🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب نواقض الوضوء
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 69 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 69
سنن ابن ماجہ: 1221
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 69
وعن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من أصابه قيء أو رعاف أو قلس أو مذي،‏‏‏‏ فلينصرف فليتوضأ،‏‏‏‏ ثم ليبن على صلاته،‏‏‏‏ وهو في ذلك لا يتكلم» ‏‏‏‏. أخرجه ابن ماجه،‏‏‏‏ وضعفه أحمد وغيره.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کو نماز میں قے آ جائے یا نکسیر پھوٹ پڑے یا پیٹ کے اندر کی چیز منہ کے راستہ سے باہر آ جائے یا مذی کا خروج ہو جائے تو اسے نماز سے نکل کر وضو کرنا چاہیئے اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی اسی پر بنا کر لے۔ بشرطیکہ اس دوران میں اس نے گفتگو نہ کی ہو۔“
ابن ماجہ نے اسے روایت کیا ہے اور احمد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 69]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» بیشک – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «قَالَ» فرمایا: – «مَنْ» جسے – «أَصَابَهُ» لاحق ہو (آ جائے) – «قَيْءٌ» قے (الٹی) – «أَوْ» یا – «رُعَافٌ» نکسیر (ناک سے خون آنا) – «أَوْ» یا – «قَلَسٌ» منہ بھر کر قے آنا – «أَوْ» یا – «مَذْيٌ» مذی – «فَلْيَنْصَرِفْ» تو چاہیے کہ وہ لوٹ جائے – «فَلْيَتَوَضَّأْ» پھر چاہیے کہ وضو کرے – «ثُمَّ» پھر – «لِيَبْنِ» چاہیے کہ وہ بنا کرے (بقیہ نماز پوری کرے) – «عَلَى» پر – «صَلَاتِهِ» اپنی (اسی) نماز کے – «وَهُوَ» اور وہ – «فِي» میں – «ذَلِكَ» اس دوران – «لَا يَتَكَلَّمُ» بات نہ کرے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا ہے – «ابْنُ مَاجَهْ» ابن ماجہ نے – «وَضَعَّفَهُ» اور اسے ضعیف قرار دیا ہے – «أَحْمَدُ» احمد – «وَغَيْرُهُ» اور ان کے علاوہ نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جسے قے آ جائے یا نکسیر پھوٹ پڑے یا قلس (منہ بھر کر قے) آ جائے یا مذی نکل آئے، تو وہ لوٹ جائے اور وضو کرے، پھر اپنی (اسی) نماز پر بنا کرے (بقیہ نماز پڑھے)، اور وہ اس دوران کوئی بات نہ کرے۔“ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور احمد وغیرہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، إقامة الصلوات والسنة فيها، باب ما جاء في البناء علي الصلاة، حديث: 1221، وقال البوصيري: "هذا إسناد ضعيف، لأنه من رواية إسماعيل(بن عياش) عن الحجازيين وهي ضعيفة".»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1221
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَصَابَهُ قَيْءٌ أَوْ رُعَافٌ أَوْ قَلَسٌ أَوْ مَذْيٌ، فَلْيَنْصَرِفْ، فَلْيَتَوَضَّأْ، ثُمَّ لِيَبْنِ عَلَى صَلَاتِهِ وَهُوَ فِي ذَلِكَ لَا يَتَكَلَّمُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے نماز میں قے، نکسیر، منہ بھر کر پانی یا مذی آ جائے تو وہ لوٹ جائے، وضو کرے پھر اپنی نماز پر بنا کرے، لیکن اس دوران کسی سے کلام نہ کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1221]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے نماز میں قے آ جائے یا نکسیر پھوٹے یا کوئی چیز پیٹ سے منہ میں آئے یا مذی نکلے، تو اسے چاہیے کہ (نماز چھوڑ کر) چلا جائے، وضو کرے، پھر اپنی نماز پر بنا کرے، بشرطیکہ اس اثنا میں کلام نہ کرے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1221]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16252، ومصباح الزجاجة: 428) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں اسماعیل بن عیاش ہیں، اور ان کی روایت حجاز سے ضعیف ہوتی ہے، اور یہ اسی قبیل سے ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف،لأنه من رواية إسماعيل عن الحجازين وھي ضعيفة‘‘
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 420

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں