الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
علماء سے مسئلہ پوچھنے کے آداب
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 31 (کل: 23 مقامات، 12 کتب)
سنن نسائی: 4994
مسند احمد: 9501
صحیح ابن خزیمہ: 2244
اللؤلؤ والمرجان: 5
مصنف ابن ابی شیبہ: 32321
صحیح ابن حبان: 159
21 تا 23
حدیث نمبر: 2776
«الإسلام أن تعبد الله ولا تشرك به شيئا وتقيم الصلاة وتؤدي الزكاة المفروضة وتصوم رمضان وتحج البيت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسلام یہ ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، فرض زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2776]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق هـ] عن أبي هريرة [ن] عن أبي هريرة وأبي ذر معا. مختصر مسلم 2.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2796
«الإيمان: أن تؤمن بالله وملائكته وكتابه وبلقائه وبرسله وتؤمن بالبعث الآخر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتاب، اس سے ملاقات اور اس کے رسولوں پر یقین رکھو، اور تم مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر بھی ایمان لاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2796]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 2.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5549
«ما المسئول عنها - يعني الساعة - بأعلم من السائل وسأخبرك عن أشراطها إذا ولدت الأمة ربتها فذلك من أشراطها وإذا كانت العراة الحفاة رءوس الناس فذاك من أشراطها وإذا تطأول رعاء البهم في البنيان فذاك من أشراطها في خمس من الغيب لا يعلمهن إلا الله: {إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ} الآية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس سے قیامت کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا، لیکن میں تمہیں اس کی علامات بتاتا ہوں: جب لونڈی اپنی مالکن کو جنم دے تو یہ اس کی علامات میں سے ہے، اور جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن لوگ سرداری کرنے لگیں تو یہ اس کی علامات میں سے ہے، اور جب بکریاں چرانے والے اونچی عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے سے بڑھنے لگیں تو یہ اس کی علامات میں سے ہے، قیامت کا علم ان پانچ غیب کی چیزوں میں سے ہے جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا: بے شک قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5549]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة [م د ن] عن عمر ... [ن] عن أبي هريرة وأبي ذر معا.»
قال الشيخ الألباني: صحيح