🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4.04. (عَذَابُ الْقَبْرِ وَسُؤَالُ مُنْكَرٍ وَنَكِيرٍ)
منکر نکیر کے سوال اور قبر کا عذاب
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 130 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 130
سنن ترمذی: 1071
صحیح ابن حبان: 3117
الجامع الكامل: 644، 3868
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 724
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1954
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 130
الْفَصْلُ الثَّانِي 130 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا قُبِرَ الْمَيِّتُ أَتَاهُ مَلَكَانِ أَسْوَدَانِ أَزْرَقَانِ يُقَالُ: لِأَحَدِهِمَا: الْمُنْكَرُ، وَالْآخَرُ: النَّكِيرُ. فَيَقُولَانِ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. فَيَقُولَانِ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ هَذَا، ثُمَّ يُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعِينَ، ثُمَّ يُنَوَّرُ لَهُ فِيهِ، ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: نَمْ. فَيَقُولُ: أَرْجِعُ. إِلَى أَهْلِي فَأُخْبِرُهُمْ. فَيَقُولَانِ نَمْ كَنَوْمَةِ الْعَرُوسِ الَّذِي لَا يُوقِظُهُ إِلَّا أَحَبُّ أَهْلِهِ إِلَيْهِ حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ مِنْ مَضْجَعِهِ ذَلِكَ. وَإِنْ كَانَ مُنَافِقًا قَالَ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ قَوْلًا فَقُلْتُ مِثْلَهُ، لَا أَدْرِي. فَيَقُولَانِ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ ذَلِكَ، فَيُقَالُ لِلْأَرْضِ: الْتَئِمِي عَلَيْهِ، فَتَلْتَئِمُ عَلَيْهِ فَتَخْتَلِفُ أَضْلَاعُهُ، فَلَا يَزَالُ فِيهَا مُعَذَّبًا حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ مِنْ مَضْجَعِهِ ذَلِكَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب میت کو قبر میں دفن کر دیا جاتا ہے تو سیاہ فام، نیلی آنکھوں والے دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں، ان میں سے ایک کو «الْمُنْكَرُ» ”منکر“ اور دوسرے کو «النَّكِيرُ» ”نکیر“ کہتے ہیں۔ پس وہ پوچھتے ہیں: تم اس شخص کے بارے میں کیا کہا کرتے تھے؟ تو وہ کہتا ہے: وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں: ہمیں پتہ تھا کہ تم یہی کہو گے، پھر اس کی قبر کو طول و عرض میں ستر ستر ہاتھ کشادہ کر دیا جاتا ہے، پھر اس کے لیے اس میں روشنی کر دی جاتی ہے، پھر اسے کہا جاتا ہے: سو جاؤ، وہ کہتا ہے: میں اپنے گھر والوں کے پاس واپس جانا چاہتا ہوں تاکہ انہیں بتا آؤں، لیکن وہ کہتے ہیں: دلہن کی طرح سو جا، جسے اس کے گھر کا عزیز ترین فرد ہی بیدار کرتا ہے، حتیٰ کہ اللہ اسے اس کی خواب گاہ سے بیدار کرے گا، اور اگر وہ منافق ہوا تو وہ کہے گا: میں نے لوگوں کو ایک بات کرتے ہوئے سنا، تو میں نے بھی ویسے ہی کہہ دیا، میں کچھ نہیں جانتا، وہ فرشتے کہتے ہیں: ہمیں پتہ تھا کہ تم یہی کہو گے، پس زمین سے کہا جاتا ہے: اس پر تنگ ہو جا، وہ اس پر تنگ ہو جاتی ہے، اس سے اس کی ادھر کی پسلیاں ادھر آ جائیں گی، پس اسے اس میں مسلسل عذاب ہوتا رہے گا حتیٰ کہ اللہ اسے اس کی اس خواب گاہ سے دوبارہ زندہ کرے۔“ اس حدیث کو ترمذی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1071 وقال: حسن غريب .) [وصححه ابن حبان (الإحسان: 3107) ] »
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1071
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قُبِرَ الْمَيِّتُ "، أَوْ قَالَ: " أَحَدُكُمْ أَتَاهُ مَلَكَانِ أَسْوَدَانِ أَزْرَقَانِ، يُقَالُ لِأَحَدِهِمَا: الْمُنْكَرُ وَالْآخَرُ النَّكِيرُ، فَيَقُولَانِ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: مَا كَانَ يَقُولُ هُوَ: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَيَقُولَانِ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ هَذَا، ثُمَّ يُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعِينَ، ثُمَّ يُنَوَّرُ لَهُ فِيهِ، ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: نَمْ، فَيَقُولُ: أَرْجِعُ إِلَى أَهْلِي فَأُخْبِرُهُمْ، فَيَقُولَانِ: نَمْ كَنَوْمَةِ الْعَرُوسِ الَّذِي لَا يُوقِظُهُ إِلَّا أَحَبُّ أَهْلِهِ إِلَيْهِ حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ مِنْ مَضْجَعِهِ ذَلِكَ، وَإِنْ كَانَ مُنَافِقًا، قَالَ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ: فَقُلْتُ مِثْلَهُ: لَا أَدْرِي، فَيَقُولَانِ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ ذَلِكَ، فَيُقَالُ لِلْأَرْضِ: الْتَئِمِي عَلَيْهِ فَتَلْتَئِمُ عَلَيْهِ، فَتَخْتَلِفُ فِيهَا أَضْلَاعُهُ، فَلَا يَزَالُ فِيهَا مُعَذَّبًا حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ مِنْ مَضْجَعِهِ ذَلِكَ ". وَفِي الْبَاب: عَنْ عَلِيٍّ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، وَأَبِي أَيُّوبَ، وَأَنَسٍ، وَجَابِرٍ، وَعَائِشَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، كُلُّهُمْ رَوَوْا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میت کو یا تم میں سے کسی کو دفنا دیا جاتا ہے تو اس کے پاس کالے رنگ کی نیلی آنکھ والے دو فرشتے آتے ہیں، ان میں سے ایک کو منکر اور دوسرے کو نکیر کہا جاتا ہے۔ اور وہ دونوں پوچھتے ہیں: تو اس شخص کے بارے میں کیا کہتا تھا۔ وہ (میت) کہتا ہے: وہی جو وہ خود کہتے تھے کہ وہ اللہ کے بندے اور اللہ کے رسول ہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں تو وہ دونوں کہتے ہیں: ہمیں معلوم تھا کہ تو یہی کہے گا پھر اس کی قبر طول و عرض میں ستر ستر گز کشادہ کر دی جاتی ہے، پھر اس میں روشنی کر دی جاتی ہے۔ پھر اس سے کہا جاتا ہے: سو جا، وہ کہتا ہے: مجھے میرے گھر والوں کے پاس واپس پہنچا دو کہ میں انہیں یہ بتا سکوں، تو وہ دونوں کہتے ہیں: تو سو جا اس دلہن کی طرح جسے صرف وہی جگاتا ہے جو اس کے گھر والوں میں اسے سب سے زیادہ محبوب ہوتا ہے، یہاں تک کہ اللہ اسے اس کی اس خواب گاہ سے اٹھائے، اور اگر وہ منافق ہے، تو کہتا ہے: میں لوگوں کو جو کہتے سنتا تھا، وہی میں بھی کہتا تھا اور مجھے کچھ نہیں معلوم۔ تو وہ دونوں اس سے کہتے ہیں: ہمیں معلوم تھا کہ تو یہی کہے گا پھر زمین سے کہا جاتا ہے: تو اسے دبوچ لے تو وہ اسے دبوچ لیتی ہے اور پھر اس کی پسلیاں ادھر کی ادھر ہو جاتی ہیں۔ وہ ہمیشہ اسی عذاب میں مبتلا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ اللہ اسے اس کی اس خواب گاہ سے اٹھائے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں علی، زید بن ثابت، ابن عباس، براء بن عازب، ابوایوب، انس، جابر، ام المؤمنین عائشہ اور ابو سعید رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ان سبھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عذاب قبر کے متعلق روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 12976) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (130) ، الصحيحة (1391)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3117
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قُبِرَ أَحَدُكُمْ أَوِ الإِنْسَانُ، أَتَاهُ مَلَكَانِ أَسْوَدَانِ أَزْرَقَانِ، يُقَالُ لأَحَدِهِمَا: الْمُنْكَرُ وَالآخَرُ: النَّكِيرُ، فَيَقُولانِ لَهُ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ مُحَمَّدٍ؟ فَهُوَ قَائِلٌ مَا كَانَ يَقُولُ، فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا قَالَ: هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَيَقُولانِ لَهُ: إِنْ كُنَّا لِنَعْلَمُ إِنَّكَ لَتَقُولُ ذَلِكَ، ثُمَّ يَفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعِينَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ فِيهِ، فَيُقَالُ لَهُ: نَمْ فَيَنَامُ كَنَوْمَةِ الْعَرُوسِ الَّذِي لا يُوقِظُهُ إِلا أَحَبُّ أَهْلِهِ إِلَيْهِ، حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ مِنْ مَضْجَعِهِ ذَلِكَ، وَإِنْ كَانَ مُنَافِقًا قَالَ: لا أَدْرِي كُنْتُ أَسْمَعُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا، فَكُنْتُ أَقُولُهُ، فَيَقُولانِ لَهُ: إِنْ كُنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ ذَلِكَ، ثُمَّ يُقَالُ لِلأَرْضِ: الْتَئِمِي عَلَيْهِ، فَتَلْتَئِمُ عَلَيْهِ حَتَّى تَخْتَلِفَ فِيهَا أَضْلاعُهُ، فَلا يَزَالُ مُعَذَّبًا حَتَّى يَبْعَثَهُ اللَّهُ مِنْ مَضْجَعِهِ ذَلِكَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ: خَبَرُ الأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ، سَمِعَهُ الأَعْمَشُ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، وَزَاذَانُ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنَ الْبَرَاءِ فَلِذَلِكَ لَمْ أُخَرِّجْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک کو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یا انسان کو قبر میں (دفنا دیا جاتا ہے)، تو اس کے پاس دو سیاہ رنگ اور نیلی آنکھوں والے فرشتے آتے ہیں، ان میں سے ایک کو منکر کہا جاتا ہے اور دوسرے کو نکیر کہا جاتا ہے، وہ دونوں اس (مردے) سے کہتے ہیں: تم ان صاحب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ تو وہ وہی کہتا ہے جو (دنیا میں) کہا کرتا تھا، اگر وہ مومن ہو تو یہ کہتا ہے: یہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور بے شک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، تو وہ دونوں فرشتے اس سے کہتے ہیں: ہمیں معلوم تھا کہ تم یہی کہو گے، پھر وہ اس کے لیے اس کی قبر کو ستر ضرب ستر ہاتھ تک کشادہ کر دیتے ہیں اور اس کے لیے قبر کو روشن کر دیتے ہیں اور اس سے کہا جاتا ہے: تم سو جاؤ، تو وہ یوں سو جاتا ہے جس طرح دلہن سوتی ہے جسے صرف وہی بیدار کرتا ہے جو اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہو یعنی اس کا شوہر، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) اس کے اس بستر سے اسے اٹھائے گا، اور اگر وہ منافق ہو تو وہ یہ کہتا ہے: مجھے نہیں معلوم، میں لوگوں کو کوئی بات کہتے ہوئے سنتا تھا تو وہی بات کہہ دیتا تھا، تو فرشتے اسے کہتے ہیں: ہمیں معلوم تھا کہ تم یہی کہو گے، پھر زمین سے کہا جاتا ہے: اسے دبوچ لو، تو وہ اسے یوں دبوچتی ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں اور اس شخص کو مسلسل عذاب ہوتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ اسے اس کی قبر سے اٹھائے گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): اعمش نے منہال بن عمرو کے حوالے سے، انہوں نے زاذان کے حوالے سے اور انہوں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے جو روایت نقل کی ہے، اعمش نے وہ روایت حسن بن عمارہ کے حوالے سے منہال بن عمرو سے سنی ہے، اور زاذان نے یہ روایت سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے نہیں سنی ہے، اس لیے میں نے اس روایت کو نقل نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3117]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3117، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1071، والبزار فى (مسنده) برقم: 8462، 9760» «رقم طبعة با وزير 3107»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (1391)، «الظلال» (8641). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 644
644. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا قُبر الميتُ أتاه ملكان أسودان أزرقان يقال لأحدهما: المنكر، والآخر: النّكير، فيقولان: ما كنتَ تقول في هذا الرّجل؟. فذكر الحديث بطوله، وسيأتي في موضعه كاملاً.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذيّ (1071) عن أبي سلمة يحيى بن خلف، حدّثنا بشر بن المفضّل، عن عبدالرحمن بن إسحاق، عن سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3868
3868. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا قُبر الميتُ (أو قال أحدكم) أتاه ملكان أسودان أزرقان، يقال لأحدهما: المنكرُ والآخرُ النكيرُ، فيقولان: ما كنت تقول في هذا الرجل؟ فيقولُ ما كان يقولُ: هو عبدالله ورسولُه، أشهدُ أن لا إله إلا الله وأن مُحمداً عبدُهُ ورسولُه، فيقولان: قد كنا نعلمُ أنَّكَ تقولُ هذا، ثم يُفْسَحُ له في قبره سبعون ذراعاً في سبعينَ، ثم يُنوَّرُ له فيه، ثم يقال له: نَمْ، فيقولُ أرْجعُ إلى أهلي فأخْبرُهُم؟ فيقولان: نَمْ كنومَةِ العروسِ الذي لا يُوقِظه إلا أحبُّ أهله إليه، حتى يبْعثَهُ الله من مَضْجَعِه ذلك.
وإن كان مُنافقاً قال: سمعتُ الناسَ يقولونَ فقلتُ مثلهُ، لا أدري، فيقولان: قد كُنَّا نعلم أنك تقولُ ذلك، فيقالُ للأرضِ: التَئمي عليه. فيلْتَئمُ عليه. فتختلفُ أضلاعُهُ، فلا يَزالُ فيها مُعذَباً حتى يبعَثَهُ الله من مضجَعِهِ ذلك.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (1071) عن أبي سلمة يحيى بن خلف، حدثنا بشر ابن المفضل، عن عبدالرحمن بن إسحاق، عن سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن أبي هريرة فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 724
«إذا قبر الميت أتاه ملكان أسودان أزرقان يقال لأحدهما المنكر وللآخر النكير فيقولان: ما كنت تقول في هذا الرجل؟ فيقول: ما كان يقول هو: عبد الله ورسوله أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمد عبده ورسوله، فيقولان: قد كنا نعلم أنك تقول، ثم يفسح له في قبره سبعون ذراعا في سبعين ثم ينور له فيه ثم يقال: نم فيقول: أرجع إلى أهلي فأخبرهم، فيقولان: نم كنومة العروس الذي لا يوقظه إلا أحب أهله إليه، حتى يبعثه الله من مضجعه ذلك، وإن كان منافقا قال: سمعت الناس يقولون قولا فقلت مثله لا أدري فيقولان: قد كنا نعلم أنك تقول ذلك فيقال للأرض: التئمي عليه فتلتئم عليه فتختلف أضلاعه فلا يزال فيها معذبا حتى يبعثه الله من مضجعه ذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب میت کو قبر میں دفنا دیا جاتا ہے تو اس کے پاس سیاہ رنگت اور نیلی آنکھوں والے دو فرشتے آتے ہیں، جن میں سے ایک کو ’منکر‘ اور دوسرے کو ’نکیر‘ کہا جاتا ہے۔ وہ دونوں پوچھتے ہیں: تم اس شخص (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں کیا کہا کرتے تھے؟ تو وہ وہی کہتا ہے جو وہ (دنیا میں) کہا کرتا تھا: وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ وہ فرشتے کہتے ہیں: ہم جانتے تھے کہ تم یہی کہو گے۔ پھر اس کی قبر کو ستر ہاتھ لمبا اور ستر ہاتھ چوڑا کر کے کشادہ کر دیا جاتا ہے، پھر اس کے لیے اس میں روشنی کر دی جاتی ہے اور اس سے کہا جاتا ہے: سو جاؤ۔ وہ کہتا ہے: میں واپس اپنے گھر والوں کے پاس جا کر انہیں یہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں۔ وہ فرشتے کہتے ہیں: تم اس دلہن کی طرح سو جاؤ جسے اس کے گھر والوں میں سے صرف وہی جگاتا ہے جو اسے سب سے زیادہ محبوب ہوتا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے اس کی خواب گاہ سے اٹھائے گا۔ اور اگر وہ (مردہ) منافق ہو تو وہ کہتا ہے: میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تو میں نے بھی وہی کہہ دیا، میں (حقیقت میں) کچھ نہیں جانتا تھا۔ وہ فرشتے کہتے ہیں: ہم جانتے تھے کہ تم یہی کہو گے۔ پھر زمین کو حکم دیا جاتا ہے: اس پر سمٹ جاؤ۔ پس وہ اس پر اس قدر تنگ ہو جاتی ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں، اور وہ اس میں مسلسل عذاب سہتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے اس کی اس خواب گاہ سے اٹھائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 724]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 1391.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1954
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ قَالَ: "إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي قَبْرِهِ قَالَ: إِنَّهُ يَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ حِينَ يُوَلُّونَ عَنْهُ، فَإِذَا كَانَ مُؤْمِنًا كَانَتِ الصَّلَاةُ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَالصِّيَامُ عَنْ يَمِينِهِ، وَالزَّكَاةُ عَنْ يَسَارِهِ، وَفِعْلُ الْخَيْرَاتِ مِنَ الصَّدَقَةِ وَالصِّلَةِ وَالْمَعْرُوفِ وَالْإِحْسَانِ إِلَى النَّاسِ عِنْدَ رِجْلَيْهِ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ فَتَقُولُ الصَّلَاةُ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ. وَيُؤْتَى عَنْ يَمِينِهِ فَيَقُولُ الصِّيَامُ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ. وَيُؤْتَى عَنْ يَسَارِهِ فَتَقُولُ الزَّكَاةُ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ. وَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَيَقُولُ فِعْلُ الْخَيْرَاتِ مِنَ الصَّدَقَةِ وَالصِّلَةِ وَالْمَعْرُوفِ وَالْإِحْسَانِ إِلَى النَّاسِ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ. فَيُقَالُ: اجْلِسْ فَيَجْلِسُ قَدْ مُثِّلَتْ لَهُ الشَّمْسُ، قَدْ دَنَتْ مِنَ الْغُرُوبِ، فَيُقَالُ لَهُ: أَخْبِرْنَا عَنْ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ، مَاذَا تَقُولُ فِيهِ؟ وَمَاذَا تَشْهَدُ بِهِ عَلَيْهِ؟ فَيَقُولُ: دَعُونِي أُصَلِّي. فَيُقَالُ: أَخْبِرْنَا عَمَّا نَسْأَلُكَ عَنْهُ. أَخْبِرْنَا عَنْ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ مَاذَا تَشْهَدُ بِهِ عَلَيْهِ؟ فَيَقُولُ: مُحَمَّدٌ، أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ جَاءَنَا بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ. فَيُقَالُ لَهُ: عَلَى ذَلِكَ حَيِيتَ، وَعَلَى ذَلِكَ مِتَّ، وَعَلَى ذَلِكَ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ مَقْعَدُكَ فِيهَا وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهَا. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ فَيُقَالُ: ذَاكَ مَقْعَدُكَ فِيهَا وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهَا لَوْ عَصَيْتَهُ. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا، ثُمَّ يُفْسَحُ لَهُ سَبْعُونَ ذِرَاعًا فِي قَبْرِهِ وَيُنَوَّرُ لَهُ فِيهِ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ) الْآيَةَ، ثُمَّ يُعَادُ الْجَسَدُ لِمَا بَدَأَ مِنْهُ إِلَى التُّرَابِ - قَالَ مُحَمَّدٌ: فَحَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ: فَنَامَ نَوْمَةَ الْعَرُوسِ لَا يُوقِظُهُ إِلَّا أَحَبُّ أَهْلِهِ إِلَيْهِ. ثُمَّ عَادَ إِلَى حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ - قَالَ: وَإِنْ كَانَ كَافِرًا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ فَلَا يُوجَدُ لَهُ شَيْءٌ وَيُؤْتَى عَنْ يَمِينِهِ فَلَا يُوجَدُ لَهُ شَيْءٌ وَيُؤْتَى عَنْ يَسَارِهِ فَلَا يُوجَدُ لَهُ شَيْءٌ وَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَلَا يُوجَدُ لَهُ شَيْءٌ فَيُقَالُ لَهُ: اجْلِسْ فَيَجْلِسُ خَائِفًا مَرْعُوبًا، فَيُقَالُ لَهُ: أَخْبِرْنَا عَنْ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ مَاذَا تَقُولُ فِيهِ؟ فَيَقُولُ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ قَوْلًا فَقُلْتُ كَمَا قَالُوا. فَيُقَالُ: عَلَى ذَلِكَ حَيِيتَ، وَعَلَى ذَلِكَ مِتَّ، وَعَلَى ذَلِكَ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا مَقْعَدُكَ مِنْهَا وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهَا. فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا، وَيُضَيَّقُ عَلَيْهِ فِي قَبْرِهِ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ مَقْعَدُكَ مِنْهَا وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهَا لَوْ أَطَعْتَهُ. فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا، وَيُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ فِيهِ أَضْلَاعُهُ وَتِلْكَ الْمَعِيشَةُ الضَّنْكَةُ الَّتِي قَالَ اللَّهُ - تَعَالَى -: (مَعِيشَةً ضَنْكًا) ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِنَحْوِهِ.
وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا قُبِرَ أَحَدُكُمْ - أَوْ قُبِرَ الْإِنْسَانُ - أَتَاهُ مَلَكَانِ فَيُقَالُ لِأَحَدِهِمَا: الْمُنْكَرُ، وَالْآخَرُ: النَّكِيرُ، فَيُجْلِسَانِهِ ثُمَّ يَقُولَانِ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ - يَعْنِيَانِ: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَهُوَ قَائِلٌ لَهُمَا مَا كَانَ يَقُولُ فِي الدُّنْيَا، فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا قَالَ: هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ. فَيَقُولَانِ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ ذَلِكَ. قَالَ: ثُمَّ يَأْمُرَانِ الْأَرْضَ فَتَنْفَسِحُ لَهُ سَبْعِينَ ذِرَاعًا فِي سَبْعِينَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَيَقُولَانِ لَهُ: نَمْ. فَيَقُولُ: دَعُونِي أَرْجِعُ إِلَى أَهْلِي فَأُخْبِرُهُمْ. فَيَقُولَانِ لَهُ: نَمْ نَوْمَةَ الْعَرُوسِ الَّذِي لَا يُوقِظُهُ إِلَّا أَحَبُّ أَهْلِهِ إِلَيْهِ. وَإِنْ كَانَ مُنَافِقًا قَالَ: كُنْتُ أَسْمَعُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَكُنْتُ أَقُولُهُ. فَيَقُولَانِ لَهُ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ كُنْتَ تَقُولُ ذَلِكَ. ثُمَّ يَأْمُرَانِ الْأَرْضَ فَتَنْضَمُّ عَلَيْهِ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ. قَالَ: فَلَا يَزَالُ مَرْعُوبًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَمُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ، وَتَقَدَّمَ أَلْفَاظُهُمْ فِي بَابِ قَبْضِ رُوحِ الْمُؤْمِنِ وَالْكَافِرِ، وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْبَزَّارُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مُخْتَصَرًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب میت کو اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے تو وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتی ہے جب وہ اس سے پیٹھ پھیر کر جا رہے ہوتے ہیں۔ پھر اگر وہ مومن ہو تو نماز اس کے سر کے پاس، روزہ اس کے دائیں جانب، زکوۃ اس کے بائیں جانب اور صدقہ، صلہ رحمی، نیکی اور لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک جیسے بھلے کام اس کے پیروں کی طرف ہوتے ہیں۔ جب اس کے سر کی طرف سے (عذاب کے فرشتے) آنے لگتے ہیں تو نماز کہتی ہے: میری طرف سے داخلے کی کوئی جگہ نہیں۔ جب دائیں طرف سے آتے ہیں تو روزہ کہتا ہے: میری طرف سے کوئی راستہ نہیں۔ بائیں طرف سے آتے ہیں تو زکوۃ کہتی ہے: میری طرف سے کوئی رسائی نہیں۔ جب قدموں کی جانب سے آتے ہیں تو صدقہ، صلہ رحمی، بھلائی اور لوگوں پر احسان جیسے نیک اعمال کہتے ہیں: ہماری طرف سے کوئی گزرگاہ نہیں۔ پھر اسے کہا جاتا ہے: بیٹھ جاؤ، تو وہ بیٹھ جاتا ہے جبکہ اس کے سامنے سورج کی ایسی ہیئت بنا دی جاتی ہے جیسے وہ غروب ہونے کے قریب ہو۔ پھر اس سے کہا جاتا ہے: ہمیں اس شخص کے بارے میں بتاؤ جو تم میں موجود تھے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو اور ان کے متعلق کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو کہ میں نماز پڑھ لوں۔ فرشتے کہتے ہیں: جو ہم پوچھ رہے ہیں اس کی خبر دو، ہمیں اس شخص کے بارے میں بتاؤ جو تم میں موجود تھے، تم ان کے حق میں کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: «مُحَمَّدٌ، أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ جَاءَنَا بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ» ”وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے رسول ہیں اور وہ ہمارے پاس اللہ کی طرف سے حق لے کر آئے تھے“۔ اس سے کہا جاتا ہے: اسی پر تو زندہ رہا، اسی پر تیری موت آئی اور اسی پر انشاء اللہ تجھے دوبارہ اٹھایا جائے گا۔ پھر اس کے لیے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: یہ جنت میں تیرا مقام ہے اور وہ سب کچھ ہے جو اللہ نے تیرے لیے وہاں تیار کر رکھا ہے۔ یہ دیکھ کر اس کی خوشی اور سرور میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے لیے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے: یہ اس (جہنم) میں تیرا ٹھکانہ ہوتا اور وہ (عذاب) جو اللہ نے تیرے لیے وہاں تیار کر رکھا تھا، اگر تو اس کی نافرمانی کرتا۔ اس پر اس کی مسرت و شادمانی اور بڑھ جاتی ہے۔ پھر اس کی قبر کو ستر ہاتھ کشادہ کر دیا جاتا ہے اور اس کے لیے وہاں روشنی کر دی جاتی ہے، اور یہی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مصداق ہے: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ﴾ ۔ پھر اس کا جسدِ خاک اسی مٹی کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے جہاں سے اس کی ابتدا ہوئی تھی۔ راوی محمد کہتے ہیں کہ مجھے عمر بن حکم بن ثوبان نے بیان کیا کہ: پھر وہ ایسی دلہن کی طرح سو جاتا ہے جسے اس کے گھر والوں میں سے سب سے زیادہ محبوب شخص ہی بیدار کرتا ہے۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سابقہ روایت کی طرف رجوع کرتے ہوئے فرمایا: اور اگر وہ کافر ہو تو اس کے سر کی جانب سے فرشتے آتے ہیں مگر وہاں کوئی نیکی نہیں پاتے، پھر دائیں، بائیں اور قدموں کی جانب سے آتے ہیں مگر کہیں سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں پاتے۔ اسے کہا جاتا ہے: بیٹھ جاؤ، تو وہ خوفزدہ اور دہشت زدہ ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس سے پوچھا جاتا ہے: ہمیں اس شخص کے بارے میں بتاؤ جو تم میں موجود تھے، ان کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ وہ کہتا ہے: میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تھا تو میں نے بھی وہی کہہ دیا۔ اس سے کہا جاتا ہے: اسی شک پر تو جیا، اسی پر مرا اور اسی پر انشاء اللہ اٹھایا جائے گا۔ پھر اس کے لیے آگ کا ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے: یہ دوزخ میں تیرا ٹھکانہ ہے اور وہ عذاب ہے جو اللہ نے تیرے لیے تیار کیا ہے، تو اس کی حسرت اور بربادی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس پر قبر اس قدر تنگ کر دی جاتی ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں۔ پھر اس کے لیے جنت کا ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر تو اللہ کی اطاعت کرتا تو یہ تیرا ٹھکانہ ہوتا، جس سے اس کی حسرت اور بربادی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس کی قبر اس پر اس قدر بھینچ دی جاتی ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں اور یہی وہ تنگ زندگی ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿مَعِيشَةً ضَنْكًا﴾ “۔ اس حدیث کو امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، جبکہ ابن حبان نے اپنی صحیح میں اسی طرح روایت کیا ہے۔ نیز حارث بن ابی اسامہ نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو یا کسی انسان کو دفن کیا جاتا ہے تو اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں جن میں سے ایک کو منکر اور دوسرے کو نکیر کہا جاتا ہے، وہ اسے بٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں: تم اس شخص (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ وہ وہی بات کہتا ہے جو دنیا میں کہا کرتا تھا۔ اگر وہ مومن ہو تو کہتا ہے: وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ فرشتے کہتے ہیں: ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ تم یہی کہو گے۔ پھر زمین کو حکم دیا جاتا ہے تو وہ اس کے لیے ستر ہاتھ لمبی اور ستر ہاتھ چوڑی کشادہ کر دی جاتی ہے اور اس کی قبر منور کر دی جاتی ہے، فرشتے کہتے ہیں: سو جاؤ۔ وہ کہتا ہے: مجھے اجازت دو کہ میں اپنے گھر والوں کے پاس جا کر انہیں خبر دے دوں۔ وہ کہتے ہیں: ایسی دلہن کی طرح سو جاؤ جسے اس کے گھر والوں میں سب سے زیادہ پیارا شخص ہی جگاتا ہے۔ اور اگر وہ منافق ہو تو کہتا ہے: میں لوگوں کو کچھ کہتے سنتا تھا تو میں بھی وہی کہہ دیتا تھا۔ وہ کہتے ہیں: ہمیں معلوم تھا کہ تم یہی کہو گے۔ پھر زمین کو حکم دیا جاتا ہے تو وہ اسے بھینچ لیتی ہے یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں اور وہ روزِ قیامت تک اسی طرح دہشت زدہ رہے گا“۔ اس حدیث کو ابو داؤد طیالسی، مسدد اور ابو بکر بن ابی شیبہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ان کے الفاظ مومن اور کافر کی روح قبض کرنے کے باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔ امام ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، بزار اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں اسے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1954]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع، ورجاله ثقات، وابن حبان في صحيحه بنحوه»
«ورواه أبو داود الطيالسي ومسدد وأبو بكر بن أبي شيبة بسند الصحيح، وتقدم ألفاظهم في باب قبض روح المؤمن والكافر، ورواه الترمذي والنسائي وابن ماجه والبزار وابن حبان في صحيحه مختصرا»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1071، وأخرجه فتح الباري برقم: 1308، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3117، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8462، وأخرجه شرح السنة برقم: 1522، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2651، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3662، 3663»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں