الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (فَضْلُ صَلَاةِ النَّفَلِ فِي الْبَيْتِ)
نفلی نماز گھر میں پڑھنے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1300 (کل: 20 مقامات، 13 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1300
بلوغ المرام: 322
معجم صغیر للطبرانی : 254
مسند احمد: 21603
اللؤلؤ والمرجان: 447
صحیح ابن حبان: 2491
المعجم الکبیر للطبرانی: 4874
المعجم الاوسط: 4178
1 تا 10
حدیث نمبر: 1300
1300 - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"صَلَاةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهِ فِي مَسْجِدِي هَذَا، إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے علاوہ آدمی کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا میری اس مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔“ متفق علیہ، رواہ ابوداؤد والترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه أبو داود (1044) والترمذي (450 وقال: حسن) [والبخاري (731) و مسلم (781) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 1044
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" صَلَاةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهِ فِي مَسْجِدِي هَذَا إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ".
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی نماز اس کے اپنے گھر میں اس کی میری اس مسجد میں نماز سے افضل ہے سوائے فرض نماز کے“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1044]
سیدنا بسر بن سعید، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اس مسجد میں نماز پڑھنے کے مقابلے میں انسان کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا زیادہ افضل ہے سوائے فرض نماز کے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1044]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 81 (731)، والأدب 75 (6113)، والاعتصام 3 (7290)، صحیح مسلم/المسافرین 29 (781)، سنن النسائی/قیام اللیل 1 (1600)، (تحفة الأشراف: 3698)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 219 (450)، موطا امام مالک/ صلاة الجماعة 1 (4)، مسند احمد (5/ 182، 184، 186، 187)، سنن الدارمی/الصلاة 96 (1406) ویأتی ہذا الحدیث برقم (1447) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6113) صحيح مسلم (781)
مشكوة المصابيح (1300)
وانظر الحديث الآتي (1447)
مشكوة المصابيح (1300)
وانظر الحديث الآتي (1447)
حدیث نمبر: 1447
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ قَالَ: احْتَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ حُجْرَةً، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ مِنَ اللَّيْلِ فَيُصَلِّي فِيهَا، قَالَ: فَصَلَّوْا مَعَهُ لِصَلَاتِهِ، يَعْنِي رِجَالًا، وَكَانُوا يَأْتُونَهُ كُلَّ لَيْلَةٍ، حَتَّى إِذَا كَانَ لَيْلَةٌ مِنَ اللَّيَالِي لَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَنَحْنَحُوا وَرَفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ وَحَصَبُوا بَابَهُ، قَالَ: فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُغْضَبًا، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا زَالَ بِكُمْ صَنِيعُكُمْ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنْ سَتُكْتَبَ عَلَيْكُمْ، فَعَلَيْكُمْ بِالصَّلَاةِ فِي بُيُوتِكُمْ، فَإِنَّ خَيْرَ صَلَاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ".
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے ایک حصہ کو چٹائی سے گھیر کر ایک حجرہ بنا لیا، آپ رات کو نکلتے اور اس میں نماز پڑھتے تھے، کچھ لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھنی شروع کر دی وہ ہر رات آپ کے پاس آنے لگے یہاں تک کہ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف نہیں نکلے، لوگ کھنکھارنے اور آوازیں بلند کرنے لگے، اور آپ کے دروازے پر کنکر مارنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں ان کی طرف نکلے اور فرمایا: ”لوگو! تم مسلسل ایسا کئے جا رہے تھے یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ کہیں تم پر یہ فرض نہ کر دی جائے، لہٰذا اب تم کو چاہیئے کہ گھروں میں نماز پڑھا کرو اس لیے کہ آدمی کی سب سے بہتر نماز وہ ہے جسے وہ اپنے گھر میں پڑھے ۱؎ سوائے فرض نماز کے“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1447]
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں حجرہ بنا لیا، آپ رات کو گھر سے تشریف لاتے اور اس حجرے میں نماز پڑھتے۔ کہا کہ لوگوں نے بھی آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھی اور وہ ہر رات آپ کے پاس آتے، حتیٰ کہ ایک رات آپ تشریف نہ لائے تو وہ کھانسنے لگے۔ (تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنبیہ ہو۔) کچھ نے اپنی آوازیں بلند کیں اور (کچھ نے) آپ کے دروازے پر کنکریاں بھی ماریں۔ بالآخر آپ تشریف لائے تو غصے میں تھے اور فرمایا: ”لوگو! تمہارا برابر یہی حال رہا، حتیٰ کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ تم پر فرض نہ کر دی جائے۔ سو اپنے گھروں میں نماز پڑھو۔ بلاشبہ فرض کے علاوہ مرد کی بہترین نماز وہی ہے جو وہ اپنے گھر میں پڑھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1447]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظرحدیث رقم (1044)، (تحفة الأشراف:3698) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حکم تمام نفلی نماز کو شامل ہے البتہ اس حکم سے وہ نماز مستثنیٰ ہے جس کا شمار شعائر اسلام میں سے ہے مثلاً عیدین، استسقا اور کسوف و خسوف (چاند اور سورج گرہن) کی نماز۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6113) صحيح مسلم (781)
حدیث نمبر: 322
وعن زيد بن ثابت رضي الله عنه قال: احتجر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حجرة بخصفة فصلى فيها فتتبع إليه رجال وجاءوا يصلون بصلاته. الحديث. وفيه: «أفضل صلاة المرء في بيته إلا المكتوبة» . متفق عليه.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھاس پھوس سے بنی ہوئی چٹائی سے ایک چھوٹا (خیمہ نما) حجرہ بنایا اور اس میں نماز پڑھنے لگے۔ لوگوں کو جب معلوم ہوا تو وہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے لگے۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ مرد کی اپنے گھر میں نماز افضل ہے سوائے فرض نماز کے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 322]
«وَعَنْ» اور سے – «زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ» زید بن ثابت – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «احْتَجَرَ» (آڑ کر کے) حجرہ بنایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حُجْرَةً» ایک حجرہ – «بِخَصَفَةٍ» کھجور کے پتوں کی چٹائی سے – «فَصَلَّى» پس آپ نے نماز پڑھی – «فِيهَا» اس میں – «فَتَتَبَّعَ» تو تلاش کرتے ہوئے آئے – «إِلَيْهِ» آپ کی طرف – «رِجَالٌ» کچھ لوگ – «وَجَاءُوا» اور وہ آئے – «يُصَلُّونَ» نماز پڑھتے ہوئے – «بِصَلَاتِهِ» آپ کی نماز کے ساتھ (اقتدا میں)۔ – «الْحَدِيثَ» (آگے پوری) حدیث ہے۔ – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے: – «أَفْضَلُ» سب سے افضل – «صَلَاةِ الْمَرْءِ» آدمی کی نماز – «فِي بَيْتِهِ» اس کے گھر میں ہے – «إِلَّا» سوائے – «الْمَكْتُوبَةَ» فرض نماز کے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے پتوں کی چٹائی سے ایک حجرہ (آڑ) بنایا اور اس میں نماز پڑھنے لگے، تو کچھ لوگ آپ کو تلاش کرتے ہوئے آئے اور آپ کی اقتدا میں نماز پڑھنے لگے۔ پھر (پوری) حدیث ذکر کی، اور اس میں ہے: ”آدمی کی سب سے افضل نماز وہ ہے جو اس کے گھر میں ہو، سوائے فرض نماز کے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 322]
اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے پتوں کی چٹائی سے ایک حجرہ (آڑ) بنایا اور اس میں نماز پڑھنے لگے، تو کچھ لوگ آپ کو تلاش کرتے ہوئے آئے اور آپ کی اقتدا میں نماز پڑھنے لگے۔ پھر (پوری) حدیث ذکر کی، اور اس میں ہے: ”آدمی کی سب سے افضل نماز وہ ہے جو اس کے گھر میں ہو، سوائے فرض نماز کے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب صلاة الليل، حديث:731، ومسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب صلاة النافلة في بيته، حديث:781.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 254
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ جَبَلَةَ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بُرْدَانَ بْنِ أَبِي النَّضْرِ ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"صَلاةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ أَفْضَلُ مِنْ صَلاتِهِ فِي مَسْجِدِي هَذَا إِلا الْمَكْتُوبَةَ"، لَمْ يَرْوِ بُرْدَانُ بْنُ أَبِي النَّضْرِ حَدِيثًا مُسْنَدًا غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثَ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرائض کے علاوہ کسی آدمی کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا میری اس مسجد میں نماز پڑھنے سے زیادہ افضل ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الصلوٰة/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 731، 6113، 7290، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 781، ومالك فى «الموطأ» برقم: 290، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1203، 1204، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2491، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1598، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1293، 1294، 1295، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1044، 1447، والترمذي فى «جامعه» برقم: 450، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1406، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4680، 5318، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21983، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4892، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4178، والطبراني فى «الصغير» برقم: 544»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً، فَسَمِعَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ صَلَاتَهُ، قَالَ: فَكَثُرَ النَّاسُ اللَّيْلَةَ الثَّانِيَةَ فَخَفِيَ عَلَيْهِمْ صَوْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلُوا يَسْتَأْنِسُونَ وَيَتَنَحْنَحُونَ، قَالَ: فَاطَّلَعَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَا زِلْتُمْ بِالَّذِي تَصْنَعُونَ حَتَّى خَشِيتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ، وَلَوْ كُتِبَتْ عَلَيْكُمْ مَا قُمْتُمْ بِهَا، وَإِنَّ أَفْضَلَ صَلَاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ، إِلَّا صَلَاةَ الْمَكْتُوبَةِ" .
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں چٹائی سے ایک خیمہ بنایا اور اس میں کئی راتیں نماز پڑھتے رہے حتٰی کہ لوگ بھی جمع ہونے لگے کچھ دنوں کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز نہیں آئی تو لوگوں کا خیال ہوا کہ شاید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوگئے اس لئے کچھ لوگ اس کے قریب جا کر کھانسنے لگے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر آجائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں مسلسل تمہارا یہ عمل دیکھ رہا تھا حتٰی کہ مجھے اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں تم پر یہ نماز (تہجد) فرض نہ ہوجائے، کیونکہ اگر یہ نماز تم پر فرض ہوگئی تو تم اس کی پابندی نہ کرسکو گے اس لئے لوگو! اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو کیونکہ فرض نمازوں کو چھوڑ کر دوسری نمازیں گھر میں پڑھنا انسان کے لئے سب سے افضل ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21603]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 731، م: 781، وهذا إسناد ضعيف الجهالة عقبة بن عبدالرحمن
حدیث نمبر: 1203
نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " خَيْرُ صَلاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلا الْمَكْتُوبَةَ" . وَقَالَ بُنْدَارٌ:" أَفْضَلُ صَلاتِكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ إِلا الْمَكْتُوبَةَ"
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی بہترین نماز اس کے گھر میں ہے، سوائے فرض نماز کے۔“ اور جناب بندار کے یہ الفاظ ہیں کہ ”تمھاری افضل ترین نماز تمہارے گھروں میں ہے، سوائے فرض نماز کے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن/حدیث: 1203]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 731، 6113، 7290، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 781، مالك فى (الموطأ) برقم: 428، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1203، 1204، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2491، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1598، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1044، 1447، والترمذي فى (جامعه) برقم: 450، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1406، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4680، 5318، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21983»
حدیث نمبر: 1204
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، نَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمًا أَبَا النَّضْرِ يُحَدِّثُ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فَصَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِكُمْ، فَإِنَّ أَفْضَلَ صَلاةِ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلا الْمَكْتُوبَةَ"
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو، اپنے گھروں میں نماز پڑھاکرو بیشک آدمی کی افضل ترین نماز اُس کے گھر میں ہے مگر فرض نماز (وہ مسجد میں افضل ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن/حدیث: 1204]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 731، 6113، 7290، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 781، مالك فى (الموطأ) برقم: 428، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1203، 1204، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2491، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1598، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1044، 1447، والترمذي فى (جامعه) برقم: 450، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1406، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4680، 5318، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21983»
حدیث نمبر: 447
447 صحيح حديث زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ حُجْزَةً، مِنْ حَصِيرٍ، في رَمَضَانَ، فَصَلَّى فِيهَا لَيَالِيَ، فَصَلَّى بِصَلاَتِهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا عَلِمَ بِهِمْ جَعَلَ يَقْعُدُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: قَدْ عَرَفْتُ الَّذِي رَأَيْتُ مِنْ صَنِيعِكُمْ، فَصَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِكُمْ فَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلاَةِ صَلاَةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلاَّ الْمَكْتُوبَة
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں بوریے کا ایک حجرہ بنا لیا یا اوٹ (پردہ)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی رات اس میں نماز پڑھی، صحابہ میں سے بعض حضرات نے ان راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھے رہنا شروع کیا (نماز موقوف رکھی)، پھر برآمد ہوئے اور فرمایا: ”تم نے جو کیا وہ مجھ کو معلوم ہے لیکن لوگو! تم اپنے گھروں میں نماز پڑھتے رہو کیونکہ بہتر نماز آدمی کی وہی ہے جو اس کے گھر میں ہو مگر فرض نماز (مسجد میں پڑھنا ضروری ہے)۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 447]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 81 باب صلاة الليل»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو سعید اور ابو حارثہ تھی۔ بہت بڑے امام اور علم فرائض میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔ مدینے کے مفتی تھے۔ کاتب وحی تھے۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ حج پر جاتے تو انہیں مدینے میں اپنا جانشین بنا کر جاتے تھے۔ ہجرت کے موقعہ پر گیارہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سترہ سورتوں کی تلاوت فرمائی تو انہوں نے ان سورتوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قوت حافظہ پر تعجب کیا۔ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے پندرہ دنوں میں سریانی زبان لکھنا اور پڑھنا سیکھی تھی۔ سیّدنا ابو بکر صدیق اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جمع قرآن کے موقع پر جو کمیٹی قائم کی تھی آپ اس کے سربراہ تھے۔ آپ نے ۵۶ برس کی عمر میں مدینہ منورہ میں ۴۵ھ کو وفات پائی۔
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 6422 ترقیم الشثری: -- 6515
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن عبد الله بن سعيد ، عن سالم ابي النضر ، عن بسر بن سعيد ، عن زيد بن ثابت ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " افضل الصلاة صلاة المرء في بيته إلا المكتوبة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نصير).
(٢) في [ز]: (بشير)، وفي [أ، ك، هـ]: (بشر).
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٦١١٣)، ومسلم (٧٨١).
حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرضوں کے علاوہ آدمی کی افضل نماز وہ ہے جو گھر میں ادا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6515]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 731، 6113، 7290، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 781، ومالك فى «الموطأ» برقم: 428، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1203، 1204، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2491، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1598 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1293، 1295، 1294، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1044، 1447، والترمذي فى «جامعه» برقم: 450، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1406، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4680، 5318، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21983، 21995، 22004، 22025، 22034، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 250، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6611، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2057، 2058، 2059، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 614، 613، (2/73) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4895، 4892، 4893، 4894، 4896، والطبراني فى «الصغير» برقم: 544، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4178، ترقيم محمد عوامة: 6422»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 731، 6113، 7290، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 781، ومالك فى «الموطأ» برقم: 428، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1203، 1204، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2491، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1598 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1293، 1295، 1294، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1044، 1447، والترمذي فى «جامعه» برقم: 450، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1406، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4680، 5318، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21983، 21995، 22004، 22025، 22034، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 250، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6611، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2057، 2058، 2059، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 614، 613، (2/73) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4895، 4892، 4893، 4894، 4896، والطبراني فى «الصغير» برقم: 544، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4178، ترقيم محمد عوامة: 6422»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح