الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب النَّهْيِ عَنِ التَّكَنِّي بِأَبِي الْقَاسِمِ وَبَيَانِ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَسْمَاءِ:
باب: ابوالقاسم کنیت رکھنے کی ممانعت اور اچھے ناموں کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5595 (کل: 53 مقامات، 15 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4751
مسند الحمیدی: 1267
المستدرک علی الصحیحین: 7928
21 تا 30
حدیث نمبر: 647
647/839 (صحيح) عن جابر بن عبد الله قال: وُلد الرجل منا من الأنصار غلام، وأراد أن يسميه محمداً (قال في رواية هنا: أن الأنصاري قال: حملته على عنقي، فأتيت به النبي صلى الله عليه وسلم) ، (وفي أخرى: ولد له غلام، فأرادوا أن يسميه محمداً] قال:"تسموا باسمي، ولا تكنّوا بكنيتي؛ فإني إنما جعلت (وفي رواية ثالثة: بعثت) قاسماً، أقسم بينكم".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم انصار میں سے ایک آدمی کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اور اس نے اس کا نام محمد رکھنے کا ارادہ کیا - (یہاں ایک روایت میں ہے کہ انصاری نے کہا: میں نے اسے اپنی گردن پر اٹھایا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا) اور ایک دوسری روایت میں ہے: اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ اس کا نام محمد رکھے - تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو، کیونکہ مجھے تو قاسم (تقسیم کرنے والا) بنایا گیا ہے (اور ایک تیسری روایت میں ہے: بھیجا گیا ہے)، میں تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 647]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3114، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2133» انظر الصحيحة: 2946
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3114، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2133» انظر الصحيحة: 2946
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 650
650/842 (صحيح) عن جابر قال: ولد لرجل منا غلام، فسماه القاسم، فقالت الأنصار: لا نكنيك أبا القاسم، ولا ننعمك عيناً، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال له ما قالت [الأنصار] . فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" أحسنت الأنصار؛ تسمّوا باسمي، ولا تكتنّوا بكنيتي؛ فإنما أنا قاسم".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک آدمی کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ انصار نے کہا: ہم تمہیں ابوالقاسم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے اور نہ ہی تمہاری آنکھ ٹھنڈی کریں گے۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے وہ بات ذکر کی جو انصار نے کہی تھی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار نے اچھا کیا، میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو، کیونکہ میں تو قاسم (تقسیم کرنے والا) ہوں۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 650]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6186، 3114، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2133» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6186، 3114، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2133» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 743
743/961 (صحيح) قال [جابر] : وولد لفلان (1) من الأنصار غلام، فسماه محمداً، فقالت الأنصار: لا نكنيك برسول الله. حتى قعدنا في الطريق نسأله عن الساعة؟ فقال:" جئتموني تسألوني عن الساعة؟" قلنا نعم قال:" ما من نفس منفوسة، يأتي عليها مائة سنة". قلنا ولد لفلان من الأنصار غلام فسماه محمداً، فقالت الأنصار: لا نكنيك برسول الله. قال:" أحسنت الأنصار. سمّوا باسمي، ولا تكنوا بكنيتي) ) .
(سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: انصار میں سے فلاں کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام محمد رکھا۔ انصار نے کہا: ہم تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے۔ یہاں تک کہ ہم (آپ کے انتظار میں) راستے میں بیٹھ گئے، ہم آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھنا چاہتے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”تم میرے پاس قیامت کے بارے میں پوچھنے آئے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”کوئی جاندار (جو آج زندہ ہے) ایسا نہیں کہ اس پر سو سال گزریں (اور وہ زندہ رہے)۔“ ہم نے عرض کیا: انصار میں سے فلاں کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام محمد رکھا، اور انصار نے کہا: ہم تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے۔ آپ نے فرمایا: ”انصار نے اچھا کیا۔ میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3115» 0
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3115» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4751
4751 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي ، فَإِنِّي إِنَّمَا جُعِلْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت مت رکھو، کیونکہ مجھے تو قاسم بنایا گیا ہے، میں تمہارے مابین تقسیم کرتا ہوں۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4751]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3114) و مسلم (2133/4)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 14183
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . ح وَحَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، قَالَ حَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمًا ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ، فَأَرَادَ أَنْ يُسَمِّيَهُ مُحَمَّدًا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" أَحْسَنَتْ الْأَنْصَارُ، تَسَمَّوْا بِاسْمِي، وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصار کے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا انہوں نے اس کا نام محمد رکھنا چاہا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر دریافت کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار نے خوب کیا میرے نام پر اپنا نام رکھ لیا کر و لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت مت رکھا کر و۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14183]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3114، م: 2133
حدیث نمبر: 14227
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَسَمَّوْا بِاسْمِي، وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي، فَإِنِّي أَنَا أَبُو الْقَاسِمِ، أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر اپنا نام رکھ لیا کرو، لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھا کرو کیونکہ میں ابوالقاسم ہوں اور تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14227]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3114، م: 2133
حدیث نمبر: 14249
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلَامٌ، فَسَمَّاهُ الْقَاسِمَ، فَقُلْنَا: لَا نُكَنِّيكَ بِهِ حَتَّى نَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْنَا لَهُ، فَقَالَ:" تَسَمَّوْا بِاسْمِي، وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي، فَإِنَّمَا بُعِثْتُ قَاسِمًا بَيْنَكُمْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصاری کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، انہوں نے اس کا نام قاسم رکھ دیا ہم نے ان سے کہا کہ ہم تمہیں یہ کنیت نہیں رکھنے دیں گے تاآنکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لیں، چنانچہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر دریافت کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے نام پر اپنا نام رکھ کیا کرو، لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھا کرو کیونکہ میں تمہارے درمیان تقسیم کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14249]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 6187، م: 2133، هشيم - وإن لم يصرح بالتحديث - قد توبع
حدیث نمبر: 14296
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا: غُلَامٌ، فَأَسْمَاهُ الْقَاسِمَ، فَقُلْنَا: لَا نُكَنِّيكَ أَبَا الْقَاسِمِ، وَلَا نُنْعِمُكَ عَيْنًا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" أَسْمِ ابْنَكَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوا، اس نے اس کا نام ”قاسم“ رکھ دیا، ہم نے اس سے کہا کہ ہم تمہاری کنیت ابوالقاسم رکھ کر تمہاری آنکھیں ٹھنڈی نہ کریں گے، اس پر وہ شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور ساری بات ذکر کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تم اپنے بیٹے کا نام عبدالرحمن رکھ دو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14296]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6186، م: 2133
حدیث نمبر: 14363
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَسَمَّوْا بِاسْمِي، وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي، فَإِنِّي جُعِلْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر اپنا نام رکھ لیا کرو، لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھا کرو کیونکہ میں تمہارے درمیان تقسیم کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ہوں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14363]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح كسابقه ، خ: 3114، م: 2133
حدیث نمبر: 14963
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ غُلَامٌ، فَأَرَادَ أَنْ يُسَمِّيَهُ مُحَمَّدًا، فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ:" سَمُّوا بِاسْمِي، وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي، فَإِنِّي بُعِثْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصار کے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا اس نے اس کا نام محمد رکھنا چاہا چنانچہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر دریافت کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے نام پر اپنا نام رکھ لیا کر و لیکن میری کنیت پر اپنی کنیت مت رکھا کر و کیونکہ میں تمہارے درمیان تقسیم کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14963]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6196، م: 2133