الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب في الأَمَلِ وَالأَجَلِ:
امید اور موت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2764 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 2764
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5243
حدیث نمبر: 2764
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي يَعْلَى، عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطًّا مُرَبَّعًا، ثُمَّ خَطَّ وَسَطَهُ خَطًّا، ثُمَّ خَطَّ حَوْلَهُ خُطُوطًا، وَخَطَّ خَطًّا خَارِجًا مِنَ الْخَطِّ، فَقَالَ: "هَذَا الْإِنْسَانُ لِلْخَطِّ الْأَوْسَطِ وَهَذَا الْأَجَلُ مُحِيطٌ بِهِ، وَهَذِهِ الْأَعْرَاضُ لِلْخُطُوطِ فَإِذَا أَخْطَأَهُ وَاحِدٌ نَهَشَهُ الْآخَرُ، وَهَذَا الْأَمَلُ لِلْخَطِّ الْخَارِجِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مربع (چوکور نقشہ) بنایا اور اس کے بیچ میں ایک خط کھینچا اور اس کے ارد گرد خطوط بنائے اور ایک خط کھینچا جو مربع سے باہر نکلا ہوا تھا، فرمایا: ”یہ بیچ کا خط انسان ہے“ اور جو خطوط مربع کی شکل میں تھے، کہا: ”یہ اجل (موت) ہے“ اور جو چھوٹے چھوٹے خطوط تھے، فرمایا: ”یہ حوادث ہیں (انسان کو پیش آنے والی بیماریاں اور آفتیں ہیں) اگر ایک حادثہ اس سے خطا کر جاتا ہے تو دوسرا آ دبوچتا ہے آدمی مر جا تا ہے، اور باہر نکلا ہوا خط امید اور آرزو ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2764]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو يعلى هو: المنذر بن يعلى، [مكتبه الشامله نمبر: 2771] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6417] ، [ترمذي 2454] ، [ابن ماجه 4231] ، [أبويعلی 5243] ، [أحمد 385/1]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6417] ، [ترمذي 2454] ، [ابن ماجه 4231] ، [أبويعلی 5243] ، [أحمد 385/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 2763)
ان خطوط اور مربع کا نقشہ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے بنا کر پیش کیا ہے، جو اس طرح ہے:
موت حادثات
امید امیدیں موت
حادثات
یعنی اس چوکھٹے مربع کے اندر والی لکیر انسان ہے، جس کو چاروں طرف سے مشکلات نے گھیر رکھا ہے، اور گھیرنے والی لکیر اس کی موت ہے، اور باہر نکلنے والی اس کی آرزو ہے، جو موت آنے پر دھری رہ جاتی ہے۔
ان خطوط اور مربع کا نقشہ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے بنا کر پیش کیا ہے، جو اس طرح ہے:
موت حادثات
امید امیدیں موت
حادثات
یعنی اس چوکھٹے مربع کے اندر والی لکیر انسان ہے، جس کو چاروں طرف سے مشکلات نے گھیر رکھا ہے، اور گھیرنے والی لکیر اس کی موت ہے، اور باہر نکلنے والی اس کی آرزو ہے، جو موت آنے پر دھری رہ جاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وأبو يعلى هو: المنذر بن يعلى
حدیث نمبر: 5243
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي يَعْلَى ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطًّا مُرَبَّعًا، وَخَطَّ وَسَطَهُ خُطُوطًا هَكَذَا إِلَى جَانِبِ الْخَطِّ، وَخَطَّ خَطًّا خَارِجًا، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا هَذَا؟ فَقُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: هَذَا الْإِنْسَانُ - لِلْخَطِّ الَّذِي وَسَطَ الْخَطِّ -، وَهَذَا الْأَجَلُ، وَهَذِهِ الْأَعْرَاضُ - لِلْخُطُوطِ - تَنْهَشُهُ، إِذَا أَخْطَأَهُ هَذَا أَصَابَهُ هَذَا، وَذَلِكَ الْأَمَلُ - لِلْخَطِّ الْخَارِجِ -.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے زمین پر ایک چوکور نقشہ کھینچا، پھر اس کے وسط میں کچھ لکیریں اس طرح کھینچیں جو درمیانی لکیر کے پہلو کی جانب جاتی تھیں، اور ایک لکیر اس چوکھٹے سے باہر کی طرف کھینچی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (درمیان والی لکیر کی بابت) فرمایا: ”یہ انسان ہے، اور یہ (چوکور لکیر) اس کی اجل ہے جو اسے ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے، اور یہ (چھوٹی لکیریں) وہ حوادث و آفات ہیں جو اسے ڈستی رہتی ہیں، اگر انسان ایک سے بچ نکلے تو دوسرا اسے آ لیتا ہے، اور وہ جو لکیر چوکھٹے سے باہر ہے وہ اس کی لمبی امیدیں ہیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5243]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6054، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2454، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4231، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3644، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2992، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5221»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6054، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2454، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4231، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3644، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2992، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5221»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح