الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (كَمْ رَكْعَةً تُصَلَّى بَعْدَ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ)
جمعہ کی نماز کے بعد کتنی رکعتیں پڑھی جائیں
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1187 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1187
المستدرک علی الصحیحین: 1084
الجامع الكامل: 3349
السنن الكبرى للبيهقي: 5946
حدیث نمبر: 1187
1187 - وَعَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ بِمَكَّةَ تَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَتَقَدَّمُ فَيُصَلِّي أَرْبَعًا. وَإِذَا كَانَ بِالْمَدِينَةِ صَلَّى الْجُمُعَةَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَلَمْ يُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، جب ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ میں نمازِ جمعہ ادا فرماتے تو تھوڑا سا آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھتے، پھر آگے بڑھ کر چار رکعتیں پڑھتے اور جب مدینہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھ کر اپنے گھر تشریف لے جاتے اور دو رکعتیں پڑھتے اور مسجد میں نہ پڑھتے، جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔“ ابوداوٗد، اور ترمذی کی ایک روایت میں ہے: انہوں نے بیان کیا، میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھیں پھر اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں۔ صحیح، «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ» ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1187]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1130) والترمذي (522 وقال: حسن صحيح.) [و صححه ابن الملقن في تحفة المحتاج (430) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ الْمَرْوَزِيُّ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَ إِذَا كَانَ بِمَكَّةَ فَصَلَّى الْجُمُعَةَ تَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّى أَرْبَعًا، وَإِذَا كَانَ بِالْمَدِينَةِ صَلَّى الْجُمُعَةَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ، فَقِيلَ لَهُ: فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ".
عطاء سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھنے کے بعد آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھتے پھر آگے بڑھتے اور چار رکعتیں پڑھتے اور جب مدینے میں ہوتے تو جمعہ پڑھ کر اپنے گھر واپس آتے اور (گھر میں) دو رکعتیں ادا کرتے، مسجد میں نہ پڑھتے، ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1130]
جناب عطاء، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے راوی ہیں کہ وہ جب مکے میں ہوتے اور جمعہ پڑھتے تو آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھتے، پھر آگے بڑھتے اور چار رکعتیں پڑھتے، اور جب مدینے میں ہوتے اور جمعہ پڑھتے تو اس کے بعد گھر لوٹ جاتے اور دو رکعتیں ادا کرتے اور مسجد میں نہ پڑھتے، آپ سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1130]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 259 (523)، (تحفة الأشراف: 7329) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1187)
مشكوة المصابيح (1187)
حدیث نمبر: 1132
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعتیں اپنے گھر میں پڑھتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور عبداللہ بن دینار نے بھی اسے ابن عمر سے اسی طرح روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1132]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”عبداللہ بن دینار نے بھی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1132]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1127، (تحفة الأشراف: 6948) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه النسائي (1429 وسنده صحيح) ورواه البخاري (1165) ومسلم (882)
أخرجه النسائي (1429 وسنده صحيح) ورواه البخاري (1165) ومسلم (882)
حدیث نمبر: 1428
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَنْصَرِفَ فَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ گھر لوٹ آتے، پھر دو رکعتیں پڑھتے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1428]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کے بعد نماز (نوافل) نہیں پڑھتے تھے حتیٰ کہ گھر تشریف لے جاتے اور دو رکعتیں پڑھتے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1428]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الجمعة 18 (882)، سنن ابی داود/الصلاة 244 (1127)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (الجمعة 24) (522)، (تحفة الأشراف: 8343)، مسند احمد 2/449، 499، وانظر حدیث رقم: 874 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 1429
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قال: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قال:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعت اپنے گھر میں پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1429]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1429]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 244 (1132)، (تحفة الأشراف: 6948) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1430
أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ هَارُونَ، قال: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ يُطِيلُ فِيهِمَا , وَيَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ وہ جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے، اور ان کو لمبی کرتے تھے اور کہتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1430]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ جمعے کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے اور انھیں لمبا کرتے تھے، نیز وہ فرماتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1430]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 244 (1127، 1128)، (تحفة الأشراف: 7548، مسند احمد 2/103 (شاذ) (ان دونوں رکعتوں کو لمبی کرنے کا ذکر شاذ ہے)»
قال الشيخ الألباني: شاذ بذكر إطالتهما
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1084
أخبرنا أبو بكر بن أبي نصر الدَّارَبردي بمَرْو، حدثنا أبو المُوجِّه، حدثنا يوسف بن عيسى، حدثنا الفضل بن موسى، أخبرنا عبد الحميد بن جعفر، عن يزيدَ بن أبي حبيب، عن عطاء، عن ابن عمر قال: كان إذا كان بمكة فصلى الجمعةَ تقدم فصلى ركعتين، ثم تقدم فصلى أربعًا، فإذا كان بالمدينة صلى الجمعة، ثم رجع إلى بيته فصلى ركعتين، ولم يُصلِّ في المسجد، فقيل له، فقال: كان رسولُ الله ﷺ يفعلُ ذلك (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما اتفقا على حديث ابن عمر في الركعتين في بيته (2) ، ولمسلمٍ وحدَه: كان يُصلي بعد الجمعة أربعًا (3) . وقد تابع ابنُ جريج يزيدَ بنَ أبي حبيب على روايته عن عطاء:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1072 - على شرطهما
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما اتفقا على حديث ابن عمر في الركعتين في بيته (2) ، ولمسلمٍ وحدَه: كان يُصلي بعد الجمعة أربعًا (3) . وقد تابع ابنُ جريج يزيدَ بنَ أبي حبيب على روايته عن عطاء:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1072 - على شرطهما
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ جب وہ مکہ میں ہوتے اور جمعہ کی نماز پڑھ لیتے تو آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھتے، پھر مزید آگے بڑھ کر چار رکعتیں پڑھتے، لیکن جب مدینہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھنے کے بعد اپنے گھر لوٹ جاتے اور وہیں دو رکعتیں پڑھتے اور مسجد میں نفل نہ پڑھتے، جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، البتہ ان دونوں نے گھر میں دو رکعتیں پڑھنے والی ابن عمر کی حدیث پر اتفاق کیا ہے، اور اکیلے امام مسلم نے یہ روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھتے تھے۔ اور ابن جریج نے عطاء سے روایت کرنے میں یزید بن ابی حبیب کی متابعت کی ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجمعة/حدیث: 1084]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، البتہ ان دونوں نے گھر میں دو رکعتیں پڑھنے والی ابن عمر کی حدیث پر اتفاق کیا ہے، اور اکیلے امام مسلم نے یہ روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھتے تھے۔ اور ابن جریج نے عطاء سے روایت کرنے میں یزید بن ابی حبیب کی متابعت کی ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجمعة/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفزاري، وعطاء: هو ابن أبي رباح» [ترقيم الرساله 1084] [ترقيم الشركة 1076] [ترقيم العلميه 1072]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3349
3349. عن عطاء، عن ابن عمر قال: كان إذا كان بمكَّةَ فصلَّى الجمعةَ تقدَّم فصلَّى ركعتين، ثمَّ تقدَّم فصلَّى أربعاً، وإذا كان بالمدينة صلَّى الجمعة ثمَّ رجع إلى بيته فصلَّى ركعتين، ولم يُصلِّ في المسجد، فقيل له، فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعل ذلك.
وفي رواية: قال عطاء: رأيت ابن عمر يصلِّي بعد الجمعة فيَنْماز عن مصلاه الذي صلَّى الجمعة فيه قليلاً غير كثيرٍ، قال: فيركع ركعتين. قال: ثمَّ يمشي أنفَسَ من ذلك، فيركع أربع ركعات.
قال ابن جريج: قلتُ لعطاء: كم رأيتَ ابن عمر يصنع ذلك؟ قال: مِراراً.
وفي رواية: قال عطاء: رأيت ابن عمر يصلِّي بعد الجمعة فيَنْماز عن مصلاه الذي صلَّى الجمعة فيه قليلاً غير كثيرٍ، قال: فيركع ركعتين. قال: ثمَّ يمشي أنفَسَ من ذلك، فيركع أربع ركعات.
قال ابن جريج: قلتُ لعطاء: كم رأيتَ ابن عمر يصنع ذلك؟ قال: مِراراً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1130) والترمذي (523) كلاهما من طريق عطاء، عن ابن عمر، فذكره. واللفظ لأبي داود، وأمَّا الترمذي فاختصره، قال: ((رأيت ابن عمر صلى بعد الجمعة ركعتين، ثمَّ صلَّى بعد ذلك أربعاً)).»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5946
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ الدَّارَبَرْدِيُّ، ثنا أَبُو الْمُوَجِّهِ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، أنبأ الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:" كَانَ إِذَا كَانَ بِمَكَّةَ وَصَلَّى الْجُمُعَةَ تَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّى أَرْبَعًا وَإِذَا كَانَ بِالْمَدِينَةِ صَلَّى الْجُمُعَةَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ".
عطا رحمہ اللہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب وہ مکہ میں تھے تو انہوں نے نماز جمعہ ادا کی اور آگے بڑھ کر دو رکعات پڑھیں، پھر آگے بڑھ کر چار رکعات ادا فرمائیں اور جب مدینہ میں تھے تو نماز جمعہ ادا کی۔ پھر گھر واپس آئے اور دو رکعات ادا کیں، مسجد میں نماز نہیں پڑھی، ان سے پوچھا گیا تو فرمانے لگے: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5946]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أبو داؤد 1130»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ