الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيْعُ التَّمْرِ الجَافِّ بِالتَّمْرِ الطَّازَجِ)
خشک کھجور کے بدلے تازی کھجور کی خرید و فروخت
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2820 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2820
سنن ابوداود: 3359
بلوغ المرام: 710
صحیح ابن حبان: 5003
حدیث نمبر: 2820
2820 - (وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ:"سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ"فَقَالَ"أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ"؟ فَقَالَ نَعَمْ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ. رَوَاهُ مَالِكٌ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنِّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تازہ کھجوروں کے بدلے میں چھوہارے خریدنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کھجور خشک ہو جاتی ہے تو کیا وہ (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟“ تو اس شخص نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اس سے منع فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ مالک و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2820]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه مالک (624/2 ح 1353) والترمذي (1225 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (3359) والنسائي (268/7. 269 ح 4549) و ابن ماجه (2264)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 3359
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟، قَالَ: الْبَيْضَاءُ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُسْأَلُ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟، قَالُوا: نَعَمْ، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ إِسْمَاعِيل بْنُ أُمَيَّةَ نَحْوَ، مَالِكٍ.
عبداللہ بن یزید سے روایت ہے کہ زید ابوعیاش نے انہیں خبر دی کہ انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ گیہوں کو «سلت» (بغیر چھلکے کے جو) سے بیچنا کیسا ہے؟ سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ان دونوں میں سے کون زیادہ اچھا ہوتا ہے؟ زید نے کہا: گیہوں، تو انہوں نے اس سے منع کیا اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے (جب) سوکھی کھجور کچی کھجور کے بدلے خریدنے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا جا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تر کھجور جب سوکھ جائے تو کم ہو جاتی ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے منع فرما دیا ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسماعیل بن امیہ نے اسے مالک کی طرح روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3359]
جناب زید ابوعیاش نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ ”سفید گندم کو «السُّلْت» (جَو کی ایک قسم) کے بدلے بیچنا کیسا ہے؟“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”ان میں سے افضل کون سا ہے؟“ انہوں نے کہا کہ ”سفید گندم۔“ تو انہوں نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ خشک کھجور کو تازہ کھجور کے بدلے بیچنا کیسا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بھلا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے؟“ صحابہ نے کہا: ”ہاں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ نے مالک کی مانند روایت کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3359]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البیوع 14 (1225)، سنن النسائی/البیوع 34 (4559)، سنن ابن ماجہ/التجارات 53 (2264)، (تحفة الأشراف: 3854)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع 12 (22)، مسند احمد (1/175، 179) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جمہور علماء کا یہی مذہب ہے، مگر امام ابو حنیفہ کے نزدیک برابر برابر بیچنا درست ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2820)
أخرجه الترمذي (1225 وسنده حسن) والنسائي (4549 وسنده حسن) وابن ماجه (2264 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (2820)
أخرجه الترمذي (1225 وسنده حسن) والنسائي (4549 وسنده حسن) وابن ماجه (2264 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 710
وعن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يسأل عن اشتراء الرطب بالتمر فقال: «أينقص الرطب إذا يبس؟» قالوا: نعم فنهى عن ذلك. رواه الخمسة وصححه ابن المديني والترمذي وابن حبان والحاكم.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا جا رہا تھا کہ تازہ کھجوریں خشک کھجوروں کے بدلے میں فروخت کی جا سکتی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”کیا وہ خشک ہو کر وزن میں کم رہ جاتی ہیں؟“ لوگوں نے کہا ہاں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن مدینی، ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 710]
«وَعَنْ» اور سے – «سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ» سعد بن ابی وقاص – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَمِعْتُ» میں نے سنا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُسْأَلُ» (جب) آپ سے پوچھا جا رہا تھا – «عَنِ اشْتِرَاءِ» خریدنے کے بارے میں – «الرُّطَبِ» تازہ کھجور – «بِالتَّمْرِ» خشک کھجور کے بدلے – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَيَنْقُصُ» کیا کم ہو جاتی ہے – «الرُّطَبُ» تازہ کھجور – «إِذَا يَبِسَ» جب وہ خشک ہو جائے؟ – «قَالُوا» انہوں نے کہا: – «نَعَمْ» ہاں – «فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ» تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْخَمْسَةُ» پانچوں نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ الْمَدِينِيِّ» ابن المدینی – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تازہ کھجور کو خشک کھجور کے بدلے خریدنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”کیا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہاں۔ تو آپ نے اس سے منع فرما دیا۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن المدینی، ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 710]
اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تازہ کھجور کو خشک کھجور کے بدلے خریدنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”کیا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہاں۔ تو آپ نے اس سے منع فرما دیا۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن المدینی، ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في التمر بالتمر، حديث:3359، والترمذي، البيوع، حديث:1225، والنسائي، البيوع، حديث:4549، وابن ماجه، التجارات، حديث:2264، وأحمد:1 /175، 179، وابن حبان (الإحسان):7 /234، حديث:4982، والحاكم:2 /38.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5003
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ،" أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ، فَقَالَ: أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ: الْبَيْضَاءُ، فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ عَنْ يَبِسِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟" قَالَ: نَعَمْ،" فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ" .
ابوعیاش زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے جو کی ایک قسم کے عوض میں دوسری قسم کے لین دین کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے دریافت کیا کہ ان دونوں میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سفید والا، تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے انہیں اس سے منع کر دیا اور یہ بات بتائی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تر کھجور کے عوض میں خشک کھجور کو فروخت کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: «أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟» ”کیا تر کھجور خشک ہو کر کم ہو جاتی ہے؟“ سائل نے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس سے منع کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 5003]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 2312، وابن الجارود فى "المنتقى"، 714، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4997، 5003، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2277، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4559، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3359، 3360، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1225، 1225 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2264، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10667، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2994، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1534» «رقم طبعة با وزير 4982»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (4776). تنبيه!! رقم (4776) = (4796) من «طبعة المؤسسة». لكن الحديث ليس موجود بالرقم المشار إليه، وإنما موجود برقم (4976) الموافق لـ (4997) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن