الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب نواقض الوضوء
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 71
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من غسل ميتا فليغتسل، ومن حمله فليتوضأ» . أخرجه أحمد والنسائي والترمذي، وحسنه، وقال أحمد: لا يصح في هذا الباب شيء.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے میت کو غسل دیا وہ خود بھی غسل کرے اور جس نے میت کو اٹھایا وہ وضو کرے۔“
اس حدیث کو احمد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور احمد کا قول ہے کہ اس باب میں کوئی بھی حدیث صحیح ثابت نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 71]
اس حدیث کو احمد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور احمد کا قول ہے کہ اس باب میں کوئی بھی حدیث صحیح ثابت نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 71]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «مَنْ» جو – «غَسَّلَ» غسل دے – «مَيِّتًا» کسی مردے کو – «فَلْيَغْتَسِلْ» تو چاہیے کہ وہ غسل کرے – «وَمَنْ» اور جو – «حَمَلَهُ» اسے اٹھائے – «فَلْيَتَوَضَّأْ» تو چاہیے کہ وہ وضو کرے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا (روایت کیا) ہے – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن قرار دیا ہے – «وَقَالَ» اور کہا – «أَحْمَدُ» احمد نے: – «لَا يَصِحُّ» صحیح نہیں ہے – «فِي» میں – «هَذَا» اس – «الْبَابِ» باب – «شَيْءٌ» کوئی چیز (حدیث)۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مردے کو غسل دے تو اسے چاہیے کہ وہ غسل کرے، اور جو اسے اٹھائے تو اسے چاہیے کہ وہ وضو کرے۔“ اسے احمد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) اسے حسن قرار دیا ہے، اور امام احمد نے فرمایا: اس باب میں کوئی حدیث صحیح نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 71]

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الجنائز، باب ما جاء في الغسل من غسل الميت، حديث: 993، وأحمد: 2 / 280، 433، وله طريق حسن عند أبي داود، حديث: 3162، وغيره والنسائي: لم أجده.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 541
541 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَلْيَغْتَسِلْ"رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ. وَزَادَ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ:"وَمَنْ حَمَلَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میت کو غسل دے تو وہ خود بھی غسل کرے۔“ ابن ماجہ، احمد، ترمذی اور ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”جو شخص اسے کندھا دے تو وہ وضو کرے۔“ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه ابن ماجه (1463) و أحمد (272/2 ح 7675) والترمذي (993 وقال: حسن) و أبو داود (3161، 3162) [و للحديث طرق و شواھد] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح