الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب نواقض الوضوء
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 73 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 73
سنن ترمذی: 3384
مشکوۃ المصابیح: 456
السنن الكبرى للبيهقي: 425
حدیث نمبر: 73
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى عليه وسلم يذكر الله على كل أحيانه. رواه مسلم، وعلقه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔“
اسے مسلم نے روایت کیا اور بخاری نے اس کو تعلیقاً نقل کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 73]
اسے مسلم نے روایت کیا اور بخاری نے اس کو تعلیقاً نقل کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 73]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» انہوں نے کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «يَذْكُرُ» ذکر کرتے – «اللَّهَ» اللہ کا – «عَلَى» پر – «كُلِّ» ہر – «أَحْيَانِهِ» اپنے اوقات۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «مُسْلِمٌ» مسلم نے – «وَعَلَّقَهُ» اور اسے معلق ذکر کیا ہے – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہر وقت (ہر حال) میں اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور بخاری نے اسے معلق ذکر کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 73]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہر وقت (ہر حال) میں اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور بخاری نے اسے معلق ذکر کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «أخرج البخاري، تعليقًا، الأذان، باب هل يتتبع المؤذن فاه هاهنا وهاهنا؟...، قبل الحديث: 634، ومسلم، الحيض، باب ذكر الله تعالي في حال الجنابة وغيرها، حديث:373.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3384
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ الْبَهِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللَّهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، وَالْبَهِيُّ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ کو یاد کرتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ کی روایت سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3384]
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ کی روایت سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3384]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 19 (تعلیقا) صحیح مسلم/الطھارة 30 (373)، والحیض 30 (373)، سنن ابی داود/ الطھارة 9 (18)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 11 (303) (تحفة الأشراف: 16361)، و مسند احمد (6/70، 153، 178) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: سبھی اوقات سے یہ اوقات مستثنیٰ ہیں مثلاً: پاخانہ، پیشاب کی حالت اور جماع کی حالت، کیونکہ ان حالات میں ذکر الٰہی نہ کرنا، اسی طرح ان حالتوں میں مؤذن کے کلمات کا جواب نہ دینا اور چھینک آنے پر «الحمد للہ» نہ کہنا اور سلام کا جواب نہ دینا بہتر ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (302)
حدیث نمبر: 456
456 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ، وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ سَنَذْكُرُهُ فِي كِتَابِ الْأَطْعِمَةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر حالت میں اللہ عزوجل کا ذکر کیا کرتے تھے۔ رواہ مسلم۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث ہم ان شاء اللہ تعالیٰ، کتاب الاطعمہ میں ذکر کریں گے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (117 / 373)
حديث ابن عباس، يأتي (4209)»
حديث ابن عباس، يأتي (4209)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (117 / 373)
حدیث نمبر: 425
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، نا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ الْبَهِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَمْ يذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر حال میں اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 425]
تخریج الحدیث: «صحيح أخرجه مسلم 117»
الحكم على الحديث:
صحيح أخرجه مسلم 117