🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آل اولاد سے محبت رکھنے کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 855 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 855
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15015
المعجم الاوسط: 2962
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 855
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دَرَسْتَوَيْهِ الشِّيرَازِيُّ ، بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجْرِيُّ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَعُودُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ، فَرَفَعَهُ، فَأَجْلَسَهُ فِي مَجْلِسِهِ عَلَى سَرِيرِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"رَفَعَكَ اللَّهُ، يَا عَمِّ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: هَذَا عَلِيٌّ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ: يَدْخُلُ، فَدَخَلَ وَمَعَهُ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: هَؤُلاءِ وَلَدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: وَهُمْ وَلَدُكَ يَا عَمِّ، قَالَ: أُحِبُّهُمَا، فَقَالَ: أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أَحْبَبْتُهُمَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِكْرِمَةَ، إِلا أَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَاسْمُهُ يَحْيَى، وَيُكْنَى أَبَا حُجَيَّةَ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ عَنْهُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں ان کی عیادت کرنے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے پاس اپنی چارپائی پر اپنے بیٹھنے کی جگہ بٹھایا اور کہنے لگے: ”چچا جان! آپ کو اللہ تعالیٰ اونچا کرے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: باہر علی (رضی اللہ عنہ) بھی اجازت مانگتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آ جاتے۔“ وہ آگئے، ان کے ساتھ سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! یہ آپ کے بچے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چچا جان! یہ آپ کے بھی بیٹے ہیں۔“ انہوں نے کہا: میں ان سے محبت رکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طرح تم ان سے محبت رکھتے ہو، اللہ تمہیں بھی محبوب رکھے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 855]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2962، والطبراني فى «الصغير» برقم: 246
قال الهيثمي: فيه محمد بن يحيى الحجري وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 173)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15015
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ يَعُودُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ، فَرَفَعَهُ فَأَجْلَسَهُ عَلَى سَرِيرِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَفَعَكَ اللَّهُ يَا عَمِّ". فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: هَذَا عَلِيٌّ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" يَدْخُلُ". فَدَخَلَ وَمَعَهُ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ، فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: هَؤُلَاءِ وَلَدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَهُمْ وَلَدُكَ يَا عَمِّ". قَالَ: أَتُحِبُّهُمَا؟ قَالَ:" أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أَحْبَبْتُهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کرنے کے لئے آئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھایا اور آپ کو پلنگ پر بٹھا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے چچا! اللہ تعالیٰ آپ کو سربلندی عطا کرے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: علی اندر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اندر آ جائے، تو وہ اندر آئے اور ان کے ساتھ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: یا رسول اللہ! یہ آپ کی اولاد ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے چچا جان یہ آپ کی بھی اوالاد ہیں، انہوں نے دریافت کیا: کیا آپ ان دونوں سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ آپ سے بھی اسی طرح محبت رکھے جس طرح ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی حجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15015]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (246)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2986»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2962
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجْرِيُّ الْكِنْدِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ يَعُودُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ، فَرَفَعَهُ، فَأَجْلَسَهُ فِي مَجْلِسِهِ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: رَفَعَكَ اللهُ يَا عَمِّ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : هَذَا عَلِيٌّ يَسْتَأْذِنُ. فَقَالَ: I " يَدْخُلُ I " فَدَخَلَ وَمَعَهُ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : هَؤُلَاءِ وَلَدُكَ يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: I " وَهُمْ وَلَدُكَ يَا عَمِّ I " قَالَ: أَتُحِبُّهُمْ؟ فَقَالَ: I " أَحَبَّكَ اللهُ كَمَا أَحَبَّهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی علالت کے دوران آپ کی عیادت کے لیے تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (تکریم کی خاطر) اٹھایا اور اپنی جگہ چارپائی پر بٹھا لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: «رَفَعَكَ اللهُ يَا عَمِّ» ”اے چچا جان! اللہ تعالیٰ آپ کو رفعت عطا فرمائے۔“
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں جو اندر آنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں آنے دو۔“
چنانچہ وہ داخل ہوئے اور ان کے ہمراہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کی اولاد ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے چچا جان! یہ آپ کی بھی اولاد ہیں۔“ انہوں نے عرض کی: ”کیا آپ ان سے محبت فرماتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ آپ سے ویسی ہی محبت فرمائے جیسی وہ ان سے محبت فرماتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2962]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن يحيى الحجري وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 173» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 246»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن يحيى الحجري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں