🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. باب التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ:
ترنم کے ساتھ قرآن پڑھنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 3521 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 3521
مصنف ابن ابی شیبہ: 8982
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3521
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَنْبَأَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ النَّاسِ أَحْسَنُ صَوْتًا لِلْقُرْآنِ، وَأَحْسَنُ قِرَاءَةً؟ قَالَ: "مَنْ إِذَا سَمِعْتَهُ يَقْرَأُ، أُرِيتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللَّهَ"، قَالَ طَاوُسٌ: وَكَانَ طَلْقٌ كَذَلِكَ.
طاؤس رحمہ اللہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا آدمی قرآن کے لئے اچھی آواز والا ہے؟ یا اچھی قراءت کرنے والا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کو تم جب پڑھتے ہوئے سنو تو ایسا لگے کہ وہ اللہ سے ڈر رہا ہے۔“ طاؤس رحمہ اللہ نے کہا: طلق ایسے ہی تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3521]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبد الكريم وهو: ابن أبي المخارق، [مكتبه الشامله نمبر: 3532] »
عبدالکریم بن ابی المخارق کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 9694] ، [فضائل القرآن لأبي عبيد، ص: 165] ، [حلية الأولياء 19/4] ، [الطبراني فى الكبير 7/11، 10852] ، [ابن كثير فى البداية 243/9] و [المرشد الوجيز لابن شامه، ص: 199]
وضاحت: (تشریح حدیث 3520)
مقصد یہ کہ کس شخص کی آواز یا قراءت اچھی مانی جائے گی؟ فرمایا: جس کی تلاوت سے الله کا ڈر پیدا ہو۔
یہ بھی وارد ہے کہ قرآن کو عرب کے لب و لہجے اور ان کی آواز سے پڑھو، اور گا گا کر گانے کی آواز سے پڑھنے کی ممانعت ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف عبد الكريم وهو: ابن أبي المخارق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8834 ترقیم الشثری: -- 8982
حدثنا وكيع ، قال: ثنا مسعر ، عن عبد الكريم ابي امية ، عن طاوس ، قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم اي الناس احسن قراءة؟ قال:" الذي إذا سمعته يقرا، رايت انه يخشى الله"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (بن).
(٢) في [ص، ك]: (سمعته).
(٣) في [ب]: (رأيته).
(٤) مرسل، ضعيف؛ طاوس تابعي، وعبد الكريم ضعيف.

حضرت طاوس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ سب سے اچھا قرآن پڑھنے والا کون ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جسے تم قرآن پڑھتے ہوئے دیکھو تو تمہیں محسوس ہوجائے کہ وہ اللہ سے ڈر رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8982]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والمحفوظ عن مسعر عن عبد الكريم عن طاوس مرسلا . قال الدارقطني: ورواه شيخ من أهل خراسان يقال له عبد الله بن كيسان لم يكن بالقوي عن يحيى بن يعمر عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم ولا يصح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3532، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 47، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4185، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31936، 31937، ترقيم محمد عوامة: 8834»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں