الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لاَ يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ}:
فرمانِ باری تعالی: «لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2277 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 2277
مسند احمد: 21208
الفتح الربانی: 8717
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11280
حدیث نمبر: 2277
حَدَّثَنِي مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يُسَمَّى: زِيَادًا، قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتْنَ، كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ؟ قَالَ:"نَعَمْ، إِنَّمَا أَحَلَّ اللَّهُ لَهُ ضَرْبًا مِنَ النِّسَاءِ، وَوَصَفَ لَهُ صِفَةً"، فَقَالَ:"لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ، مِنْ بَعْدِ هَذِهِ الصِّفَةِ".
انصار کے ایک شخص نے جن کا نام زیاد تھا کہا: میں نے سیدنا ابی کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ کا کیا خیال ہے اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویاں وفات پا جائیں تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے شادی کرنا جائز ہو گا؟ انہوں نے کہا: ہاں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں « ﴿لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ ......﴾ » [احزاب: 52/33] عورتوں کی صنف کو جائز کیا ہے اور اس کا وصف بیان کیا ہے، اور اس کا بیان کیا کہ آپ کے لئے بعد میں اور عورتیں حلال نہیں ہیں یعنی اس صفت کے بعد۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2277]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف وأخرجه عبد الله بن أحمد في زوائده، [مكتبه الشامله نمبر: 2286] »
اس حدیث کی سند ضعیف ہے اور عبداللہ بن أحمد نے [زوائد المسند 132/5] میں اس اثر کو ذکر کیا ہے۔ نیز امام بخاری نے بھی [التاريخ الكبير 236/3، 359] میں اس کو ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [تعجيل المنفعة، ص: 141، 380]
اس حدیث کی سند ضعیف ہے اور عبداللہ بن أحمد نے [زوائد المسند 132/5] میں اس اثر کو ذکر کیا ہے۔ نیز امام بخاری نے بھی [التاريخ الكبير 236/3، 359] میں اس کو ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [تعجيل المنفعة، ص: 141، 380]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف وأخرجه عبد الله بن أحمد في زوائده
حدیث نمبر: 21208
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَعَبْدُ الْأَعْلَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ : لَوْ مِتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُنَّ، كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ؟ قَالَ: وَمَا يُحَرِّمُ ذَاكَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: قُلْتُ لِقَوْلِهِ: لا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ سورة الأحزاب آية 52، قَالَ: إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرْبٌ مِنَ النِّسَاءِ .
زیاد انصاری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری ازواج مطہرات کا انتقال ہوجاتا تو کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دوسری شادی کرنا جائز ہوتا؟ حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اسے حرام کس نے کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آپ کے لئے اس کے بعد کسی عورت سے نکاح حلال نہیں ہے انہوں نے فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے عورتوں کی ایک خاص قسم ہی حلال کی گئی تھی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21208]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة زياد الأنصاري، ومحمد بن أبى موسى
حدیث نمبر: 8717
عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَوْ مِتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ قَالَ وَمَا يُحَرِّمُ ذَاكَ عَلَيْهِ قَالَ قُلْتُ لِقَوْلِهِ لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ [سورة الأحزاب: ٥٢] قَالَ إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ضَرْبٌ مِنَ النِّسَاءِ
۔ زیاد انصاری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر بالفرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام بیویاں فوت ہوجاتیں تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پھر بھی نکاح کرنا حلال نہ تھا؟ انھوں نے کہا: آپ پر نکاح کرنا حرام کب ہوا ہے؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ}۔ انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک قسم کی عورتیں حلال تھیں۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف/حدیث: 8717]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، زياد الانصاري مجھول، ومحمد بن ابي موسي كذالك۔ أخرجه الطبراني: 22/ 29، والدارمي: 2240، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21208 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21527»
وضاحت: فوائد: … پہلے اس آیت کا مفہوم گزر چکا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11280
عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: لَوْ مُتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ؟ قَالَ: وَمَا يُحَرِّمُ ذَلِكَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: قُلْتُ: لِقَوْلِهِ (لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ) قَالَ: إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرْبٌ مِنَ النِّسَاءِ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَزَادَ: كَذَا رَأَيْتُ فِي ثِقَاتِ ابْنِ حِبَّانَ زِيَادٌ أَبُو يَحْيَى الْأَنْصَارِيُّ يَرْوِي عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَإِنْ كَانَ هُوَ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُوسَى ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زیاد انصاری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج انتقال کر جاتیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے شادی کرنا جائز ہوتا؟ انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ حرام کیوں ہو گا؟ میں نے کہا: اس کی وجہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”اس کے بعد تمہارے لئے دیگر خواتین حلال نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے مخصوص قسم کی خواتین کو حلال قرار دیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور زیاد نامی راوی کا ذکر میں نے ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں دیکھا ہے، وہ زیاد ابویحیی انصاری ہے، اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ وہی شخص ہے تو پھر یہ ثقہ ہے، اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، اور ایک راوی محمد بن ابوموسی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11280]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور زیاد نامی راوی کا ذکر میں نے ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں دیکھا ہے، وہ زیاد ابویحیی انصاری ہے، اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ وہی شخص ہے تو پھر یہ ثقہ ہے، اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، اور ایک راوی محمد بن ابوموسی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11280]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (132/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20703»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن