الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
22. بَابُ جَوَازِ تَعْلِيقِ الْإِحْرَامِ وَهُوَ أَنْ يُحْرِمَ بِإِحْرَامٍٍ كَإِحْرَامِ فُلَانٍ فَيَصِير مُحْرِمًا بِإِحْرَامٍ مِثْلَ إِحْرَامِ فُلَانٍ
باب: اپنے احرام کو دوسرے محرم کے احرام کے ساتھ معلق کر نے کا جواز۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2959 (کل: 24 مقامات، 10 کتب)
سنن دارمی: 1853
اللؤلؤ والمرجان: 766
المنتقى ابن الجارود: 432
الجامع الكامل: 4916
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7278
21 تا 24
حدیث نمبر: 8687
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ أَبُو عُمَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَنِي إِلَى الْيَمَنِ قَالَ: فَوَافَقْتُهُ فِي الْعَامِ الَّذِي حَجَّ فِيهِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا مُوسَى كَيْفَ قُلْتَ حِينَ أَحْرَمْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ إِهْلَالٌ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هَلْ سُقْتَ هَدْيًا؟" قُلْتُ: لَا، قَالَ:" فَانْطَلِقْ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَحِلَّ"، فَانْطَلَقْتُ فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ عَمَدْتُ إِلَى نِسْوَةٍ مِنْ آلِ قَيْسٍ يَعْنِي عَمَّاتِهِ فَمَشَطْنَ رَأْسِي بِالْغُسْلِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي إِمَارَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَدِمْتُ حَاجًّا فَبَيْنَا أَنَا أُحَدِّثُ النَّاسَ عِنْدَ الْبَيْتِ بِمَا أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ قَدِمَ رَجُلٌ فَقَالَ: دُونَكَ أَيُّهَا الرَّجُلُ بِحَدِيثِكَ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فِي النُّسُكِ، فَقُلْتُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ سَمِعَ شَيْئًا فَلَا يَأْخُذْ بِهِ حَتَّى يَقْدَمَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فَبِهِ ائْتَمُّوا فَلَمَّا قَدِمَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قُلْتُ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَحَدَثَ فِي النُّسُكِ شَيْءٌ فَغَضِبَ عُمَرُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ: أَجَلْ لَئَنْ نَأْخُذَ بِكِتَابِ اللهِ فَقَدْ أَمَرَ اللهُ بِالتَّمَامِ وَأَنْ نَأْخُذَ بِسُنَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيِّنَا فَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ حَتَّى بَلَغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَوْنٍ.
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف بھیجا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سال ملا جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”اے ابوموسیٰ! جب تو نے احرام باندھا تھا تو کیا کہا تھا؟“ میں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح کرنے کی نیت کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو قربانی کا جانور لایا ہے؟“ میں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا بیت اللہ کا طواف کر اور صفا و مروہ کی سعی کر کے حلال ہو جا۔“ تو میں گیا اور میں نے بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کی، پھر میں آلِ قیس کی عورتوں یعنی اپنی پھوپھیوں کے پاس گیا، انہوں نے میرا سر دھویا اور کنگھی کی، پھر اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں میں حج کرنے کے لیے آیا تو اس دوران کہ میں لوگوں کو وہ بات بتا رہا تھا جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی ایک شخص آیا اور کہنے لگا: بچ کر رہو اپنی اس بات کی بنا پر، آپ کو پتہ نہیں کہ امیر المومنین نے مناسکِ حج میں کیا اضافہ کیا ہے؟ تو میں نے کہا: اے لوگو! جس نے کوئی بھی بات سنی ہے وہ اس کا اعتبار نہ کرے حتیٰ کہ امیر المومنین تشریف لے آئیں، پس انہی کی اقتدا کرو۔ جب عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو میں نے کہا: کیا طریقۂ حج میں کوئی نیا حکم جاری ہوا ہے؟ تو عمر رضی اللہ عنہ اس بات سے غصے ہوئے، پھر کہا: ہاں اگر ہم کتاب اللہ کو لیں تو اللہ تعالیٰ نے مکمل کرنے کا حکم دیا اور اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کرنے سے پہلے حلال نہیں ہوئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8687]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1221»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8871
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ الثَّوْرِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَرْضِ قَوْمِي، فَلَمَّا حَضَرَ الْحَجُّ حَجَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَجَجْتُ فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ نَازِلٌ بِالْأَبْطَحِ فَقَالَ لِي:" بِمَ أَهْلَلْتَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ قَيْسٍ؟" قَالَ: قُلْتُ: لَبَّيْكَ بِحَجٍّ كَحَجِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَحْسَنْتَ"، ثُمَّ قَالَ لِي:" هَلْ سُقْتَ هَدْيًا؟"، قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ:" فَاذْهَبْ فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَاسْعَ ⦗٢٩⦘ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ احْلِلْ"، قَالَ: فَذَهَبْتُ، فَفَعَلْتُ مَا أَمَرَنِي، فَأَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ قَوْمِي، فَغَسَلَتْ رَأْسِي بِالسِّدْرِ وَفَلَّتْهُ، ثُمَّ أَحْرَمْتُ بِالْحَجِّ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، فَلَمْ أَزَلْ أُفْتِي النَّاسَ بِالَّذِي أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى مَاتَ، وَزَمَنَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ وَالْمَقَامِ أُفْتِي النَّاسَ بِالَّذِي أَمَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَنِي رَجُلٌ فَسَارَّنِي، فَقَالَ: لَا تَعْجَلْ بِفُتْيَاكَ، فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ أَحْدَثَ فِي الْمَنَاسِكِ، يَعْنِي فَقُلْتُ: أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كُنَّا أَفْتَيْنَاهُ بِشَيْءٍ فَلْيَتَّئِدْ، فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَادِمٌ فَبِهِ فَأْتَمُّوا، قَالَ: فَلَمَّا قَدِمَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ دَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَلْ أُحْدِثَ فِي الْمَنَاسِكِ؟، قَالَ: نَعَمْ، أَنْ نَأْخُذَ بِسُنَّةِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّهُ لَمْ يَحْلِلْ حَتَّى نَحَرَ الْهَدْيَ، وَأَنْ نَأْخُذَ بِكِتَابِ رَبِّنَا فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَغَيْرِهِ عَنْ قَيْسٍ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوم کی طرف بھیجا، جب حج کا موقع آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حج کیا اور میں نے بھی، جب میں پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”ابطح“ نامی جگہ پر تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے کیسے تلبیہ کہا تھا؟“ میں نے عرض کیا: اس طرح «لَبَّيْكَ بِحَجٍّ كَحَجِّ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم » ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کی طرح کا حج کرنے کے لیے حاضر ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اچھا کیا“، پھر مجھ سے پوچھا: ”کیا تو قربانی ساتھ لایا ہے؟“ میں نے عرض کیا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تو جا اور بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر اور پھر حلال ہو جا“، وہ فرماتے ہیں کہ میں گیا اور جیسے مجھے حکم دیا گیا تھا، میں نے ویسے ہی کر لیا، پھر میں اپنی قوم کی ایک عورت کے پاس گیا، اس نے میرا سر بیری کے پتوں کے ساتھ دھویا اور اس کی کنگھی کی، پھر میں نے یومِ ترویہ کو حج کا احرام باندھا، پس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ابتدائی دور میں لوگوں کو وہی فتویٰ دیتا رہا جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا، اس دوران کہ میں حجرِ اسود یا مقامِ ابراہیم کے پاس لوگوں کو یہی فتویٰ دے رہا تھا کہ اچانک ایک شخص آیا اور آہستہ سے مجھے کہنے لگا کہ اپنے فتوے میں جلدی نہ کریں، امیر المؤمنین نے کچھ تبدیلی کی ہے (یعنی مناسکِ حج میں)، تو میں نے اعلان کیا: اے لوگو! ہم نے جس کو جس چیز کے بارے میں بھی فتویٰ دیا ہے وہ صبر کرے، امیر المؤمنین تشریف لا رہے ہیں، لہٰذا انہی کی اقتدا کرو، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو میں ان کے پاس گیا اور پوچھا کہ کیا آپ نے مناسک میں کچھ نیا کام کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں! ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو لیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کرنے سے پہلے حلال نہیں ہوئے اور اگر قرآن کو لیں تو وہ ہمیں ﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ﴾ [سورة البقرة: 196] (حج و عمرہ) پورا کرنے کو کہتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8871]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 4089۔ مسلم 1221»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9007
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ، أنبأ يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُنِيخٌ بِالْبَطْحَاءِ فَقَالَ لِي:" بِمَا أَهْلَلْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ: لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَحْسَنْتَ" فَأَمَرَنِي فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطحا میں سواری کو بٹھائے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے کیا تلبیہ کہا ہے؟“ تو میں نے عرض کیا: میں نے کہا ہے: «لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم » ”اے اللہ! میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسا تلبیہ کہتے ہوئے حاضر ہوں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اچھا کیا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں نے بیت اللہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9007]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1484۔ مسلم 1221»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7278
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عَائِذٍ ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ ، سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَرْضِ قَوْمِي، فَجِئْتُ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنِيخٌ بِالْأَبْطَحِ قَالَ: فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَحَجَجْتَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ قَيْسٍ ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: كَيْفَ قُلْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَبَّيْكَ إِهْلَالًا، كَإِهْلَالِكَ. قَالَ: فَقَالَ: «هَلْ سُقْتَ هَدْيًا؟» قَالَ: قُلْتُ: لَا، لَمْ أَسُقْ هَدْيًا. قَالَ: «فَطُفْ بِالْبَيْتِ وَاسْعَ بَيْنَ الصَّفَا، ثُمَّ حِلَّ» . قَالَ: فَفَعَلْتُ حَتَّى مَشَّطَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي قَيْسٍ. قَالَ: فَمَكَثْنَا بِذَلِكَ حَتَّى اسْتُخْلِفَ عُمَرُ . قَالَ: فَإِنِّي عِنْدَ الْمَقَامِ أُفْتِي النَّاسَ بِالَّذِي أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِالَّذِي صَنَعْتُ. قَالَ: فَجَاءَنِي رَجُلٌ فَسَارَّنِي فِي أُذُنِي، فَقَالَ: اتَّئِدْ فِي فُتْيَاكَ، فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ أَحْدَثَ فِي النُّسُكِ. قَالَ: فَقُلْتُ: أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كُنَّا أَفْتَيْنَاهُ شَيْئًا فِي النُّسُكِ فَلْيَتَّئِدْ، فَإِنَّ هَذَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَادِمٌ عَلَيْكُمْ، فَإِلَيَّ مَنْ عَلِمَ مِنْهُ شَيْئًا، فَلَمَّا قَدِمَ عُمَرُ أَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَحْدَثْتَ فِي النُّسُكِ؟ قَالَ: إِنْ أَخَذْنَا بِكِتَابِ اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ -، فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ، وَإِنْ أَخَذْنَا بِسُنَّةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ حَتَّى نَحَرَ الْبُدْنَ. قَالَ: فَنَهَى عَنِ الْعُمْرَةِ فِي أَيَّامِ الْحَجِّ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری قوم کی زمین کی طرف (گورنر بنا کر) بھیجا، پھر میں (واپس) حاضر ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابطح میں پڑاؤ ڈالے ہوئے تھے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے عبداللہ بن قیس! کیا تم نے حج کا ارادہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے (احرام باندھتے وقت) کیا کہا تھا؟“ میں نے عرض کیا کہ میں نے یہ الفاظ کہے تھے: «لَبَّيْكَ إِهْلَالًا كَإِهْلَالِكَ» ”میں حاضر ہوں اسی احرام کے ساتھ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا احرام ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اپنے ساتھ قربانی کا جانور (ہدی) لائے ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، میں قربانی کا جانور ساتھ نہیں لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم بیت اللہ کا طواف کرو اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرو، پھر احرام کھول دو (حلال ہو جاؤ)۔“ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا یہاں تک کہ (احرام سے حلال ہونے کے بعد) قبیلہ بنو قیس کی ایک خاتون نے میرے بالوں میں کنگھی کی، انہوں نے بیان کیا کہ ہم اسی روش پر قائم رہے یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے، میں مقامِ ابراہیم کے پاس لوگوں کو اسی طریقے کے مطابق فتویٰ دیا کرتا تھا جس کا مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا اور جو میں نے خود کیا تھا، اتنے میں ایک شخص میرے پاس آیا اور میرے کان میں سرگوشی کی کہ اپنی فتویٰ دہی میں تھوڑی احتیاط اور توقف سے کام لیں کیونکہ امیر المؤمنین نے مناسکِ حج میں ایک نئی بات (اپنی اجتہادی رائے) پیدا کی ہے، میں نے (لوگوں سے) کہا: اے لوگو! ہم نے جس کسی کو مناسک کے بارے میں کوئی فتویٰ دیا ہو وہ ٹھہر جائے، کیونکہ یہ امیر المؤمنین تمہارے پاس تشریف لا رہے ہیں، پس جس نے ان سے کچھ علم حاصل کیا ہو وہ مجھ تک پہنچائے، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو میں نے ان کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اے امیر المؤمنین! کیا آپ نے مناسک میں کوئی نیا حکم جاری کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اگر ہم اللہ عزوجل کی کتاب ﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ﴾ کو اختیار کریں تو وہ ہمیں (حج و عمرہ) پورا کرنے کا حکم دیتی ہے، اور اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک احرام سے حلال نہیں ہوئے تھے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے اونٹ نحر نہیں کر لیے تھے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس موقع پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایامِ حج میں عمرہ کرنے (یعنی تمتع) سے منع فرما دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7278]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1484، 1637، 1701، 4089، 4136، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1221، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2735، 2738، 2742، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2979، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19011، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1815، وأخرجه فتح الباري برقم: 1701، وأخرجه مسند البزار برقم: 226، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7241»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1484، 1637، 1701، 4089، 4136، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1221، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2735، 2738، 2742، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2979، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19011، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1815، وأخرجه فتح الباري برقم: 1701، وأخرجه مسند البزار برقم: 226، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7241»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح