الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسلمان کے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 763 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 5971
مشکوۃ المصابیح: 4911
اللؤلؤ والمرجان: 1652
الجامع الكامل: 14031
1 تا 10
حدیث نمبر: 763
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ فَقَالَ: ( (أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (ثُمَّ أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (ثُمَّ أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (أَبُوكَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بھی تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا باپ۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاخلاق، باب من احق الناس بحسن الصحبة: 5971 . مسلم، كتاب البروالصلة، باب برالو الدين وانهما احق به: 2548 . سنن ابن ماجه: 2706 . مسند احمد: 327/2 . معجم صغير: 1140 .»
حدیث نمبر: 5971
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ شُبْرُمَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ قَالَ:" أُمُّكَ" قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" ثُمَّ أُمُّكَ" قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" ثُمَّ أُمُّكَ" قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" ثُمَّ أَبُوكَ"، وَقَالَ ابْنُ شُبْرُمَةَ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ، مِثْلَهُ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے عمارہ بن قعقاع بن شبرمہ نے، ان سے ابوزرعہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ پوچھا اس کے بعد کون ہے؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ انہوں نے پھر پوچھا اس کے بعد کون؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ انہوں نے پوچھا اس کے بعد کون ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تمہارا باپ ہے۔ ابن شبرمہ اور یحییٰ بن ایوب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوزرعہ نے اسی کے مطابق بیان کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5971]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اللہ کے رسول! میرے حسنِ سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں، تیری ماں۔“ اس نے تیسری بار عرض کی: ”پھر کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں۔“ اس نے کہا: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہارا باپ ہے۔“ ابن شبرمہ اور یحییٰ بن ایوب نے کہا کہ ہمیں بھی ابوزرعہ نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5971]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2548 ترقیم شاملہ: -- 6500
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ طَرِيفٍ الثَّقَفِيُّ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ قَالَ: أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أُمُّكَ؟ قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أَبُوكَ "، وَفِي حَدِيثِ قُتَيْبَةَ: مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي، وَلَمْ يَذْكُرِ النَّاسَ.
قتیبہ بن سعید بن جمیل بن طریف ثقفی اور زہیر بن حرب نے کہا: ہمیں جریر نے عمارہ بن قعقاع سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوزرعہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: لوگوں میں سے حسنِ معاشرت (خدمت اور حسن سلوک) کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے کہا: پھر کون؟ فرمایا: ”پھر تمہاری ماں۔“ اس نے پوچھا: اس کے بعد کون؟ فرمایا: ”پھر تمہاری ماں۔“ اس نے پوچھا: پھر کون؟ فرمایا: ”پھر تمہارا والد۔“ اور قتیبہ کی حدیث میں ہے: میرے اچھے برتاؤ کا زیادہ حقدار کون ہے؟ اور انہوں نے "لوگوں میں سے" کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6500]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: ”میری اچھی رفاقت کا سب سے زیادہ حقدار کون انسان ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں۔“ اس نے پوچھا: ”پھر کون؟“ فرمایا: ”تیری والدہ۔“ پوچھا: ”پھر کون؟“ فرمایا: ”پھر بھی تیری ماں۔“ اس نے دریافت کیا: ”پھر کون؟“ فرمایا: ”پھر تیرا باپ۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6500]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2548
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2548 ترقیم شاملہ: -- 6501
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ الصُّحْبَةِ؟ قَالَ: أُمُّكَ، ثُمَّ أُمُّكَ، ثُمَّ أُمُّكَ، ثُمَّ أَبُوكَ، ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ ".
فضیل نے عمارہ بن قعقاع سے، انہوں نے ابوزرعہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسول! لوگوں میں سے (میری طرف سے) حسن معاشرت کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں، پھر تمہارا باپ، پھر جو تمہارا زیادہ قریبی (رشتہ دار) ہو، (پھر جو اس کے بعد) تمہارا قریبی ہو۔“ (اسی ترتیب سے آگے حق دار بنیں گے۔) [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6501]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! حسنِ رفاقت کا حقدار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں، پھر تیری ماں، پھر تیری ماں، پھر تیرا باپ، پھر درجہ بدرجہ تیرے رشتہ دار۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6501]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2548
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2548 ترقیم شاملہ: -- 6502
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عُمَارَةَ ، وَابْنِ شُبْرُمَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ جَرِيرٍ وَزَادَ، فَقَالَ: نَعَمْ، وَأَبِيكَ لَتُنَبَّأَنَّ.
شریک نے عمارہ اور ابن شبرمہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوزرعہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، اس کے بعد (شریک نے) جریر کی روایت کے مانند بیان کیا اور مزید کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تمہارے باپ کی قسم! تمہیں ضرور بتایا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6502]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آگے پہلی حدیث بیان کی اور یہ اضافہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تیرے باپ کی قسم، تمہیں ضرور بتایا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6502]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2548
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 764
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
جناب ابوزرعہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: «السابق .»
حدیث نمبر: 4911
(14) بَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 4911 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ قَالَ:"أُمُّكَ"قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:"أُمُّكَ". قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:"أُمُّكَ"قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:"أَبُوكَ". وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ:"أُمَّكَ، ثُمَّ أُمَّكَ، ثُمَّ أُمَّكَ، ثُمَّ أَبَاكَ، ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تیری والدہ۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا باپ۔“ ایک دوسری روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں، پھر تیری ماں، پھر تیری ماں، پھر تیرا باپ، پھر تیرا قریبی رشتہ دار، پھر اس سے کم قریبی رشتہ دار۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5971) و مسلم (4، 2548/1)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 1652
1652 صحيح حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ الله! مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ قَالَ: «أُمُّكَ» قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أُمُّكَ» قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أُمُّكَ» قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ «ثُمَّ أَبُوكَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صحابی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں ہے۔“ انہوں نے پوچھا: اس کے بعد کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں ہے۔“ انہوں نے پھر پوچھا: اس کے بعد کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں ہے۔“ انہوں نے پوچھا: اس کے بعد کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہارا باپ ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 2 باب من أحق الناس بحسن الصحبۃ۔»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 14031
14031- عن أبي هريرة قال: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله، من أحق الناس بحسن صحابتي؟ قال: أمك قال: ثم من؟ قال: ثم أمك قال: ثم من؟ قال: ثم أمك قال: ثم من؟ قال: ثم أبوك.
وفي رواية: ثم أدناك أدناك.
وفي رواية: ثم أدناك أدناك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأدب (5971)، ومسلم في البر والصلة (2548: 1)كلاهما من طرق عن جرير، عن عمارة بن القعقاع، عن أبي زرعة، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 6082
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ مِنِّي بِحُسْنِ الصُّحْبَةِ؟ قَالَ: أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أَبُوكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”یا رسول اللہ! لوگوں میں میرے حسنِ سلوک اور حسنِ معاشرت کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کی: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے دوبارہ دریافت کیا: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے چوتھی بار پوچھا: ”پھر کون؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تمہارا باپ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6082]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6080)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5626، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2548، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2706، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8144، 8838، 8965، وأخرجه فتح الباري برقم: 5626، 6351، وأخرجه مسند البزار برقم: 4026، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5061، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 434، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1669، وأخرجه شرح السنة برقم: 3416، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6056»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6080)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5626، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2548، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2706، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8144، 8838، 8965، وأخرجه فتح الباري برقم: 5626، 6351، وأخرجه مسند البزار برقم: 4026، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5061، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 434، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1669، وأخرجه شرح السنة برقم: 3416، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6056»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح