🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب الإيلاء والظهار والكفارة
ایلاء، ظہار اور کفارہ کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 931 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 931
صحیح بخاری: 5290
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1150
مسند امام شافعی: 1230
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 931
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: إذا مضت أربعة أشهر وقف المولي حتى يطلق ولا يقع عليه الطلاق حتى يطلق. أخرجه البخاري.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب چار ماہ گزر جائیں تو ایلاء کرنے والے کو (حاکم وقت کے پاس) لا کھڑا کیا جائے اور اس وقت تک اسے چھوڑا نہ جائے جب تک وہ (عدالت کے روبرو) طلاق نہ دے اور طلاق دیئے بغیر اس پر طلاق واقع نہ ہو گی۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 931]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «إِذَا مَضَتْ» جب گزر جائیں – «أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ» چار مہینے – «وُقِفَ الْمُولِي» ایلاء کرنے والے کو روکا جائے گا – «حَتَّى يُطَلِّقَ» یہاں تک کہ وہ طلاق دے – «وَلَا يَقَعُ عَلَيْهِ» اور اس پر واقع نہیں ہوگی – «الطَّلَاقُ» طلاق – «حَتَّى يُطَلِّقَ» جب تک وہ (خود) طلاق نہ دے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب چار مہینے گزر جائیں تو ایلاء کرنے والے کو (فیصلے کے لیے) روکا جائے گا یہاں تک کہ وہ طلاق دے (یا رجوع کرے)، اور جب تک وہ خود طلاق نہ دے اس پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 931]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الطلاق، باب قول الله تعالي: ﴿لِلَّذِيْنَ يُؤْلُوْنَ مِنْ نِّسَآيِٕهِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَةِ اَشْهُرٍ﴾، حديث:5291.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5290
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَقُولُ فِي الْإِيلَاءِ الَّذِي سَمَّى اللَّهُ:" لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدَ الْأَجَلِ إِلَّا أَنْ يُمْسِكَ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَعْزِمَ بِالطَّلَاقِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ". وقَالَ لِي إِسْمَاعِيلُ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ،" إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ يُوقَفُ حَتَّى يُطَلِّقَ وَلَا يَقَعُ عَلَيْهِ الطَّلَاقُ حَتَّى يُطَلِّقَ"، وَيُذْكَرُ ذَلِكَ عَنْ عُثْمَانَ، وعَلِيٍّ، وأَبِي الدَّرْدَاءِ، وعَائِشَةَ، واثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے نافع نے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اس ایلاء کے بارے میں جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے، فرماتے تھے کہ مدت پوری ہونے کے بعد کسی کے لیے جائز نہیں، سوا اس کے کہ قاعدہ کے مطابق (اپنی بیوی کو) اپنے پاس ہی روک لے یا پھر طلاق دے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے اسماعیل نے بیان کیا کہ ان سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ چار مہینے گزر جائیں تو اسے قاضی کے سامنے پیش کیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ طلاق دیدے اور طلاق اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک طلاق دی نہ جائے اور عثمان، علی، ابودرداء اور عائشہ اور بارہ دوسرے صحابہ رضوان اللہ علیہم سے بھی ایسا ہی منقول ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5290]
حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اس ایلاء کے متعلق فرمایا کرتے تھے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے کہ ”مدت پوری ہونے کے بعد کسی کے لیے جائز نہیں سوائے اس امر کے کہ وہ اپنی بیوی کو قاعدے کے مطابق اپنے پاس رکھے یا پھر طلاق دے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5290]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1150
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " أَيُّمَا رَجُلٍ آلَى مِنَ امْرَأَتِهِ، فَإِنَّهُ إِذَا مَضَتِ الْأَرْبَعَةُ الْأَشْهُرِ، وُقِفَ حَتَّى يُطَلِّقَ أَوْ يَفِيءَ، وَلَا يَقَعُ عَلَيْهِ طَلَاقٌ إِذَا مَضَتِ الْأَرْبَعَةُ الْأَشْهُرِ، حَتَّى يُوقَفَ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جو شخص ایلاء کرے اپنی عورت سے، جب چار مہینے گزر جائیں تو خاوند کو حاکم کے سامنے مجبور کریں، طلاق دے یا رجوع کرے، ایلا سے پھر جائے اور صحبت کرے، اور بغیر طلاق دئیے چار مہینے گزر جانے سے عورت پر طلاق نہ پڑے گی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1150]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح،وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5291، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15309، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 265/5، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 18»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1230
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: إِذَا آلَى الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ لَمْ يَقَعْ عَلَيْهَا طَلَاقٌ، وَإِنْ مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ حَتَّى يُوقِفَ، فَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ وَإِمَّا أَنْ يَفِيءَ.
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی سے ایلاء کرے تو طلاق واقع نہ ہوگی، اگرچہ چار ماہ ہی کیوں نہ گزر جائیں، یہاں تک کہ اس کو کھڑا کیا جائے کہ یا تو وہ طلاق دے دے یا پھر رجوع کر لے“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1230]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الطلاق، باب قول الله تعالى ﴿لِلَّذِيْنَ يُؤْلُوْنَ مِنْ نِّسَآىٕهِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَةِ اَشْهُرٍ﴾ (5291).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں