہ سے پڑ جانے والا رنگ ہوتا ہے، یہی معاملہ حیض کے خون اور دوسری اس قسم کی چیزوں کا ہے۔ مقصودِ شریعت یہ ہے کہ حیض کے خون کو صاف کیا جائے اور اگر اس کی وجہ سے کپڑے کی رنگت ہی تبدیل ہو گئی ہے، تو اس کے باقی رہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن ۔ أخرجه ابوداود: 365
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1510
1510. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتْ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ الله إِنَّهُ لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ، فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ: إِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِيهِ ثُمَّ صَلِّي فِيهِ، فَقَالَتْ: فَإِنْ لَمْ يَخْرُجْ الدَّمُ قَالَ: يَكْفِيكِ الْمَاءُ، وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ.
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏حسن: رواه أبو داود (365)، وأحمد (8939) كلاهما عن قتيبة بن سعيد، حدثنا ابن لهيعة، عن يزيد بن أبي حبيب، عن عيسى بن طلحة، عن أبي هريرة قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں