🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. باب في الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ بِغَيْرِ إِذْنِ سَيِّدِهِ:
جو غلام اپنے آقا کی اجازت کے بنا نکاح کر لے اس کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2270 (کل: 17 مقامات، 12 کتب)
سنن دارمی: 2270
سنن ترمذی: 1111، 1112
بلوغ المرام: 843
مشکوۃ المصابیح: 3135
مسند احمد: 14212، 15031، 15092
المنتقى ابن الجارود: 686
مصنف ابن ابی شیبہ: 17706، 17707
الفتح الربانی: 6882
الجامع الكامل: 6498
السنن الكبرى للبيهقي: 13729، 13730
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2733
المعجم الاوسط: 4797
11 تا 17
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17133 ترقیم الشثری: -- 17707
حدثنا يزيد بن هارون ، قال: اخبرنا همام ، عن القاسم بن عبد الواحد ، عن عبد الله بن محمد بن عقيل ، عن جابر ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " ايما عبد تزوج بغير إذن اهله فهو عاهر"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (أو نكح).
(٢) ضعيف؛ لحال ابن عقيل، أخرجه أحمد (١٥٠٩٢)، وانظر ما قبله.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جس غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی وہ زانی ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17707]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن دقيق العيد: في إسناده ابن عقيل ومن يحتج به يصححه .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 743، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2803، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2078، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1111، 1112، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2279، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13842، 13843، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14432، 15262، 15324، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1780، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2000، 2256، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12979، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17709، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2705، 2706، 2707، 2708، 2709، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4797، ترقيم محمد عوامة: 17133»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6882
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ أَوْ أَهْلِهِ فَهُوَ عَاهِرٌ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جو غلام بھی اپنے مالک یا گھر والوں کی اجازت کے بغیر شادی کرے گا، وہ زانی ہو گا۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6882]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عبد الله بن محمد بن عقيل تفرد به عن جابر، ومثله لا يقبل عند التفرد، أخرجه ابوداود: 2078، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14212 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14261»
وضاحت: فوائد: … نکاح کے لیے ولی کا ہونا شرط ہے، جیسا کہ مذکورہ بالا کئی احادیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے۔ امام مالک، امام شافعی اور جمہور اہل علم کییہی رائے ہے۔
البتہ امام ابو حنیفہ نے ولی کی اجازت کو ضروری نہیں قرار دیا، لیکنیہ رائے اس باب کی احادیث کی روشنی میں درست نہیں ہے اور اس رائے کے حق میں کوئی واضح دلیل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ولی سے مراد عصبہ رشتہ دار ہیں، جن میں سب سے پہلے باپ ہے، باپ کی غیر موجودگی میں دادا، پھر بھائی اور پھر چچا ہے، اگر کسی عورت کے دو یا زائد ولی ہوں اور نکاح کے موقع پر اختلاف واقع ہو جائے تو قریبی ولی کو ترجیح ہو گی، اور اگر دونوں ولی برابر حیثیت کے ہوں تو اختلاف کی صورت میں حاکم ولی ہو گا۔
قرآن اور حدیث دونوں میں کنواری عورت کی طرح بیوہیا مطلقہ عورت بھی اپنے اولیاء کے ماتحت ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَا تَعْضُلُوْہُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَہُنَّ} (سورۂ بقرہ: ۲۳۲) … ”اگر وہ عورتیں اپنے (پہلی اور دوسری طلاق کی عدت گزر جانے کے بعد اپنے سابقہ خاوندوں سے) نکاح کرنا چاہیں تو تم انھیں مت روکو۔“
اس آیت میں مطلقہ عورتوں، جن کی عدت گزر چکی ہو، کے اولیاء کو حکم دیا جار ہا ہے کہ اگر وہ اپنے سابقہ خاوندوں سے نکاح کرنے پر راضی ہو جائیں تو اولیاء کو چاہئے کہ وہ نکاح کر دیا کریں۔ اس آیت کا مطلب یہ ہوا کہ ایسی عورت کو اولیاء روک بھی سکتے ہے۔ نیز صحیح بخاری کی روایت کے مطابق یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب ایک بھائی نے اپنی مطلقہ بہن کا سابقہ خاوند سے دوبارہ نکاح کرنے سے انکار کر دیا تھا، جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس نے دوبارہ نکاح کروا دیا۔ امام بخاری نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیا ہے: ”بَاب مَنْ قَالَ لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلِیٍّ لِقَوْلِ اللَّہِ تَعَالٰی {فَـلَا تَعْضُلُوہُنَّ} فَدَخَلَ فِیہِ الثَّیِّبُ وَکَذَلِکَ الْبِکْرُ وَقَالَ: {وَلَا تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِینَ حَتّٰییُؤْمِنُوا} وَقَالَ: {وَأَنْکِحُوا الْأَیَامٰی مِنْکُمْ} امام اس باب میںیہ تین آیات بیان کر کے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ولی کو بچی کے نکاح میں اختیار حاصل ہے، تبھی تو اللہ تعالی ان کو یہ حکم دے رہا ہے۔ “
ولی کی شرط کے بارے میں دو آیات اور ان کی وضاحت:
ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلَا تُنْکِحُوْا الْمُشْرِکِیْنَ حَتّٰییُؤْمِنُوْا وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِکٍ وَلَوْ اَعْجَبَکُمْ} … ”اور مشرکین کو اپنی بچیوں کا نکاح کر کے نہ دو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں اور البتہ غلام مؤمن مشرک سے بہتر ہے، اگرچہ وہ اچھا لگے۔“ (سورۂ بقرہ: ۲۲۱)
امام قرطبی نے اس آیت کی تفسیر میں کہا: فی ھذہ الآیۃ دلیل بالنص علی ان لا نکاح الا بولی۔ … یہ آیت اس بارے میں نص ہے کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں (تبھی تو اولیاء کو یہ حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کا مشرک سے نکاح نہ کریں)۔ (تفسیر قرطبی: ۳/ ۴۹)
اللہ تعالی نے فرمایا: {وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَبَلَغْنَ اَجَلَھُنَّ فَـلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَھُنَّ اَذَا تَرَاضَوْا بَیْنَھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ} … ”اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں ان کے پہلے والے خاوندوں کے ساتھ نکاح کرنے سے نہ روکو، جب وہ آپس میں اچھے طریقے سے راضی ہو جائیں۔“ (سورۂ بقرہ: ۲۳۲)
اس آیت کا شان نزول یہ ہے کہ ایک صحابی نے اپنی بہن کا نکاح ایک آدمی سے کیا، لیکن اس نے اس کو طلاق دے دی،یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہو گئی، جب عدت گزر گئی تو اسی صحابی نے دوبارہ پیغامِ نکاح بھیجا، لیکن بھائی آڑے آ گیا اور اس نے اپنی بہن کا نکاح کرنے سے انکار کردیا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔
حافظ ابن حجر نے کہا: ”وہی أصرح دلیل علی اعتبار الولی وإلا لما کان لعضلہ معنی ولانہا لو کان لہا أن تزوج نفسہا لم تحتج إلی أخیہا ومن کان أمرہ إلیہ لا یقال أن غیرہ منعہ منہ۔“ … یہ آیت ولی کے معتبر ہونے پر سب سے زیادہ واضح دلیل ہے اور اگر ولی کا اعتبار نہ ہوتا تو اس کو روکنے کا کوئی معنی باقی نہیں رہتا، اگر سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کی بہن کے لیے اپنا نکاح خود کرنا جائز ہوتا تو وہ اپنے بھائی کی محتاج نہ ہوتی اور اختیار جس کے ہاتھ میں ہو اس کے بارے میںیہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کے غیر نے اس کو روک دیا ہے۔“ (فتح الباری: ۹/ ۹۴)
لڑکیوں کا گھروں سے فرار ہو کر اور عدالت میں جا کر اپنے عاشقوں سے شادی عصر حاضر کا بہت بڑا فتنہ ہے اور چھپییاری کی حوصلہ افزائی ہے، اس سے نہ صرف والدین کی ذلت و رسوائی لازم آتی ہے، بلکہ معاشرے کی ساری فضا متأثر ہوتی ہے، جبکہ یہ نکاح فاسد ہوتا ہے۔
ولی کی اجازت کے ساتھ ساتھ درج ذیل احادیث ِ مبارکہ میں اسلام کا انتہائی معتدل اور عدیم النظیرقانون پیش کیا گیا ہے، سلسلۂ نکاح میںجہاں اولیاء کی رضامندی ضروری ہے، وہاں لڑکی کو کسی صورت میں بے اختیار نہیں سمجھا جا سکتا ہے، بلکہ رفیقِ حیات کے انتخاب میں اس کی پسند یا عدم پسند کا مکمل لحاظ رکھا جائے گا۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6498
6498- عن جابر بن عبد الله قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: أيما عبد تزوج بغير إذن سيده، فهو عاهر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2078) والترمذي (1112،1111) وابن ماجة (1959) وصحّحه الحاكم (2/194) كلهم من حديث عبد الله بن محمد بن عقيل، عن جابر فذكره إلا ابن ماجة فقال فيه "عن ابن عمر" وهو غير محفوظ.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13729
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا ابْنُ رَجَاءٍ، ثنا الْحَسَنُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا مَمْلُوكٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ سَيِّدِهِ فَهُوَ عَاهِرٌ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو غلام بھی اپنے مالک کی اجازت کے بغیر شادی کرے گا وہ زانی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13729]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13730
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمَكِّيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَهُوَ عَاهِرٌ"، ⦗٢٠٦⦘ هُوَ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ.
ایضاً۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13730]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2733
«أيما عبد تزوج بغير إذن أهله فهو عاهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو غلام اپنے مالکان کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو وہ زانی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2733]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ت ك] عن جابر. الإرواء 1933: الدارمي، ابن ماجه، الطحاوي، عد، حل، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4797
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ التَّمَّارُ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ: نَا أَخِي زِيَادُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَهُوَ عَاهِرٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي أَيُّوبَ إِلَّا زِيَادُ بْنُ الْحَسَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ I ".
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (عبد الله بن علي أبي أيوب)
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو غلام بھی اپنے مالکوں کی اجازت کے بغیر نکاح کرے گا، وہ بدکار ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ایوب سے صرف زیاد بن حسن نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں یحییٰ بن حسن منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام «عبد الله بن علي أبي أيوب» ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4797]
تخریج الحدیث: «قال ابن دقيق العيد: في إسناده ابن عقيل ومن يحتج به يصححه «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 7، ص 592» »
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 743، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2803، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2078، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1111، 1112، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2279، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13842، 13843، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14432، 15262، 15324، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1780، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2000، 2256، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12979، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17132، 17133، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2705، 2706، 2707، 2708، 2709»

الحكم على الحديث:
في إسناده ابن عقيل، ومن يحتج به يصححه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں