🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الْخَسْفِ بِالْجَيْشِ الَّذِي يَؤُمُّ الْبَيْتَ:
باب: بیت اللہ کے ڈھانے کا ارادہ کرنے والے لشکر دھنسائے جانے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 7240 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 7240، 7241
مصنف ابن ابی شیبہ: 40002
الجامع الكامل: 15995
المعجم الکبیر للطبرانی: 20038، 20286، 20287
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2882 ترقیم شاملہ: -- 7240
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ ، قَالَ: دَخَلَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ، وَأَنَا مَعَهُمَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، فَسَأَلَاهَا عَنِ الْجَيْشِ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِ، وَكَانَ ذَلِكَ فِي أَيَّامِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَقَالت: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَعُوذُ عَائِذٌ بِالْبَيْتِ فَيُبْعَثُ إِلَيْهِ بَعْثٌ، فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ "، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ بِمَنْ كَانَ كَارِهًا؟، قَالَ: يُخْسَفُ بِهِ مَعَهُمْ، وَلَكِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّتِهِ "، وَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: هِيَ بَيْدَاءُ الْمَدِينَةِ،
جریر نے عبدالعزیز بن رفیع سے اور انہوں نے عبیداللہ بن قبطیہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: حارث بن ابی ربیعہ، عبداللہ بن صفوان اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ ہم ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں نے ان سے اس لشکر کے متعلق سوال کیا جس کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، یہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ (کی خلافت) کا زمانہ تھا۔ (ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک پناہ لینے والا بیت اللہ میں پناہ لے گا، اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا، جب وہ لوگ زمین کے بنجر ہموار حصے میں ہوں گے تو ان کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔“ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! جو مجبور ان کے ساتھ (شامل) ہو گا اس کا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا، البتہ قیامت کے دن اس کو اس کی نیت کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ اور ابوجعفر نے کہا: یہ مدینہ (کے قریب) کا چٹیل حصہ ہوگا (جہاں ان کو دھنسا دیا جائے گا۔) [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7240]
عبید اللہ بن قبطیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ بن صفوان، ام المومنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا، انہوں نے ان سے اس لشکر کے بارے میں دریافت کیا جسے دھنسا دیا جائے گا اور یہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے عہد کی بات ہے، تو حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک پناہ لینے والا بیت اللہ کی پناہ لے گا، اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا، جب وہ لشکری ایک چٹیل میدان میں پہنچیں گے، انہیں دھنسا دیا جائے گا۔“ تو میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! تو جو لوگ مجبوراً شریک ہوں گے، ان کا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا، لیکن قیامت کے دن اسے اس کی نیت پر اٹھایا جائے گا۔“ ابو جعفر کہتے ہیں: اس میدان سے مراد مدینہ کا مقام «الْبَيْدَاءُ» ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7240]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2882
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2882 ترقیم شاملہ: -- 7241
حَدَّثَنَاه أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِهِ، قَالَ: فَلَقِيتُ أَبَا جَعْفَرٍ، فَقُلْتُ: إِنَّهَا إِنَّمَا، قَالَتْ: بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ، فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: كَلَّا وَاللَّهِ إِنَّهَا لَبَيْدَاءُ الْمَدِينَةِ.
عبدالعزیز بن رفیع نے ہمیں اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، اور ان کی حدیث میں ہے: (ابن قبطیہ نے) کہا: تو میں ابوجعفر سے ملا، میں نے کہا: انہوں (ام المؤمنین رضی اللہ عنہا) نے تو زمین کا ایک چٹیل میدان کہا تھا۔ تو ابوجعفر نے کہا: ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! وہ مدینہ کا چٹیل حصہ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7241]
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، اس میں یہ ہے کہ میں ابو جعفر یعنی امام باقر سے ملا اور پوچھا کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے تو یہ کہا ہے: ”زمین کا چٹیل میدان“ (اور اس میں جگہ کا ذکر نہیں ہے تو ابو جعفر نے کہا: یقیناً اللہ کی قسم! اس سے مراد مدینہ کا مقام بیداء ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7241]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2882
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38374 ترقیم الشثری: -- 40002
حدثنا جرير ، عن عبد العزيز بن رفيع ، عن عبيد الله ابن القبطية قال: دخل الحارث بن ابي ربيعة وعبد الله بن صفوان على ام سلمة ، وانا معهما، فسالاها عن الجيش الذي يخسف به؟ وذلك في زمان ابن الزبير، فقالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يعوذ عائذ بالبيت فيبعث إليه بعث، فإذا كان ببيداء من الارض يخسف بهم. فقلنا: يا رسول الله! كيف بمن كان كارها؟ قال: يخسف به معهم، ولكنه يبعث يوم القيامة على نيته. قال ابو جعفر: هي بيداء المدينة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (تعود).
(٢) في [س]: بياض.
(٣) في [س]: بياض.
(٤) هو الباقر كما في فتح الباري ٤/ ٣٤٠، وعمدة القاري ١١/ ٢٣٦.
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٨٨٢)، وأحمد (٢٦٤٨٧).

حضرت عبید اللہ بن قبطیہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ بن صفوان حضرت ام سلمہ کے پاس گئے اور میں ان کے ساتھ تھا ان دونوں نے ان سے پوچھا اس لشکر کے بارے میں جسے دھنسا دیا جائے گا اور یہ سوال حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زمانے میں ہوا تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک پناہ پکڑنے والا بیت اللہ میں پناہ پکڑے گا اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا جب وہ ایک میدان میں ہوں گے تو ان کو دھنسا دیا جائے گا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اس آدمی کی کیا حالت ہوگی جس پر زبردستی کی گئی ہو ارشاد فرمایا اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا لیکن قیامت والے دن اسے اس کی نیت پر اٹھا یا جائے گا ابو جعفر راوی فرماتے ہیں یہ مدینہ کا میدان تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40002]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه عمار الدهني عن سالم بن أبي الجعد عن عبد الله بن شداد أن حفصة أو أم سلمة قالت عن النبي صلى الله عليه وسلم ورواه عبد الله بن الأجلح عن عمار ورواه عبد الملك بن ميسرة عن يوسف بن ماهك عن عبد الله بن صفوان وأسنده عن عائشة والحديث معروف عن أم سلمة رواه عنها عبيد الله ابن القبطية ومن قدمنا ذكره معه ورواه أيضا المعرور بن سويد وسالم بن صفوان عن أم سلمة . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2882، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6756، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8415، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4289، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2171، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4065، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27118، 27130، 27344، 27389، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1716، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6926، 6995، والطبراني فى «الكبير» برقم: 734، 735، 736، 984، 985، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4164، 5473، ترقيم محمد عوامة: 38374»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15995
15995- عن عبيدالله بن القبطية قال: دخل الحارث بن أبي ربيعة وعبدالله بن صفوان، وأنا معهما على أم سلمة أم المؤمنين، فسألاها عن الجيش الذي يخسف به، وكان ذلك في أيام ابن الزبير، فقالت: قال رسول الله: يعوذ عائذ بالبيت، فيبعث إليه بعث، فإذا كانوا ببيداء من الأرض خسف بهم، فقلت: يا رسول الله فكيف بمن كان كارها؟ قال: يخسف به معهم، ولكنه يبعث يوم القيامة على نيته.
وقال أبو جعفر: هي بيداء المدينة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفتن وأشراط الساعة (2882) من طرق عن جرير (هو ابن عبدالحميد الضبي)، عن عبدالعزيز بن رفيع، عن عبيدالله بن القبطية فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20038
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَعُوذُ عَائِذٌ بِالْبَيْتِ، فَيُبْعَثُ إِلَيْهِ بَعْثٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَتْ بِهِمْ، قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ مَنْ كَانَ كَارِهًا؟ قَالَ: " يُخْسَفُ بِهِ مَعَهُمْ، وَلَكِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى مَا كَانَ فِي نَفْسِهِ.
مہاجر بن قبطیہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک پناہ لینے والا بیت اللہ کی پناہ لے گا، تو اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا، یہاں تک کہ جب وہ زمین کے میدانِ بیداء میں پہنچیں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! جو شخص ناپسند کرتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا، لیکن قیامت کے دن اسے اس کی نیت کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20038]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 321، حدیث 734»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20286
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ ، قَالَ: دَخَلَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ صَفْوَانَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَأَنَا مَعَهُمَا فَسَأَلَاهَا عَنِ الْجَيْشِ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِ، وَكَانَ ذَلِكَ فِي زَمَانِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَعُوذُ عَائِذٌ بِالْبَيْتِ، فَيَبْعَثُ اللهُ بَعْثًا فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ يُخْسَفُ بِمَنْ كَانَ كَارِهًا، قَالَ: " يُخْسَفُ بِهِ مَعَهُمْ، وَلَكِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّتِهِ.
عبیداللہ بن قبطیہ بیان کرتے ہیں: حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ بن صفوان سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا، تو ان دونوں نے ان سے اس لشکر کے بارے میں پوچھا جسے زمین میں دھنسا دیا جائے گا، اور یہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے زمانے کی بات تھی۔ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک پناہ لینے والا بیت اللہ کی پناہ لے گا، تو اللہ ایک لشکر بھیجے گا، جب وہ بیداء پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جو ان میں سے ناپسند کرتا ہو، کیا اسے بھی دھنسایا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا، لیکن قیامت کے دن اسے اس کی نیت کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20286]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 409، حدیث 984»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20287
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَغْزُو جَيْشٌ هَذَا الْبَيْتَ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ الْمُكْرَهَ، فَقَالَ: " يُبْعَثُ عَلَى نِيَّتِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک لشکر اس گھر پر چڑھائی کرے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جو مجبور ہو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اس کی نیت کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20287]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 409، حدیث 985»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں