🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. باب فَضْلِ إِزَالَةِ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ:
باب: راہ میں سے موذی چیز ہٹانے کا ثواب۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6669 (کل: 37 مقامات، 12 کتب)
صحیح مسلم: 6669، 4940، 6670، 6671، 6672
صحیح بخاری: 652، 2472، 2829، 6009
سنن ترمذی: 1958
مسند اسحاق بن راہویہ: 753
مشکوۃ المصابیح: 1904
مسند احمد: 8039، 8520، 9246، 9379، 10289، 10896
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 147، 292
اللؤلؤ والمرجان: 1247، 1682
الفتح الربانی: 4914، 9141
صحیح ابن حبان: 536، 537، 544، 3188
الجامع الكامل: 8109، 8316، 13923، 14755، 14756، 14794
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2874، 5134، 5863
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 753
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَتْ شَجَرَةٌ تُؤْذِي النَّاسَ عَلَى الطَّرِيقِ فَقَطَعَهَا رَجُلٌ فَنَحَّاهَا فَغُفِرَ لَهُ بِهَا وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”راستے پر ایک درخت تھا جو لوگوں کے لیے باعث تکلیف تھا، پس ایک آدمی نے اسے کاٹ کر راستے سے ہٹا دیا، تو اس وجہ سے اس کی بخشش ہو گئی اور وہ جنت میں داخل کر دیا گیا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاذان، باب فضل التهجير الي الظهر الخ، رقم: 652 . مسلم، رقم: 1914 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1904
1904 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَرَّ رَجُلٌ بِغُصْنِ شَجَرَةٍ عَلَى ظَهْرِ طَرِيقٍ فَقَالَ: لِأُنَحِّيَنَّ هَذَا عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ  لَا يُؤْذِيهِمْ فَأُدْخِلَ بِهِ الْجَنَّةَ"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک درخت کی شاخ کے پاس سے گزرا جو کہ راہ گزر پر تھی، اس نے کہا: میں اسے مسلمانوں کی راہ سے ہٹا دیتا ہوں تاکہ یہ انہیں تکلیف نہ پہنچائے، اسے (اس بنا پر) جنت میں داخل کر دیا گیا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1904]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (652) و مسلم (1914/127)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8039
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كَانَتْ شَجَرَةٌ تُؤْذِي أَهْلَ الطَّرِيقِ، فَقَطَعَهَا رَجُلٌ فَنَحَّاهَا عَنِ الطَّرِيقِ، فَأُدْخِلَ بِهَا الْجَنَّةَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک درخت کی وجہ سے راستے میں گذرنے والوں کو تکلیف ہوتی تھی ایک آدمی نے اسے کاٹ کر راستے سے ہٹا کر ایک طرف کردیا اور اس کی برکت سے اسے جنت میں داخلہ نصیب ہوگیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8039]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8520
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " كَانَتْ شَجَرَةٌ تُؤْذِي أَهْلَ الطَّرِيقِ، فَقَطَعَهَا رَجُلٌ فَنَحَّاهَا عَنِ الطَّرِيقِ، فَدَخَلَ الْجَنَّةَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک درخت کی وجہ سے راستے میں گذرنے والوں کو تکلیف ہوتی تھی۔ ایک آدمی نے اسے کاٹ کر راستے سے ہٹا کر ایک طرف کردیا اور اس کی برکت سے اسے جنت میں داخلہ نصیب ہوگیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8520]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، م : 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9246
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ يَعْنِي إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " دَخَلَ عَبْدٌ الْجَنَّةَ بِغُصْنِ شَوْكٍ عَلَى ظَهْرِ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ، فَأَمَاطَهُ عَنْهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی نے مسلمانوں کے راستے سے ایک کانٹے دار ٹہنی کو ہٹایا اس کی برکت سے وہ جنت میں داخل ہوگیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9246]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 652، م: 1914، إسماعيل بن عياش توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9379
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كَانَتْ شَجَرَةٌ تُؤْذِي أَهْلَ الطَّرِيقِ فَقَطَعَهَا رَجُلٌ فَنَحَّاهَا، فَدَخَلَ الْجَنَّةَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک درخت کی وجہ سے راستے میں گذرنے والوں کو تکلیف ہوتی تھی، ایک آدمی نے اسے کاٹ کر راستے سے ہٹا کر ایک طرف کردیا اور اس کی برکت سے اسے جنت میں داخلہ نصیب ہوگیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9379]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، م : 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10289
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي عَلَى طَرِيقٍ، وَجَدَ غُصْنَ شَوْكٍ، فَقَالَ: لَأَرْفَعَنَّ هَذَا لَعَلَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَغْفِرُ لِي بِهِ، فَرَفَعَهُ، فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ بِهِ وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ" .
گزشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک آدمی مسلمانوں کے راستے میں ایک کانٹے دار ٹہنی کو پایا تو اس نے سوچا کہ اسے ہٹا دوں شاید اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے میری بخشش فرمادے چنانچہ اس نے اسے ہٹادیا اس کی برکت سے اس کی بخشش ہوگئی اور وہ جنت میں داخل ہوگیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10289]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10896
قََالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَالِكٍ , عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ، وَجَدَ غُصْنَ شَوْكٍ عَلَى الطَّرِيقِ، فَأَخَّرَهُ , فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ , فَغَفَرَ لَهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک آدمی نے مسلمانوں کے راستے سے ایک کانٹے دار ٹہنی کو ہٹایا اللہ نے اس کی قدردانی کی اور اس کی برکت سے اس کی بخشش ہوگئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10896]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 652، م: 1914
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 147
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر معلوم ہوتا لوگوں کو جو کچھ اذان دینے میں اور صفِ اوّل میں ثواب ہے، پھر نہ پا سکتے ان کو بغیر قرعہ کے البتہ قرعہ ڈالتے، اور اگر معلوم ہوتا لوگوں کو جو کچھ نماز کے اوّل وقت پڑھنے میں ثواب ہے البتہ جلدی کرتے اس کی طرف، اور اگر معلوم ہوتا جو کچھ ثواب ہے عشا اور صبح کی نماز باجماعت پڑھنے کا البتہ آتے جماعت میں گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 147]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 615، 644، 652، 657، 721، 2420، 2689، 7224، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 437، 439، 651، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 539، 670، 847، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 923، 1533، 1647، وأبو داود فى «سننه» برقم: 548، 549، والترمذي فى «جامعه» برقم: 217، 225، 226، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1248، 1309، 1310، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 791، 797، 998، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2045، 5008، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7346، 7446، والحميدي فى «مسنده» برقم: 986، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6338، شركة الحروف نمبر: 136، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 3»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 292
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ إِذْ وَجَدَ غُصْنَ شَوْكٍ عَلَى الطَّرِيقِ، فَأَخَّرَهُ فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ" . وَقَالَ: " الشُّهَدَاءُ خَمْسَةٌ: الْمَطْعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْغَرِقُ وَصَاحِبُ الْهَدْمِ وَالشَّهِيدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" . وَقَالَ: " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص جا رہا تھا راستے میں اس نے ایک کانٹا پایا تو اس کو ہٹادیا، پس اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوگیا اور اس کو بخش دیا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ قسم کے لوگ شہید ہیں: جو طاعون (ایک پھوڑا بغل میں ہوتا ہے) سے مر جائے، یا دستوں سے مر جائے، یا ڈوب کر مر جائے، یا مکان سے گر کر مر جائے، یا اللہ جل جلالہُ کی راہ میں شہید ہوجائے۔“ اور یہ بھی فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ: ”اگر لوگ اس ثواب کو جان لیں جو اذان اور صفِ اوّل میں ہے، پھر اس میں قرعہ نہ پائیں تو البتہ وہ قرعہ اندازی کریں اس پر، اور اگر لوگ جان لیں کہ اوّل وقت میں نماز پڑھنے کا کیا ثواب ہے تو البتہ اس پر جلدی کریں، اور اگر جان لیں جو کچھ ثواب ہے عشاء اور صبح کی جماعت میں حاضر ہونے کا تو البتہ وہ گھٹنوں اور کہنیوں کے بل پر گھسٹتے ہوئے آئیں۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 292]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 652، 720، 2472، 2829، 5733، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1914، 1915، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 536، 537، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 541، 672، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7486، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5245، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1063، 1958، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2804، 3682، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7956، 8154، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1174، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6051، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9574، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19821، شركة الحروف نمبر: 274، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 6»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں