الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
49. باب الْخَوَارِجُ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ:
باب: خوارج کا ساری مخلوق سے بدتر ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1078 ترقیم شاملہ: -- 2471
وحَدَّثَنَاه أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: " يَخْرُجُ مِنْهُ أَقْوَامٌ ".
عبدالواحد نے کہا: ہمیں (ابواسحاق) سلیمان شیبانی نے اسی سند کے ساتھ (مذکورہ) حدیث بیان کی اور کہا ”اس (جانب) سے کچھ قومیں نکلیں گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2471]
امام صاحب رحمہ اللہ اپنے استاد ابو کامل رحمہ اللہ سے یہی روایت سلیمان رحمہ اللہ کی سند سے نقل کرتے ہیں، اس میں ہے: ”اس سے (مشرق سے) کچھ لوگ (اقوام) نکلیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2471]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1078
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1078 ترقیم شاملہ: -- 2492
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَإسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ مُرَّةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ، قَالَ: " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ، فَأَتَاهُ أَبِي أَبُو أَوْفَى بِصَدَقَتِهِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى ".
وکیع اور معاذ عنبری نے شعبہ سے اور انہوں نے عمرو بن مرہ سے روایت کی انہوں نے کہا حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب لوگ (بیت المال میں ادائیگی کے لیے) اپنا صدقہ لاتے آپ فرماتے ”اے اللہ! ان پر صلاة بھیج (رحمت فرما!)“ میرے والد ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پاس اپنا صدقہ لائے تو آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! ابواوفیٰ کی آل پر رحمت نازل فرما۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2492]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1078
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة