الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. باب التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ:
ترنم کے ساتھ قرآن پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 3520
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ: يَسْتَغْنِي، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: النَّاسُ يَقُولُونَ: عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَهِيكٍ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص خوش الحانی سے قرآن نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“ ابن عیینہ نے کہا: «لم يتغن» سے مراد «يستغني» ہے۔ ابومحمد امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: ابن ابی نہیک کو لوگ عبیداللہ بن ابی نہیک کہتے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3520]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3531] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1469، 1470] ، [أبويعلی 689، 748] ، [ابن حبان 120] ، [الحميدي 76، 77] ، [الدورفي فى مسند سعد 127] ، [ابوالفضل الرازي فضائل القرآن 90] ، [ابن كثير فى الفضائل، ص: 186] ، [البيهقي فى شعب الإيمان 2613] ، [أبوعبيد فى الفضائل، ص: 209] و [القضاعي فى مسند الشهاب 1194، وغيرهم]

وضاحت: (تشریح احادیث 3518 سے 3520)
«مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ» کی تفسیر میں علمائے کرام کی مختلف آراء ہیں، بعض نے کہا: جو قرآن پاک کو اچھی آواز سے نہ پڑھے، مد و شد کی رعایت نہ کرے بشرطیکہ کوئی حرف کم یا زیادہ نہ ہو اور راگنی کو دخل نہ دے (یعنی گانے کی طرح نہ پڑھے)۔
بعض علماء نے کہا: جو قرآن پڑھ کر دنیا سے یا شعر و سخن سے بے پرواہ نہ ہو جائے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
بعض علماء نے کہا: عرب میں دستور تھا مجلس اور سفر میں گایا کرتے تھے، اب اس کے بدلے میں یہ قرآن پایا کہ قرآن پڑھا جائے، یہی اسلام کا گانا ہے۔
بعض نے کہا: اس سے مراد پکار کر پڑھنا ہے۔
(وحیدی بتصرف)
«لَيْسَ مِنَّا» سے مراد یہ ہے: ایسا شخص جو ترنم سے قرآن نہ پڑھے ہمارے اسلامی طریقے پر نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1194
1194 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغْدَادِيُّ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ» ، قَالَ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ وَكِيعٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ أَيْضًا وَكِيعٌ، نَا سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَخْزُومِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ»
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“
ابوالحسن علی بن عبدالعزیز کہتے ہیں: اس حدیث کو وکیع نے عبدالرحمن بن ابی بکر سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے عبداللہ بن سائب سے، انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، اور وکیع نے اسے سعید بن حسان مخزومی سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے عبیداللہ بن ابی نہیک سے، انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1194]

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 1469، 1470، أحمد: 1/ 172، دارمي: 3488، فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 109»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2118
أخبرنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه وعلي بن حَمْشاذَ العَدْل، قالا: حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، حدثنا عمرو بن دينار، عن ابن أبي مُلَيكة، عن عُبيد الله بن أبي نَهيكٍ، عن سعد قال: أتيتُه فسألَني مَن أنتَ؟ فأخبرتُه عن نَسَبي، فقال سعد: تجّارٌ كَسَبَةٌ، سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"ليس مِنا من لم يَتَغنَّ بالقرآن" (2) . قال سفيان: يعني: يَستغني به (1) . وعند سفيان بن عُيينة فيه إسنادٌ آخرُ:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (عبید اللہ کہتے ہیں) میں ان کے پاس آیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ میں نے اپنا نسب بتایا تو انہوں نے کہا: تم کمال کے تاجر ہو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے۔“ سفیان کہتے ہیں: اس کا مطلب ہے کہ وہ قرآن کے ذریعے (دنیا سے) بے نیاز ہو جائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2118]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وقد اختُلف فيه على ابن أبي مُلَيكة - وهو عبد الله - في اسم تابعيّه وتعيين صحابيّه، كما نبَّه عليه البخاري في "تاريخه الكبير" 5/ 401، والدارقطني في "العلل" (649)، والمزي في "تحفة الأشراف" (3905)، وابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 203، وغيرهم، وصحَّحوا جميعًا أنه من رواية ابن ...» [ترقيم الرساله 2118] [ترقيم الشركة 2100]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2120
أخبرَناه أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى؛ قالا: أخبرنا وكيعٌ، حدثنا سعيد بن حسان المخزومي، عن ابن أبي مُلَيكة، عن عُبيد الله بن أبي نَهيكٍ، عن سعد، قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس مِنّا مَن لم يَتغَنَّ بالقرآنِ" (1) . قد اتفقت روايةُ عمرو بن دينار، وابن جُرَيج، وسعيد بن حسان: عن ابن أبي مُلَيكة، عن عبيد الله بن أبي نَهيكٍ. وقد خالفَهُما الليثُ بن سعد، فقال: عن عَبد الله بن أبي مُلَيكة عن عَبْد الله (2) بن أبي نَهيكٍ:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے۔“
اس روایت پر عمرو بن دینار، ابن جریج اور سعید بن حسان کا اتفاق ہے کہ یہ عبید اللہ بن ابی نہیک سے مروی ہے، البتہ لیث بن سعد نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے اسے عبداللہ بن ابی نہیک سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2120]

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،كسابقيه. يحيى بن يحيى: هو النَّيسابوري. وهو في "مسند أحمد" 3/ (1476).» [ترقيم الرساله 2120]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح