🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب صوم التطوع وما نهي عن صومه
نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 556 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
بلوغ المرام: 556
سنن ترمذی: 761
سنن نسائی: 2411، 2412، 2424، 2425، 2426، 2427، 2428، 4316
مشکوۃ المصابیح: 2057
مسند احمد: 21437، 21537
صحیح ابن خزیمہ: 2127، 2128
صحیح ابن حبان: 3655، 3656
الجامع الكامل: 4458، 10733
السنن الكبرى للبيهقي: 8444، 8445
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5182
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 673، 7817
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8445
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَامٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ إِذَا صُمْتَ مِنَ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَصُمْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ" وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنِ ابْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَقِيلَ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مقامِ ربذہ پر سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! جب تو مہینے میں سے تین روزے رکھے تو پھر (تیرہ، چودہ اور پندرہ کے رکھ)۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8445]
تخریج الحدیث: «حسن۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5182
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِأَبِي ذَرٍّ وَعَمَّارٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ أَتَذْكُرُونَ يَوْمَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ بِأَرْنَبٍ بِهَا دَمٌ فَأَمَرَنَا فَأَكَلْنَا وَلَمْ يَأْكُلْ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ لَهُ:" ادْنُهُ فَاطْعَمْ". قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ أَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ كَمَا تَيَسَّرَ عَلَيَّ. قَالَ عُمَرُ: هَلْ تَدْرُونَ مَا الَّذِي أَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: أَمَرَهُ أَنْ يَصُومَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ. فَقَالَ عُمَرُ: هَكَذَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ وَحْدَهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ لوگوں کو وہ دن یاد ہے، جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں فلاں مقام پر موجود تھے ایک دیہاتی خرگوش (کا گوشت) لے کر آپ کے پاس آیا تھا جس کا خون نکلا ہوا تھا (یعنی وہ مادہ خرگوش تھی اور اسے حیض آتا تھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم اسے کھا لیں اس دیہاتی نے اسے نہیں کھایا تھا، تو ان حضرات نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تھا: تم آگے ہو کے کھاؤ تو اس نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے میں ہر مہینے میں تین روزے رکھتا ہوں مہینے کے آغاز میں، یا اس کے آخر میں جس طرح مجھے سہولت ہو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو کیا حکم دیا تھا، تو ان حضرات نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا تھا کہ وہ تیرہ، چودہ اور پندرہ (تاریخ) کو روزہ رکھا کرے تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح ارشاد فرمایا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت کو امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ابوزرعہ کہتے ہیں: اس کا محل صدق ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5182]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6965، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4715/8»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 673
«إذا صمت من الشهر ثلاثا فصم ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم مہینے کے تین روزے رکھو تو تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کا روزہ رکھا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 673]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت ن حب] عن أبي ذر. صحيح الترغيب 1028 وزاد ابن ماجه رياض الصالحين 1270، ابن خزيمة، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7817
«يا أبا ذر! إذا صمت من الشهر ثلاثة أيام فصم ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے ابوذر! جب تم مہینے میں تین دن کے روزے رکھو تو تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کے روزے رکھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7817]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت ن] عن أبي ذر. المشكاة 2057، الإرواء 947.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں