🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب في حِفْظِ السَّمْعِ:
کان کی حفاظت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2744 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 2744
مسند احمد: 1369
المستدرک علی الصحیحین: 4673
الجامع الكامل: 6287
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2744
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُتْبِعِ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ، فَإِنَّ الْأُولَى لَكَ، وَالْآخِرَةَ عَلَيْكَ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نظر کے پیچھے نظر نہ ڈالو (یعنی پہلی بار ناگہاں بنا قصد کے کسی اجنبی عورت پر نظر پڑ جائے تو دوبارہ اس کی طرف نہ دیکھو) کیونکہ پہلی نظر تو معاف ہے، لیکن دوسری تمہارے اوپر گناہ ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2744]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2751] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2149] ، [ترمذي 2777] ، [أحمد 3/5] ، [الحاكم 123/3] ، [ابن حبان 5570] ، [الترغيب 35/3]
وضاحت: (تشریح احادیث 2742 سے 2744)
پہلی حدیث میں اپنے کانوں کو ایسی بات سننے سے بچانے کا حکم ہے جس کا بات کرنے والے سننا پسند نہ کرتے ہوں، اور جو شخص ایسا کرے اس کے لئے سخت وعید ہے کہ سیسہ اس کے کانوں میں پگھلا کر ڈالا جائے گا۔
دوسری حدیث نظر سے متعلق ہے، اور مومن مرد و عورت کو حکم ہے کہ نگاہیں نیچی رکھیں، اور کسی اجنبی کو شہوت و بری نظر سے نہ دیکھیں، اور اگر کسی مرد کی نظر بغیر قصد کے کسی اجنبی عورت پر پڑ جائے تو اس پر کوئی مواخذہ نہیں، لیکن دوبارہ اس کی طرف نہ دیکھے بلکہ نظر پھیر لے، اور اگر قصداً دیکھے گا تو گنہگار ہوگا، اور یہ قصور و گناہ بلا توبہ کے معاف نہ ہوگا۔
(والله اعلم)۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1369
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُتْبِعْ النَّظَرَ النَّظَرَ، فَإِنَّ الْأُولَى لَكَ، وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”علی! پہلی نظر کسی نا محرم پر پڑنے کے بعد اس پر دوسری نظر نہ ڈالنا، کیونکہ پہلی نظر تو تمہیں معاف ہوگی، دوسری نہیں ہوگی۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1369]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا اِسناد ضعيف ، محمد بن اسحاق مدلس وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4673
أخبرنا أحمد بن سهل الفقيه ببُخارى، حدثنا أبو عِصْمة سهل بن المتوكِّل البُخاري، حدثنا عفّان وسليمان بن حرب، قالا: حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم التَّيمي، عن سلمة بن أبي الطُّفيل - أظنُّه عن أبيه - عن عليٍّ قال: قال لي رسولُ الله ﷺ:"يا عليُّ، إِنَّ لك كَنزًا في الجنة، وإنك ذو قَرنَيها، فلا تُتبعَنَّ نَظْرَةً نَظرةً، فإنَّ لك الأُولَى وليست لك الآخِرةُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4623 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے علی! تمہارے لیے جنت میں ایک خزانہ ہے اور تم جنت کے دونوں کناروں (یا زمانوں) کے مالک ہو، پس تم (اجنبی عورت پر) ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالو، کیونکہ پہلی نظر تو (اچانک ہونے کی وجہ سے) تمہارے لیے معاف ہے مگر دوسری نظر کا تمہیں حق نہیں۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4673]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 4673] [ترقيم الشركة 4649] [ترقيم العلميه 4623]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6287
6287- عن علي بن أبي طالب قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:لا تُتبع النظرَ النظرَ، فإن الأولى لك، وليست لك الآخرة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (1369) والبزار – كشف الأستار (907) والدارمي (2751) والطحاوي في مشكله (1865) وابن حبان (5570) والحاكم (3/123) كلهم من طرق عن حماد بن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم، عن سلمة بن أبي الطفيل، عن علي فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں