🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب صوم التطوع وما نهي عن صومه
نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 552 (کل: 34 مقامات، 9 کتب)
بلوغ المرام: 552
صحیح مسلم: 2746، 2747، 2750، 2753
سنن ابوداود: 2425، 2426
مسند احمد: 16315، 22517، 22535، 22537، 22541، 22550، 22582، 22588، 22616، 22621، 22650
الفتح الربانی: 3902، 3979
الجامع الكامل: 4432، 4451، 4471، 4518، 8500، 10723، 10730
السنن الكبرى للبيهقي: 8380، 8382، 8399، 8434، 8476
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3806
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2237
31 تا 34
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8434
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ النَّحْوِيُّ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ثنا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ وَالْحَجَّاجُ قَالَا: ثنا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثنا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ، قَالَ:" فِيهِ وُلِدْتُ وَفِيهِ أُنْزِلَ عَلَيَّ الْقُرْآنُ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ.
سیدنا ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ پیر کے دن کا روزہ کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں میں پیدا کیا گیا اور اسی میں مجھ پر قرآن نازل کیا گیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8434]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8476
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ الْمَعْوَلِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ كَيْفَ صَوْمُكَ أَوْ كَيْفَ تَصُومُ قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، فَلَمَّا أَنْ سَكَنَ عَنْهُ الْغَضَبُ سَأَلَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ كَيْفَ صَوْمُكَ أَوْ كَيْفَ تَصُومُ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ؟ قَالَ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ" أَوْ قَالَ:" مَا صَامَ وَمَا أَفْطَرَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَيْنِ وَأَفْطَرَ يَوْمًا؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَنْ يطِيقُ ذَلِكَ يَا عُمَرُ لَوَدِدْتُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِكَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمًا وَأَفْطَرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ" فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ؟ قَالَ:" يُكَفِّرُ السَّنَةَ وَالسَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهَا" قَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ ثَلَاثًا مِنَ الشَّهْرِ؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ الدَّهْرِ" قَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ؟ قَالَ:" يُكَفِّرُ السَّنَةَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ مَنْ صَامَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ؟ قَالَ:" ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ فِيهِ النُّبُوَّةُ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ حَبَّانَ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ يَزِيدَ.
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ”اے اللہ کے نبی! آپ کے روزے کیسے ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کس طرح رکھتے ہیں؟“ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔ اسے کوئی جواب نہ دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ تھما تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے روزے رکھتے ہیں اور اس کے متعلق بتائیے جو پورا سال روزے رکھتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ افطار کیا۔“ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جس نے دو دن روزہ رکھا اور ایک دن افطار کیا اس کے بارے میں بتائیے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ ایسا کروں۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جس نے ایک دن روزہ رکھا اور ایک دن افطار کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے۔“ پھر کہا: اے اللہ کے رسول! جس نے یومِ عرفہ کا روزہ رکھا اس کی خبر دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال کے گناہ مٹا دے گا اور ایک سال پہلے کے بھی۔“ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی خبر دیں جس نے ہر ماہ تین روزے رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سال بھر کے روزے ہیں۔“ پھر کہا: اس کی خبر دیں جس نے عاشوراء کا روزہ رکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال کے گناہ معاف ہوں گے۔“ پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی خبر دیں جس نے پیر کا روزہ رکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میں پیدا ہوا اور مجھ پر نبوت نازل کی گئی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8476]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3806
«صوم يوم عرفة يكفر سنتين ماضية ومستقبلة وصوم عاشوراء يكفر سنة ماضية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عرفہ کے دن کا روزہ گزشتہ اور آئندہ، دو سالوں کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے، اور عاشوراء کے دن کا روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3806]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي قتادة. الضعيفة 286, الإرواء 955, صحيح الترغيب 2/76»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2237
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ وَيَوْمِ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: يَوْمُ عَاشُورَاءَ يُكَفِّرُ الْعَامَ الَّذِي قَبْلَهُ وَالَّذِي بَعْدَهُ، وَيَوْمُ عَرَفَةَ يُكَفِّرُ الْعَامَ الَّذِي قَبْلَهُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ، وَمَعَ ضَعْفِهِ مُخَالِفٌ لِمَا رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ وَأَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ أَيْضًا وَلَفْظُهُ: "سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ فَقَالَ: يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ وَالْبَاقِيَةَ" لَفْظُ مُسْلِمٍ .
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یومِ عرفہ اور یومِ عاشوراء کے روزے کے متعلق دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یومِ عاشوراء کا روزہ گزشتہ سال اور آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے، اور یومِ عرفہ کا روزہ گزشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے““؛ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس میں تابعی راوی مجہول ہے، نیز یہ روایت ضعیف ہونے کے ساتھ ساتھ اس صحیح روایت کے بھی معارض ہے جسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور چاروں سنن کے مؤلفین نے بھی سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ہی سے نقل کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یومِ عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ گزشتہ سال اور آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے““، یہ امام مسلم کے الفاظ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2237]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي بسند ضعيف؛ لجهالة التابعي، ومع ضعفه مخالف لما رواه مسلم في صحيحه وأصحاب السنن الأربعة من حديث أبي قتادة أيضا ولفظه: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صوم يوم عرفة فقال: يكفر السنة الماضية والباقية" لفظ مسلم»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1162، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 767، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2382، 2383، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2425، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1713، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22024، 22044، 22115، وأخرجه فتح الباري برقم: 1796، 1876، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2087، 2099، 2100، 2111، 2117، 2126، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1302، 1305، 1300، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2964، وأخرجه شرح السنة برقم: 1789»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں