🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 375 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
بلوغ المرام: 375
سنن ابوداود: 1067
مشکوۃ المصابیح: 1377
سنن دارقطنی: 1577
الجامع الكامل: 3220
السنن الكبرى للبيهقي: 5578
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3111
المعجم الکبیر للطبرانی: 8175
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 375
وعن طارق بن شهاب رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الجمعة حق واجب على كل مسلم في جماعة إلا أربعة: مملوك وامرأة وصبي ومريض» . رواه أبو داود وقال: لم يسمع طارق من النبي صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ وأخرجه الحاكم من رواية طارق المذكور عن أبي موسى.
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جمعہ کو باجماعت ادا کرنا ہر مسلم پر واجب ہے، مگر چار قسم کے لوگ اس سے مستثنی ہیں غلام، عورت، بچہ اور مریض۔“
اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ طارق نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا۔ طارق کی یہی روایت حاکم نے ابوموسیٰ کے حوالے سے ذکر کی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 375]
«وَعَنْ» اور سے – «طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ» طارق بن شہاب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «الْجُمُعَةُ» جمعہ – «حَقٌّ» حق ہے – «وَاجِبٌ» واجب ہے – «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ» ہر مسلمان پر – «فِي جَمَاعَةٍ» جماعت کے ساتھ – «إِلَّا أَرْبَعَةً» سوائے چار کے: – «مَمْلُوكٌ» غلام – «وَامْرَأَةٌ» اور عورت – «وَصَبِيٌّ» اور بچہ – «وَمَرِيضٌ» اور بیمار۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَقَالَ» اور کہا: – «لَمْ يَسْمَعْ» نہیں سنا – «طَارِقٌ» طارق نے – «مِنَ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَأَخْرَجَهُ» اور اسے روایت کیا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے – «مِنْ رِوَايَةِ» روایت سے – «طَارِقٍ الْمَذْكُورِ» مذکورہ طارق کی – «عَنْ أَبِي مُوسَى» ابو موسیٰ سے۔
اور سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ ہر مسلمان پر جماعت کے ساتھ (ادا کرنا) واجب حق ہے، سوائے چار کے: غلام، عورت، بچہ اور بیمار۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: طارق نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (یہ حدیث) نہیں سنی۔ اور حاکم نے اسے انہی طارق کی روایت سے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الجمعة للمملوك والمرأة، حديث:1067، والحاكم:1 /288 وصححه.* طارق بن شهاب صحابي، ومراسيل الصحابة مقبولة علي الراجح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1067
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ إِلَّا أَرْبَعَةً: عَبْدٌ مَمْلُوكٌ، أَوِ امْرَأَةٌ، أَوْ صَبِيٌّ، أَوْ مَرِيضٌ". قَالَ أَبُو دَاوُد: طَارِقُ بْنُ شِهَابٍ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ شَيْئًا.
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوائے چار لوگوں: غلام، عورت، نابالغ بچہ، اور بیمار کے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: طارق بن شہاب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے مگر انہوں نے آپ سے کچھ سنا نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1067]
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ ہر مسلمان پر جماعت کے ساتھ لازماً فرض ہے، سوائے چار قسم کے لوگوں کے: غلام مملوک، عورت، بچہ اور مریض۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سنا نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1067]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4981) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1377)
طارق بن شھاب: صحابي رضي الله عنه و روايته من باب مراسيل الصحابة و مراسيل الصحابة مقبولة علي الراجح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1377
1377 - وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ، إِلَّا عَلَى أَرْبَعَةٍ: عَبْدٍ مَمْلُوكٍ، أَوِ امْرَأَةٍ، أَوْ صَبِيٍّ، أَوْ مَرِيضٍ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَفِي"شَرْحِ السُّنَّةِ"بِلَفْظِ"الْمَصَابِيحِ"عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي وَائِلٍ.
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر باجماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے، سوائے چار کے: عبدِ مملوک، عورت، بچے، یا مریض کے۔“ ابوداؤد اور شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ سے بنو وائل کے ایک شخص کی سند سے مروی ہے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1377]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1067) والبغوي في شرح السنة (225/4 ح 1056) [و رواه الحاکم (288/1) عن طارق بن شھاب عن أبي موسي الأشعري به. ]
٭ طارق بن شھاب: صحابي رضي الله عنه و روايته من باب مراسيل الصحابة و مراسيل الصحابة مقبولة علي الراجح.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1559 ترقیم الرسالہ : -- 1577
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي الْعَنْبَسِ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا هُرَيْمٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ فِي جَمَاعَةٍ إِلا عَلَى أَرْبَعٍ: عَبْدٍ مَمْلُوكٍ، أَوْ صَبِيٍّ، أَوْ مَرِيضٍ، أَوِ امْرَأَةٍ" .
طارق بن شہاب، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ جماعت کے ساتھ پڑھنا (سب لوگوں پر) واجب ہے، صرف چار پر نہیں ہے: غلام شخص، (نابالغ) بچہ، بیمار اور عورت۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1577]
ترقیم العلمیہ: 1559
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1066، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1067، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5659، 5714، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1577، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 8206، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5679»
«قال البيهقي: المحفوظ مرسل وهو مرسل جيد، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (1 / 412)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3220
3220. عن طارق بن شهاب، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: الجمعة حقٌّ واجب على كلِّ مسلمٍ في جماعةٍ إلاَّ أربعةٌ: عبدٌ مملوكٌ، أو امرأةٌ، أو صبيٌّ، أو مريضٌ .
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1067) عن عباس بن عبد العظيم، حدَّثني إسحاق بن منصور، حدثنا هُريم، عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر، عن قيس ابن مسلم، عن طارق بن شهاب، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5578
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرَّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُرَيْمٌ يَعْنِي ابْنَ سُفْيَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ إِلَّا أَرْبَعَةً: عَبْدٌ مَمْلُوكٌ، أَوِ امْرَأَةٌ، أَوْ صَبِيٌّ، أَوْ مَرِيضٌ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: طَارِقُ بْنُ شِهَابٍ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ شَيْئًا. قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعِجْلِيُّ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْعَظِيمِ فَوَصَلَهُ بِذِكْرِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ فِيهِ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ، فَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ الْعَبَّاسِ أَيْضًا عَنْ إِسْحَاقَ دُونَ ذِكْرِ أَبِي مُوسَى فِيهِ.
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر باجماعت جمعہ فرض ہے، لیکن غلام، عورت، بچہ اور مریض پر واجب نہیں۔“ ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سنا نہیں۔
عبید بن محمد عجلی نے اسے عباس بن عبدالعظیم سے روایت کیا اور اس میں سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ذکر کر کے اسے موصول بنا دیا، لیکن یہ محفوظ نہیں، کیونکہ عباس کے علاوہ دوسروں نے بھی اسے اسحاق سے ابو موسیٰ کے ذکر کے بغیر روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5578]
تخریج الحدیث: «قوي۔ ابو داؤد 1067»

الحكم على الحديث:
قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3111
«الجمعة حق واجب على كل مسلم في جماعة إلا أربعة: عبدا مملوكا أو امرأة أو صبيا أو مريضا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جمعہ باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر واجب حق ہے، سوائے چار افراد کے: غلام، عورت، بچہ، یا مریض۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3111]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د ك] عن طارق بن شهاب. صحيح أبي داود 978، المشكاة 1377، الإرواء 592: قط، هق، الضياء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8175
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ هُرَيْمِ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ إِلَّا عَبْدٍ، أَوْ مَرِيضٍ، أَوِ امْرَأَةٍ، أَوْ صَبِيٍّ.
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ ہر مسلمان پر واجب ہے، سوائے غلام، مریض، عورت اور بچے کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الطاء/حدیث: 8175]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 321، حدیث 8206»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 121، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1066، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1067، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5659، 5714، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1577، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5679»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں