الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
3. باب جَوَازِ غَسْلِ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا وَتَرْجِيلِهِ وَطَهَارَةِ سُؤْرِهَا وَالاِتِّكَاءِ فِي حِجْرِهَا وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِيهِ:
باب: حائضہ عورت کا اپنے خاوند کے سر کو دھونے اور اس میں کنگھی کرنے کے جواز اور حائضہ کے جھوٹے کے پاک ہونے اور اس کی گود میں ٹیک لگانے اور اس کی گود میں قرآن پڑھنے کا جواز۔
ترقیم عبدالباقی: 299 ترقیم شاملہ: -- 691
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو كَامِلٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ كُلُّهُمْ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، نَاوِلِينِي الثَّوْبَ، فَقَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ: إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ، فَنَاوَلَتْهُ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود تھے تو آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھے (نماز کا) کپڑا پکڑا دو۔“ تو انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔“ چنانچہ انہوں نے آپ کو کپڑا پکڑا دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 691]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود تھے، اس اثنا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھے کپڑا پکڑا دو۔“ تو انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔“ تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑا پکڑا دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 691]
ترقیم فوادعبدالباقی: 299
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 905
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ" فَقَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ:" إِنَّ ذَلِكَ لَيْسَتْ بِيَدِكِ" فَنَاوَلَتْهُ إِيَّاهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كَامِلٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھے چٹائی پکڑاؤ!“ انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیض تیرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔“ تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑا دی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 905]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الطيالسي 1430»
الحكم على الحديث:
صحيح