الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1.27. (الأَعْمَالُ الجَارِيَةُ)
اعمال جاریہ
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 254 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 254
سنن ابن ماجہ: 242
صحیح ابن خزیمہ: 2490
الجامع الكامل: 1193
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2231
حدیث نمبر: 254
254 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّ مِمَّا يَلْحَقُ الْمُؤْمِنَ مِنْ عَمَلِهِ وَحَسَنَاتِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ: عِلْمًا عَلِمَهُ وَنَشَرَهُ، وَوَلَدًا صَالِحًا تَرَكَهُ، أَوْ مُصْحَفًا وَرَّثَهُ، أَوْ مَسْجِدًا بَنَاهُ، أَوْ بَيْتًا لِابْنِ السَّبِيلِ بَنَاهُ، أَوْ نَهْرًا أَجْرَاهُ، أَوْ صَدَقَةً أَخْرَجَهَا مِنْ مَالِهِ فِي صِحَّتِهِ وَحَيَاتِهِ، تَلْحَقُهُ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي (شُعَبِ الْإِيمَانِ)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو اپنی موت کے بعد اپنے جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے، ان میں سے ایک علم ہے جو اس نے سکھایا اور اسے نشر کیا، (دوسرا) نیک اولاد جو اس نے چھوڑی، یا قرآن مجید جو اس نے کسی کو عطیہ کیا، یا مسجد ہے جو اس نے بنائی، یا مسافر خانہ ہے جو اس نے بنایا، یا نہر ہے جو اس نے جاری کی، یا وہ صدقہ ہے جو اس نے اپنی صحت و حیات میں اپنے مال سے نکالا، پس یہ وہ اعمال ہیں جن کا ثواب اس کی موت کے بعد بھی اسے پہنچتا رہتا ہے۔“ اس حدیث کو ابن ماجہ اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العلم/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه ابن ماجه (242) والبيھقي في شعب الإيمان (3448) [و صححه ابن خزيمة (2490) و للحديث شواھد معنوية]
٭ الوليد بن مسلم کان يدلس تدليس التسوية و لم يصرح بالسماع المسلسل و مرزوق بن أبي الھذيل ضعفه الجمھور .»
٭ الوليد بن مسلم کان يدلس تدليس التسوية و لم يصرح بالسماع المسلسل و مرزوق بن أبي الھذيل ضعفه الجمھور .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 242
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مَرْزُوقُ بْنُ أَبِي الْهُذَيْلِ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِمَّا يَلْحَقُ الْمُؤْمِنَ مِنْ عَمَلِهِ، وَحَسَنَاتِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ، عِلْمًا عَلَّمَهُ وَنَشَرَهُ، وَوَلَدًا صَالِحًا تَرَكَهُ، وَمُصْحَفًا وَرَّثَهُ، أَوْ مَسْجِدًا بَنَاهُ، أَوْ بَيْتًا لِابْنِ السَّبِيلِ بَنَاهُ، أَوْ نَهْرًا أَجْرَاهُ، أَوْ صَدَقَةً أَخْرَجَهَا مِنْ مَالِهِ فِي صِحَّتِهِ وَحَيَاتِهِ يَلْحَقُهُ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو اس کے اعمال اور نیکیوں میں سے اس کے مرنے کے بعد جن چیزوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے وہ یہ ہیں: علم جو اس نے سکھایا اور پھیلایا، نیک اور صالح اولاد جو چھوڑ گیا، وراثت میں قرآن مجید چھوڑ گیا، کوئی مسجد بنا گیا، یا مسافروں کے لیے کوئی مسافر خانہ بنوا دیا ہو، یا کوئی نہر جاری کر گیا، یا زندگی اور صحت و تندرستی کی حالت میں اپنے مال سے کوئی صدقہ نکالا ہو، تو اس کا ثواب اس کے مرنے کے بعد بھی اسے ملتا رہے گا“۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 242]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو وفات کے بعد جو نیک عمل پہنچتے ہیں، ان میں یہ بھی ہیں: جس علم کی تعلیم دی اور اسے پھیلایا، نیک اولاد جو پیچھے چھوڑی، قرآن مجید کا نسخہ جو کسی کو وراثت میں ملا، مسجد جو اس نے تعمیر کی، مسافر خانہ جو اس نے قائم کیا، نہر جو اس نے جاری کی یا صدقہ جو اس نے اپنی زندگی میں صحت کی حالت میں نکالا، ان سب کا ثواب اس کی موت کے بعد اسے ملتا رہتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 242]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13474، ومصباح الزجاجة: 96)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الوصایا 14 (2880)، مسند احمد (2/372)، سنن الدارمی/المقدمة 46 (578) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الوليد بن مسلم: مدلس
وكان يدلس تدليس التسوية ولم يصرح بالسماع المسلسل ومرزوق بن أبي الھذيل: لين الحديث (تقريب: 6554) أي ضعيف و ضعفه الجمھور
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 383
إسناده ضعيف
الوليد بن مسلم: مدلس
وكان يدلس تدليس التسوية ولم يصرح بالسماع المسلسل ومرزوق بن أبي الھذيل: لين الحديث (تقريب: 6554) أي ضعيف و ضعفه الجمھور
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 383
حدیث نمبر: 2490
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مَرْزُوقُ بْنُ الْهُذَيْلِ ، أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأَغَرُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِمَّا يَلْحَقُ الْمُؤْمِنُ مِنْ عَمَلِهِ وَحَسَنَاتِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ: عِلْمًا عَلِمَهُ وَنَشَرَهُ، أَوْ وَلَدًا صَالِحًا تَرَكَهُ، أَوْ مَسْجِدًا بَنَاهُ، أَوْ بَيْتًا لابْنِ السَّبِيلِ بَنَاهُ، أَوْ نَهَرًا كَرَاهُ، أَوْ صَدَقَةً أَخْرَجَهَا مِنْ مَالِهِ فِي صِحَّتِهِ وَحَيَاتِهِ، تَلْحَقُهُ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَرَاهُ: يَعْنِي حَفَرَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک مؤمن کو اس کی موت کے بعد بھی اعمال اور نیکوں کا اجر ملتا رہتا ہے وہ یہ ہیں، وہ علم جو اس نے دوسروں کوسکھایا اور اس کی نشر و اشاعت میں حصّہ ڈالا۔ یا اپنے پیچھے نیک اولاد چھوڑی یا مسجد بنا گیا یا مسافروں کے لئے سرائے بنا گیا یا نہر کھدوا گیا یا اپنی صحت اور زندگی میں کوئی مالی صدقہ کرگیا تو ان کا اجر اسے اس کی موت کے بعد بھی ملتا رہے گا۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اْونَهْراً كَرَاهُ کا معنی ہے ”یا اس نے نہر کھددوا دی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الصدقات والمحبسات/حدیث: 2490]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2490، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 242»
حدیث نمبر: 1193
1193. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنّ مما يلحق المؤمنَ من عمله وحسناته بعد موته: علماً علَّمه ونشره، وولداً صالحاً تركه، ومصحفاً ورّثه، أو مسجداً بناه، أو بيتاً لابن السّبيل بناه، أو نهراً أجراه، أو صدقة أخرجها من ماله في صحته وحياته، يلحقه بعد موته.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (242) عن محمد بن يحيى، قال: حدّثنا محمد بن وهب بن عطية، قال: حدّثنا الوليد بن مسلم، قال: حدّثنا مرزوق بن أبي الهذيل، قال: حدثني الزّهريّ، قال: حدّثني أبو عبدالله الأغرّ، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2231
«إن مما يلحق المؤمن من عمله وحسناته بعد موته علما نشره وولدا صالحا تركه ومصحفا ورثه أو مسجدا بناه أو بيتا لابن السبيل بناه أو نهرا أجراه أو صدقة أخرجها من ماله في صحته وحياته تلحقه من بعد موته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ مومن کو اس کے مرنے کے بعد اس کے عمل اور نیکیوں میں سے جن چیزوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے، وہ یہ ہیں: وہ علم جو اس نے پھیلایا، نیک اولاد جو وہ پیچھے چھوڑ گیا، قرآن مجید کا نسخہ جو اس نے وراثت میں چھوڑا، یا کوئی مسجد جو اس نے تعمیر کی، یا مسافر کے لیے کوئی گھر جو اس نے بنایا، یا کوئی نہر جو اس نے جاری کی، یا وہ صدقہ جو اس نے اپنی صحت اور زندگی کی حالت میں اپنے مال سے نکالا، تو ان سب کا ثواب اسے موت کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2231]
”بلاشبہ مومن کو اس کے مرنے کے بعد اس کے عمل اور نیکیوں میں سے جن چیزوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے، وہ یہ ہیں: وہ علم جو اس نے پھیلایا، نیک اولاد جو وہ پیچھے چھوڑ گیا، قرآن مجید کا نسخہ جو اس نے وراثت میں چھوڑا، یا کوئی مسجد جو اس نے تعمیر کی، یا مسافر کے لیے کوئی گھر جو اس نے بنایا، یا کوئی نہر جو اس نے جاری کی، یا وہ صدقہ جو اس نے اپنی صحت اور زندگی کی حالت میں اپنے مال سے نکالا، تو ان سب کا ثواب اسے موت کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2231]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [هـ] عن أبي هريرة. المشكاة 254، أحكام الجنائز 176، الإرواء 1079.»
قال الشيخ الألباني: حسن