🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. باب في سَجْدَتَيِ السَّهْوِ مِنَ الزِّيَادَةِ:
نماز میں زیادتی پر سجدہ سہو کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1536 (کل: 35 مقامات، 13 کتب)
سنن دارمی: 1536
صحیح مسلم: 1288، 1290، 1291، 1292
سنن نسائی: 1224، 1225، 1226، 1227، 1228، 1229، 1230، 1231، 1234، 1253، 1331
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 135، 136
مسند احمد: 7666، 7820، 9925
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 207، 208
صحیح ابن خزیمہ: 1037، 1042، 1043، Q1040M
مصنف ابن ابی شیبہ: 4579
الفتح الربانی: 1990
صحیح ابن حبان: 2684
مسند امام شافعی: 330، 331
السنن الكبرى للبيهقي: 3816، 3910
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5860
31 تا 35
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 330
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنَ اثْنَتَيْنِ، فَقَالَ: ذُو الْيَدَيْنِ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةَ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ"، فَقَالَ النَّاسُ: نَعَمْ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى اثْنَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ، [ ص: 321 ] فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ.  
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں پڑھانے کے بعد واپس مڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالیدین (لمبے ہاتھوں والے) نے کہا: کیا آپ بھول گئے یا نماز کم کر دی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا: ”کیا ذوالیدین صحیح کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”ہاں“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور دوسری دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا، پھر تکبیر ﴿الله اكبر﴾ کہی اور پہلے سجدوں جتنا یا ان سے لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا، پھر تکبیر کہی اور پہلے سجدوں کی طرح یا ان سے لمبا سجدہ کیا پھر سر اٹھایا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 330]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: السهو، باب من لم يتشهد في سجدتي السهو: 1228 - ومسلم: المساجد، باب السهو في الصلاة والسجود له: 573.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 331
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَحْمَدَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ، فَقَامَ ذُو الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ"؟ فَقَالُوا: نَعَمْ. فَأَتَمَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَقِيَ مِنَ الصَّلَاةِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ التَّسْلِيمِ.  
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی۔ آپ نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا، تو ذوالیدین کھڑے ہوئے اور پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی یا آپ بھول گئے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (لوگوں کی طرف) مڑے (تصدیق کے لیے) اور دریافت کیا: ”کیا ذوالیدین صحیح کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”ہاں“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی نماز مکمل کی پھر دو سجدے بیٹھے بیٹھے سلام کے بعد کیے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 331]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: المساجد، باب السهو في الصلاة والسجود له: 573.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3816
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ فَقَامَ ذُو الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ ⦗٤٧٤⦘ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ" فَقَالَ: قَدْ كَانَ بَعْضُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ:" أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَتَمَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَقِيَ مِنَ الصَّلَاةِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ السَّلَامِ وَهُوَ جَالِسٌ" لَفْظُ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ وَلَمْ يَذْكُرِ الشَّافِعِيُّ قَوْلَهُ: كُلُّ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ، وَقَالَ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ التَّسْلِيمِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ وَابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِمَعْنَاهُ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی تو دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا، ذوالیدین کھڑے ہو گئے اور عرض کیا: نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی کوئی بات نہیں ہے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کچھ نہ کچھ ہوا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”ذوالیدین سچ کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں! اے اللہ کے رسول! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی نماز مکمل کی، پھر سلام پھیرنے کے بعد بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے۔ یہ قتیبہ رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
امام شافعی رحمہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول ”ایسی کوئی بات نہیں ہے“ ذکر نہیں کیا اور فرمایا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے کے بعد بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3816]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 482»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3910
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ ⦗٥٠٥⦘ الْحَسَنِ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَكَ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَمْ نَسِيتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ كَانَ قَبْلُ ذَلِكَ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ:" أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَتَمَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّلَاةِ، ثُمَّ سَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ السَّلَامِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنْ مَالِكٍ بِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
(ا) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی تو دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا۔ سیدنا ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے ہیں یا نماز کم ہوگئی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا۔“ انہوں نے کہا: کچھ نہ کچھ ہوا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور پوچھا: ”کیا ذوالیدین صحیح کہہ رہا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: ہاں اے اللہ کے رسول! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی دو رکعتیں مکمل کیں اور سلام پھیرا، پھر سلام کے بعد بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے۔
(ب) ایک روایت میں ہے: «صَلّٰى لَنَا رَسُولُ اللّٰهِ صلی اللہ علیہ وسلم » ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3910]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم في الذي قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5860
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، وَعُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ ذُو الشِّمَالَيْنِ بْنُ عَبْدِ عَمْرِو بْنِ نَضْلَةَ - وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ حَلِيفٌ لِبَنِي زُهْرَةَ -: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ، أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟.
قَالَ: لَمْ تَقْصُرْ، وَلَمْ أَنْسَ. قَالَ ذُو الشِّمَالَيْنِ : قَدْ كَانَ بَعْضُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَنْ صَلَّى مَعَهُ، فَقَالَ: أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَمَّ الصَّلَاةَ، وَلَمْ يَسْجُدِ السَّجْدَتَيْنِ اللَّتَيْنِ تُسْجَدَانِ فِي وَهْمِ الصَّلَاةِ حِينَ لَقَّنَهُ النَّاسُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا، تو سیدنا ذو الشمالین بن عبدِ عمرو بن نضلہ رضی اللہ عنہ نے—جو قبیلہ خزاعہ سے تعلق رکھتے تھے اور بنو زہرہ کے حلیف تھے—عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہ تو نماز کم کی گئی ہے اور نہ ہی میں بھولا ہوں۔“ سیدنا ذو الشمالین رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ان میں سے کوئی ایک بات تو یقیناً ہوئی ہے۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ نماز پڑھنے والوں کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت فرمایا: ”کیا ذو الیدین سچ کہہ رہے ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور بقیہ نماز مکمل فرمائی، اور جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد دہانی کرائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دو سجدے (سجدہ سہو) نہیں کیے جو نماز میں بھول چوک کی صورت میں کیے جاتے ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: (ولم يسجد السجدتين .... إلخ)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 468، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 896، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 394، 399، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1224، 1225، 1226، 1227، 1228، 1229، 1230، 1233، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1008، 1014، 1015، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7160، 7327، 7761، 8783، 9609، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1497، وأخرجه فتح الباري برقم: 682، 1169، 1171، 1172، 5704، 6424، 6823، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 3814، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1036، 1040، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2323، 2559، 3064، 3334، 5969، 8293، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2915، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7653، 8056، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5834»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں