🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب في عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا وَالْمُطَلَّقَةِ:
مطلقہ اور «متوفى عنها زوجها» کی حالت حمل میں عدت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2317 (کل: 19 مقامات، 9 کتب)
سنن دارمی: 2317
صحیح مسلم: 3723
سنن ترمذی: 1194
سنن نسائی: 3539، 3540، 3541، 3542، 3543، 3544، 3545، 3546
مسند اسحاق بن راہویہ: 616
مسند احمد: 26471، 26658
مصنف ابن ابی شیبہ: 17975
المعجم الکبیر للطبرانی: 19840، 19860، 19878
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6978
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3546
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَسْلَمَ، يُقَالُ لَهَا: سُبَيْعَةُ كَانَتْ تَحْتَ زَوْجِهَا، فَتُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ حُبْلَى، فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ، فَأَبَتْ أَنْ تَنْكِحَهُ، فَقَالَ: مَا يَصْلُحُ لَكِ أَنْ تَنْكِحِي حَتَّى تَعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ، فَمَكَثَتْ قَرِيبًا مِنْ عِشْرِينَ لَيْلَةً، ثُمَّ نُفِسَتْ، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: انْكِحِي".
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ زینب بنت ابی سلمہ نے اپنی ماں ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سن کر مجھے خبر دی کہ قبیلہ اسلم کی سبیعہ نامی ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی اور حاملہ تھی (اسی دوران) شوہر کا انتقال ہو گیا تو ابوسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ نے اسے شادی کا پیغام دیا جسے اس نے ٹھکرا دیا، اس نے اس سے کہا: تیرے لیے درست نہیں ہے کہ دونوں عدتوں میں سے آخری مدت کی عدت پوری کئے بغیر شادی کرے۔ پھر وہ تقریباً بیس راتیں ٹھہری رہی کہ اس کے یہاں بچہ پیدا ہوا۔ (اس کے بعد) وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی (اور آپ سے اسی بارے میں مسئلہ پوچھا اور صورت حال بتائی) آپ نے فرمایا: ”تو (جس سے چاہے) نکاح کر لے“۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3546]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کی ایک عورت جس کا نام سبیعہ تھا، وہ اپنے خاوند کے نکاح میں تھی کہ اس کا خاوند فوت ہو گیا جبکہ وہ حاملہ تھی۔ حضرت ابوسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ نے اسے شادی کا پیغام بھیجا لیکن اس نے ان سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ وہ کہنے لگے: تیرے لیے تو ابھی نکاح کرنا درست ہی نہیں، حتیٰ کہ تو دونوں مدتوں میں سے آخری مدت کی عدت پوری کر لے۔ پھر وہ تقریباً بیس راتیں ٹھہری رہی، پھر اس نے بچہ جن دیا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو آپ نے فرمایا: ”تو نکاح کر سکتی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3546]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الطلاق 39 (3518)، (تحفة الأشراف: 18273) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 616
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو هُرَيْرَةَ عَنِ امْرَأَةٍ، تُوُفِّيَ عَنْهَا فَوَضَعَتْ قَبْلَ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ وَعَشْرٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَعْتَدُّ آخِرَ الْأَجَلَيْنِ، فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: إِذَا وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا فَقَدْ حَلَّتْ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَا مَعُ ابْنِ أَخِي - يَعْنِي: أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَأَرْسَلُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ فِي حُجْرَتِهَا فِي الْمَسْجِدِ يَسْأَلُونَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَأَخْبَرَتْ أَنَّ سُبَيْعَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، فَمَرَّ بِهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ حِينَ تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا وَقَدْ لَبِسَتْ وَاكْتَحَلَتْ، فَقَالَ لَهَا: أَتُرِيدِينَ النِّكَاحَ؟ لَا حَتَّى تَقْضِيَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْكِحَ".
ابوسلمہ نے بیان کیا: ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے متعلق پوچھا گیا: جس کا شوہر فوت ہو جائے اور وہ چار ماہ دس دن سے پہلے بچے کو جنم دے دے، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ دو میں سے آخری مدت گزار لے گی، ابوسلمہ نے بیان کیا: جب وہ بچے کو جنم دے لے گی تو اس کی عدت پوری ہو جائے گی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن (کی رائے) کے ساتھ ہوں، پس انہوں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس پیغام بھیجا جبکہ وہ مسجد میں اپنے حجرے میں تھیں، انہوں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے فرمایا: سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے چند ہی دن بعد بچے کو جنم دیا تھا، جس وقت وہ نفاس سے فارغ ہوئیں تو انہوں نے اچھا لباس پہنا اور سرمہ لگایا، ابوالسنابل رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے ان سے کہا: کیا تم نکاح کرنا چاہتی ہو؟ (تو نکاح) نہیں (کر سکتی)، حتیٰ کہ تم چار ماہ اور دس دن گزار لو، پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم فرمایا کہ وہ نکاح کر لے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 616]
تخریج الحدیث: «مسلم كتاب الطلاق، باب انقضاء عدة المتوفي عنها زوجها الخ، 1484 . سنن ترمذي، رقم: 1194 . سنن نسائي، رقم: 3511 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26471
حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ سُبَيْعَةَ ابْنَةَ الْحَارِثِ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِعِشْرِينَ لَيْلَةً، أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ، وَأَرَادَتْ التَّزْوِيجَ، فَقَالَ لَهَا أَبُو السَّنَابِلِ: لَيْسَ لَكِ ذَلِكَ حَتَّى يَأْتِيَ عَلَيْكِ آخِرُ الْأَجَلَيْنِ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " تَزَوَّجُ إِذَا شَاءَتْ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سبیعہ بنت حارث کے یہاں اپنے شوہر کی وفات کے تقریباً بیس دن بعد ہی بچے کی ولادت ہوگئی اور وہ دوسرے رشتے کے لئے تیار ہونے لگیں، تو ابوالسنابل نے ان سے کہا کہ جب تک دونوں مدتوں میں سے آخری مدت نہ گزر جائے تم ایسا نہیں کرسکتیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جب چاہے نکاح کرسکتی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26471]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، سليمان بن يسار لم يسمع هذا الحديث من ام سلمة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26658
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , وَحَجَّاجٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ رَبِّهِ بْنَ سَعِيدٍ ، قَالَ حَجَّاجٌ: وَعَبْدَ رَبِّهِ بْنَ سَعِيدٍ، أَخَا يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: اخْتَلَفَ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَابْنُ عَبَّاسٍ فِي الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا إِذَا وَضَعَتْ حَمْلَهَا، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: تُزَوَّجُ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَبْعَدَ الْأَجَلَيْنِ , قَالَ: فَبَعَثُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَتْ: تُوُفِّيَ زَوْجُ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَوَلَدَتْ بَعْدَ وَفَاتِهِ بِخَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً , فَخَطَبَهَا رَجُلَانِ، قَالَ: فَحَطَّتْ بِنَفْسِهَا إِلَى أَحَدِهِمَا، فَلَمَّا خَشُوا أَنْ تَفْتَاتَ بِنَفْسِهَا إِلَى أَحَدِهِمَا، قَالُوا: إِنَّكِ لَمْ تَحِلِّي، فَانْطَلَقَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " قَدْ حَلَلْتِ، فَانْكِحِي مَنْ شِئْتِ" .
ابوسلمہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ اور ابن عباس کے درمیان اس عورت کے متعلق اختلاف رائے ہوگیا جس کا شوہر فوت ہوجائے اور اس کے یہاں بچہ پیدا ہوجائے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ وضع حمل کے بعد وہ نکاح کرسکتی ہے، حضرت ابن عباس کا کہنا تھا کہ وہ دو میں سے ایک طویل مدت کی عدت گزارے گی، پھر انہوں نے حضرت ام سلمہ کے پاس ایک قاصد بھیجا تو انہوں نے فرمایا کہ سبیعہ بنت حارث کے شوہر فوت ہوگئے تھے، ان کی وفات کے صرف پندرہ دن یعنی آدھ مہینہ بعد ہی ان کے یہاں بچہ پیدا ہوگیا پھر دو آدمیوں نے سبیعہ کے پاس پیغام نکاح بھیجا اور ایک آدمی کی طرف ان کا جھکاؤ بھی ہوگیا، جب لوگوں کو محسوس ہوا کہ وہ ان میں سے کسی ایک کی طرف متوجہ ہوجائے گی تو وہ کہنے لگے کہ ابھی تم حلال نہیں ہوئیں، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگئیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم حلال ہوچکی ہو اس لئے جس سے چاہو نکاح کرسکتی ہو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26658]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17377 ترقیم الشثری: -- 17975
حدثنا يزيد بن هارون ، عن يحيى بن سعيد ، عن سليمان بن يسار ، عن ابي سلمة ، قال: كنت انا، وابن عباس، وابو هريرة فتذاكرنا: الرجل يموت عن المراة فتضع بعد وفاته بيسير، فقلت: إذا وضعت ؛ فقد حلت، وقال ابن عباس:" اجلها آخر الاجلين" فتراجعا بذلك فقال ابو هريرة انا مع ابن اخي، يعني ابا سلمة، فبعثوا كريبا مولى ابن عباس إلى ام سلمة ، فقالت: إن سبيعة الاسلمية وضعت بعد وفاة زوجها باربعين ليلة، وإن رجلا من بني عبد الدار يكنى ابا السنابل خطبها واخبرها انها قد حلت، فارادت ان تتزوج غيره، فقال لها ابو السنابل: إنك لم تحلين، فذكرت ذلك سبيعة لرسول الله صلى الله عليه وسلم" فامرها ان تتزوج"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ف].
(٢) في [أ، ب]: (سيار).
(٣) في [ط]: (يسير)، وفي [س]: (ليسير).
(٤) في [س]: (فقال).
(٥) في [س]: (فتراجع).
(٦) في [أ، ب]: سقط (يعني).
(٧) في [أ، ب]: (إذًا)
(٨) كذا في النسخ.
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٠٩)، ومسلم (١٤٨٥).

حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ایک مجلس میں تھے۔ ہمارے درمیان مذاکرہ ہوا کہ اگر ایک عورت کا خاوند مرجائے اور وہ عورت خاوند کی وفات کے تھوڑے عرصے بعد بچے کو جنم دے تو اس کی عدت کا کیا حکم ہوگا؟ میں نے کہا کہ اس کی عدت مکمل ہوجائے گی۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ وضع حمل اور چار مہینے دس دن میں سے جو زیادہ ہو وہ اس کی عدت ہوگی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تو اپنے بھتیجے ابو سلمہ کے ساتھ ہوں۔ پھر انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس مسئلے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سبیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند کی وفات کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد بنو عبد الدار کے ایک آدمی جن کی کنیت ابو سنابل تھی انہوں نے سبیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو نکاح کا پیغام دیا اور ان سے کہا کہ آپ کی عدت مکمل ہوچکی ہے۔ سبیعہ نے کسی اور سے نکاح کا ارادہ کیا تو ابوسنابل نے کہا کہ تمہاری عدت مکمل نہیں ہوئی۔ سبیعہ نے اس بات کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تذکرہ کیا تو آپ نے انہیں شادی کرنے کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17975]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4909، 5318، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1485، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2191 / 525، 2188 / 523، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 823، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4295، 4296، 4297، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3509 / 4، 3512 / 7، 3510 / 5، 3511 / 6، 3514 / 9، 3513 / 8، 3517 / 12، 3515 / 10، 3516 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5672، 5675، 5673، 5676، 5677، 5681، 5680، 5678، 5679، 11542، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1194، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2326، 2325، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1510، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15566، 15567، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27114، 27300، 27317، 27358، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1591، 1698، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6978، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11724، 11723، 11726، 11725، 11733، والطبراني فى «الكبير» برقم: 536، 537، 549، 546، 547، 556، 574، 572، 573، 811، 986، 987، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4820، ترقيم محمد عوامة: 17377»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19840
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَزَوَّجَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے بیس دن بعد بچہ جنا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نکاح کرنے کا حکم دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19840]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 258، حدیث 536»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4909، 5318، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1485، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2191 / 525، 2188 / 523، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 823، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4295، 4296، 4297، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3509 / 4، 3512 / 7، 3510 / 5، 3511 / 6، 3514 / 9، 3513 / 8، 3517 / 12، 3515 / 10، 3516 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5672، 5675، 5673، 5676، 5677، 5681، 5680، 5678، 5679، 11542، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1194، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2326، 2325، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1510، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15566، 15567، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27114، 27300، 27317، 27358، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1591، 1698، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6978، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11724، 11723، 11726، 11725، 11733، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17377، والطبراني فى «الكبير» برقم: 537، 549، 546، 547، 556، 574، 572، 573، 811، 986، 987، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4820»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19860
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ حَكِيمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: تُوُفِّيَ زَوْجُ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، فَوَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاتِهِ بِأَيَّامٍ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَزَوَّجَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ولعل الصواب (بن أبي حكيم) .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: سبیعہ بنت حارث کے شوہر کا انتقال ہو گیا، اور اس کی وفات کے چند دن بعد اس نے بچہ جنا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکاح کرنے کا حکم دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19860]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 264، حدیث 556»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4909، 5318، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1485، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2191 / 525، 2188 / 523، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 823، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4295، 4296، 4297، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3509 / 4، 3512 / 7، 3510 / 5، 3511 / 6، 3514 / 9، 3513 / 8، 3517 / 12، 3515 / 10، 3516 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5672، 5675، 5673، 5676، 5677، 5681، 5680، 5678، 5679، 11542، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1194، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2326، 2325، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1510، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15566، 15567، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27114، 27300، 27317، 27358، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1591، 1698، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6978، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11724، 11723، 11726، 11725، 11733، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17377، والطبراني فى «الكبير» برقم: 536، 537، 549، 546، 547، 574، 572، 573، 811، 986، 987، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4820»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19878
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَيَّامٍ، " وَأَمَرَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَزَوَّجَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: سبیعہ بنت حارث نے اپنے شوہر کی وفات کے چند دن بعد اپنا حمل جنا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکاح کرنے کا حکم دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19878]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 270، حدیث 574»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4909، 5318، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1485، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2191 / 525، 2188 / 523، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 823، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4295، 4296، 4297، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3509 / 4، 3512 / 7، 3510 / 5، 3511 / 6، 3514 / 9، 3513 / 8، 3517 / 12، 3515 / 10، 3516 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5672، 5675، 5673، 5676، 5677، 5681، 5680، 5678، 5679، 11542، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1194، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2326، 2325، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1510، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15566، 15567، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27114، 27300، 27317، 27358، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1591، 1698، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6978، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11724، 11723، 11726، 11725، 11733، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17377، والطبراني فى «الكبير» برقم: 536، 537، 549، 546، 547، 556، 572، 573، 811، 986، 987، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4820»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6978
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ كَانَ هُوَ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ فَتَذَاكَرُوا الْمَرْأَةَ يُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : فَقُلْتُ: إِذَا وَضَعَتْ فَقَدْ حَلَّتْ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : حِلُّهَا آخِرُ الْأَجَلَيْنِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي: أَبَا سَلَمَةَ ، فَبَعَثُوا كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلُوهَا عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : إِنَّ سُبَيْعَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةَ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، فَخَطَبَهَا رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ يُكَنَّى أَبَا السَّنَابِلِ ، وَأَخْبَرَهَا أَنَّهَا قَدْ حَلَّتْ فَأَرَادَتْ أَنْ تَزَوَّجَ غَيْرَهُ، فَقَالَ لَهَا أَبُو السَّنَابِلِ : فَإِنَّكِ لَمْ تَحِلِّي، فَأَتَتْ سُبَيْعَةُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَزَوَّجَ.
ابو سلمہ بن عبد الرحمن (رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ وہ، سیدنا عبد اللہ بن عباس (رضی اللہ عنہما) اور سیدنا ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) باہم علمی مذاکرہ کر رہے تھے کہ ان کے درمیان اس عورت کا تذکرہ ہوا جس کا شوہر وفات پا جائے اور وہ حاملہ ہو، تو ابو سلمہ (رحمہ اللہ) نے کہا کہ ”جب وہ بچہ جن دے تو وہ (نکاح کے لیے) حلال ہو گئی“، اس پر سیدنا ابن عباس (رضی اللہ عنہما) نے فرمایا کہ ”اس کی حلت کی میعاد دو مدتوں میں سے موخر (طویل تر) مدت ہے“، تو سیدنا ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ ”میں اپنے بھتیجے یعنی ابو سلمہ (رحمہ اللہ) کے موقف کے ساتھ ہوں“، چنانچہ ان حضرات نے سیدنا ابن عباس (رضی اللہ عنہما) کے مولیٰ کریب (رحمہ اللہ) کو ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ (رضی اللہ عنہا) کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ ان سے اس مسئلے کے بارے میں دریافت کریں، تو سیدہ ام سلمہ (رضی اللہ عنہا) نے بتایا کہ ”سیدہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں ان کے شوہر کی وفات کے چند راتوں بعد ہی ولادت ہو گئی تھی، پھر بنو عبد الدار کے ایک شخص جن کی کنیت ابو السنابل تھی، نے انہیں پیغامِ نکاح دیا اور انہیں بتایا کہ وہ حلال ہو چکی ہیں، لیکن جب انہوں نے کسی اور سے نکاح کرنے کا ارادہ کیا تو ابو السنابل نے ان سے کہا کہ ”تم ابھی حلال نہیں ہوئی ہو“، چنانچہ سیدہ سبیعہ (رضی اللہ عنہا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس صورتحال کا تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (دوسری جگہ) نکاح کر لینے کا حکم فرما دیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6978]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4626، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1485، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1194، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3509، 3510، 3511، 3512، 3513، 3514، 3515، 3516، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26118، 26135، 26175، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1250، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2279، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7783، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 15281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6942»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں