الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَا يُفْعَلُ إِذَا اخْتَلَفَ البَائِعُ وَالمُشْتَرِي)
خریدنے اور بیچنے والے میں اختلاف ہو تو کیا کیا جائے
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2880 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2880
سنن ابن ماجہ: 2186
سنن دارمی: 2585
الفتح الربانی: 5949
السنن الكبرى للبيهقي: 10813
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 290
حدیث نمبر: 2880
2880 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ فَالْقَوْلُ قَوْلُ الْبَائِعِ، وَالْمُبْتَاعُ بِالْخِيَارِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيِّ قَالَ: الْبَيِّعَانِ إِذَا اخْتَلَفَا وَالْمَبِيعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب خریدو فروخت کرنے والوں کے درمیان اختلاف ہو جائے تو بیچنے والے کی بات معتبر ہو گی، جبکہ خریدار کو اختیار حاصل ہو گا۔“ ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی کی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب خریدو فروخت کرنے والوں کے درمیان اختلاف ہو جائے جبکہ فروخت شدہ چیز ویسے ہی موجود ہو اور ان دونوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو تو بیچنے والے کی بات معتبر ہو گی، یا پھر وہ بیع واپس کر دیں گے۔“ حسن، رواہ الترمذی وابن ماجہ والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2880]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1270) و ابن ماجه (2186) و الدارمي (250/2 ح 2552)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 2186
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنَ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ بَاعَ مِنَ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ رَقِيقًا مِنْ رَقِيقِ الْإِمَارَةِ، فَاخْتَلَفَا فِي الثَّمَنِ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: بِعْتُكَ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، وَقَالَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ: إِنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ بِعَشْرَةِ آلَافٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هَاتِهِ"، قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ وَالْبَيْعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ، فَالْقَوْلُ: مَا قَالَ الْبَائِعُ أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ، قَالَ: فَإِنِّي أَرَى، أَنْ أَرُدَّ الْبَيْعَ فَرَدَّهُ".
عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ حکومت کے غلاموں میں سے ایک غلام بیچا، پھر دونوں میں قیمت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے اسے بیس ہزار میں بیچا ہے، اور اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اسے دس ہزار میں خریدا ہے، اس پر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر چاہیں تو میں ایک حدیث بیان کروں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: بیان کریں، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جب بیچنے والے اور خریدنے والے اختلاف کریں اور ان میں کسی کے پاس گواہ نہ ہوں، اور بیچی ہوئی چیز بعینہٖ موجود ہو تو بیچنے والے ہی کی بات معتبر ہو گی، یا دونوں بیع فسخ کر دیں“، انہوں نے کہا: میں مناسب یہی سمجھتا ہوں کہ بیع فسخ کر دوں، چنانچہ انہوں نے بیع فسخ کر دی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2186]
حضرت قاسم بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ اپنے والد (حضرت عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن مسعود) سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سرکاری غلاموں میں سے ایک غلام حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ فروخت کیا۔ بعد میں ان کا آپس میں اختلاف ہو گیا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے آپ کو (وہ غلام) بیس ہزار کا فروخت کیا تھا۔“ حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے آپ سے دس ہزار کا خریدا تھا۔“ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو ایک حدیث سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی۔“ انہوں نے کہا: ”سنا دیجئے۔“ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جب بیچنے والے اور خریدنے والے میں اختلاف ہو جائے اور ان میں سے کسی کے پاس گواہ نہ ہو، اور بیع شدہ چیز بعینہ موجود ہو تو بیچنے والے کا قول تسلیم کیا جائے گا (اور بیع قائم رہے گی) یا وہ دونوں بیع کو فسخ کر دیں گے۔““ حضرت اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرا خیال ہے کہ میں یہ سودا فسخ کر دوں“، چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیع فسخ کر کے غلام واپس لے لیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2186]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 74 (3512)، (تحفة الأشراف: 9358)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/البیوع 43 (1270)، سنن النسائی/البیوع 80 (4652)، مسند احمد (1/466) (صحیح) (نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 1322 و سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 789)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 2585
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: "الْبَيِّعَانِ إِذَا اخْتَلَفَا وَالْمَبيعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ، وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جب بائع اور مشتری (خریدنے اور فروخت کرنے والے) میں اختلاف ہو جائے اور مبیع (یعنی سامان) بعینہ موجود ہو اور دونوں کے درمیان کوئی دلیل (یا گواہ) نہ ہو تو (صاحبِ مال) بائع کا قول معتبر مانا جائے گا، یا پھر دونوں اس (سودے) کو چھوڑ دیں گے۔“ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2585]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2591] »
اس روایت کی سند ضعیف لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3511] ، [نسائي 4662] ، [أبويعلی 4984]
اس روایت کی سند ضعیف لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3511] ، [نسائي 4662] ، [أبويعلی 4984]
وضاحت: (تشریح احادیث 2583 سے 2585)
قیمت یا سامان کی نوعیت میں بائع اور مشتری کے درمیان جھگڑا ہو جائے اور دونوں میں سے کسی کے پاس واضح دلیل یا گواہ نہ ہو تو بائع کی بات مانی جائے گی، یا پھر یہ سودا دونوں منسوخ کر دیں گے۔
قیمت یا سامان کی نوعیت میں بائع اور مشتری کے درمیان جھگڑا ہو جائے اور دونوں میں سے کسی کے پاس واضح دلیل یا گواہ نہ ہو تو بائع کی بات مانی جائے گی، یا پھر یہ سودا دونوں منسوخ کر دیں گے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح
حدیث نمبر: 4444
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، وَالْمُبْتَاعُ بِالْخِيَارِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”اگر بائع اور مشتری (خریدنے والے اور بیچنے والے) کا اختلاف ہو جائے تو بائع (بیچنے والے) کی بات کا اعتبار ہو گا، اور مشتری (خریدنے والے) کو خریدنے یا نہ خریدنے کا اختیار ہو گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4444]
الحكم على الحديث:
حسن، وهذا إسناد ضعيف، عون بن عبد الله لم يدرك عم أبيه ابن مسعود.
حدیث نمبر: 4445
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِي ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ، وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ، فَالْقَوْلُ مَا يَقُولُ صَاحِبُ السِّلْعَةِ، أَوْ يَتَرَادَّانِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”اگر بائع اور مشتری (خریدنے والے اور بیچنے والے) کا اختلاف ہو جائے اور دونوں میں سے کسی کے پاس گواہ نہ ہوں تو بائع (بچنے والے) کی بات کا اعتبار ہو گا ورنہ دونوں اپنی اپنی چیزیں واپس لے لیں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4445]
الحكم على الحديث:
حسن، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه ، القاسم لم يدرك جده، عبدالرحمن بن عبد الله المسعودي أختلط ، وسماع وكيع منه قبل الاختلاط.
ترقیم العلمیہ : 2823 ترقیم الرسالہ : -- 2860
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاءً، وَغَيْرُهُ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرُ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَن أَبِيه، قَالَ: بَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سَبْيًا مِنْ سَبْيِ الإِمَارَةِ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، يَعْنِي مِنَ الأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ فَجَاءَ بِعَشَرَةِ آلافٍ، فَقَالَ: إِنَّمَا بِعْتُكَ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، قَالَ: إِنَّمَا أَخَذْتُهُمْ بِعَشَرَةِ آلافٍ وَإِنِّي أَرْضَى فِي ذَلِكَ بِرَأْيِكَ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَبَايَعَ الْمُتَبَايِعَانِ بَيْعًا لَيْسَ بَيْنَهُمَا شُهُودٌ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ" ، قَالَ الأَشْعَثُ: قَدْ رَدَدْتُ عَلَيْكَ.
عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیس ہزار کے عوض میں ایک سرکاری غلام کو فروخت کر دیا، یعنی سیدنا اشعث بن قیس کو، وہ دس ہزار لے کر آئے، تو سیدنا عبداللہ نے کہا: ”میں نے تو بیس ہزار کے عوض آپ کو فروخت کیا تھا۔“ تو اشعث نے کہا: ”میں نے یہ دس ہزار کے عوض کیا ہے، میں اس بارے میں آپ کے فیصلہ سے راضی ہوں۔“ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول ایک حدیث تمہیں سناتا ہوں۔“ انہوں نے کہا: ”ٹھیک ہے۔“ ابن مسعود نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب دو آدمی سودا کرتے ہیں اور دونوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو، تو اس بارے میں وہ قول معتبر ہوتا ہے، جو فروخت کرنے والا کہتا ہے، یا پھر وہ دونوں اس سودے کو ختم کر دیں۔“ تو سیدنا اشعث نے کہا: ”میں اس سودے کو ختم کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2860]
ترقیم العلمیہ: 2823
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 680، 681، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2306، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4664، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6199، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3511، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1270، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2591، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2186، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2855، 2858، 2859، 2860، 2861، 2862، 2863، 2864، 2865، 2866، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4530»
«قال ابن الملقن: ضعيف لأجل انقطاعه فإن أبا عبيدة لم يدرك أباه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 593)»
«قال ابن الملقن: ضعيف لأجل انقطاعه فإن أبا عبيدة لم يدرك أباه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 593)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2830 ترقیم الرسالہ : -- 2866
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مِنَ الأَشْعَثِ رَقِيقًا مِنْ رَقِيقِ الإِمَارَةِ فَاخْتَلَفَا فِي الثَّمَنِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: بِعْتُكَ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، وَقَالَ الأَشْعَثُ: اشْتَرَيْتُ مِنْكَ بِعَشَرَةِ آلافٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: هَاتِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَالْبَيْعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ، أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ" ، قَالَ الأَشْعَثُ: أَرَى أَنْ تُرَدَّ الْبَيْعُ.
قاسم بن عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اشعث کو ایک سرکاری غلام فروخت کیا، ان دونوں کے درمیان قیمت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، سیدنا عبداللہ نے کہا: ”میں نے یہ بیس ہزار کے عوض میں آپ کو فروخت کیا ہے۔“ سیدنا اشعث نے کہا: ”میں نے اسے آپ سے دس ہزار کے عوض خریدا ہے۔“ تو سیدنا عبداللہ نے فرمایا کہ: ”اگر آپ چاہیں، تو میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث سناتا ہوں، جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے۔“ تو سیدنا اشعث نے کہا: ”سنائیے۔“ تو سیدنا عبداللہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب سودا کرنے والے دو فریقوں کے درمیان اختلاف ہو جائے اور فروخت شدہ سامان اپنی اصلی حالت میں موجود ہو اور ان دونوں فریقوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو، تو اس بارے میں فروخت کرنے والے کا قول معتبر ہو گا، یا پھر وہ دونوں اس سودے کو ختم کر دیں گے۔“ تو سیدنا اشعث نے کہا: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ اس سودے کو ختم کر دیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2866]
ترقیم العلمیہ: 2830
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 680، 681، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2306، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4664، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6199، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3511، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1270، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2591، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2186، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2855، 2858، 2859، 2860، 2861، 2862، 2863، 2864، 2865، 2866، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4530»
«قال ابن الملقن: ضعيف لأجل انقطاعه فإن أبا عبيدة لم يدرك أباه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 593)»
«قال ابن الملقن: ضعيف لأجل انقطاعه فإن أبا عبيدة لم يدرك أباه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 593)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5949
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَفِي لَفْظٍ وَالسِّلْعَةُ كَمَا هِيَ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ فَالْقَوْلُ مَا يَقُولُ صَاحِبُ السِّلْعَةِ أَوْ يَتَرَادَّانِ
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب خریدار اور فروخت کنندہ کا آپس میں اختلاف ہو جائے اور ان کے پاس (اپنے دعوی کی) دلیل بھی نہ ہو، جبکہ سامان ابھی تک اپنی اصلی حالت میں موجود ہو، تو سامان کے مالک کی بات پر اعتماد کیا جائے گا یا پھردونوں سودا واپس کر دیں گے۔ [الفتح الربانی/أبواب أحكام العيوب/حدیث: 5949]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابوداود: 3511، والنسائي: 7/ 303،، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4445 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4445»
الحكم على الحديث:
حسن۔ أخرجه ابوداود: 3511
حدیث نمبر: 10813
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا هُشَيْمٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَا: أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَاعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ مِنَ الْأَشْعَثِ رَقِيقًا مِنْ رَقِيقِ الْإِمَارَةِ، فَاخْتَلَفَا فِي الثَّمَنِ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بِعْتُكَهُ بِعِشْرِينَ أَلْفًا، وَقَالَ الْأَشْعَثُ: اشْتَرَيْتُ مِنْكَ بِعَشَرَةِ آلَافٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: هَاتِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَالْبَيْعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ، وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ، فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ أَوْ يَتَرَادَّانِ الْبَيْعَ" قَالَ الْأَشْعَثُ: أَرَى أَنْ يُرَدَّ الْبَيْعُ لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ، خَالَفَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى الْجَمَاعَةَ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ فِي ⦗٥٤٥⦘ إِسْنَادِهِ حَيْثُ قَالَ عَنْ أَبِيهِ وَفِي مَتْنِهِ حَيْثُ زَادَ فِيهِ" وَالْبَيْعُ قَائِمٌ بِعَيْنِهِ"، وَرَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى وَقَالَ فِيهِ:" وَالسِّلْعَةُ كَمَا هِيَ بِعَيْنِهَا"، وَإِسْمَاعِيلُ إِذَا رَوَى عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ لَمْ يُحْتَجَّ بِهِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى وَإِنْ كَانَ فِي الْفِقْهِ كَبِيرًا فَهُوَ ضَعِيفٌ فِي الرِّوَايَةِ؛ لِسُوءِ حِفْظِهِ؛ وَكَثْرَةِ أَخْطَائِهِ فِي الْأَسَانِيدِ وَالْمُتُونِ وَمُخَالَفَتِهِ الْحُفَّاظَ فِيهَا وَاللهُ يَغْفِرُ لَنَا وَلَهُ، وَقَدْ تَابَعَهُ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ عَنِ الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
قاسم بن عبدالرحمن اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کو حکومت کے غلاموں میں سے کوئی غلام فروخت کیا، ان دونوں رضی اللہ عنہما نے قیمت میں اختلاف کیا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے تجھے غلام 20 ہزار میں فروخت کیا ہے اور سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے 10 ہزار میں خریدا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اگر چاہو تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سناؤں جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن رکھی ہے، سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لاؤ۔ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو بیع کرنے والے اختلاف کریں اور بیع کی اصل موجود ہو اور ان کے درمیان دلیل نہ ہو تو فروخت کرنے والے کی بات معتبر ہے یا دونوں بیع کو ترک کر دیں“ تو سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بیع کو رد کر دیا جائے۔
(ب) یہ ابن ابی شیبہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو بیان کرنے میں ایک جماعت کی مخالفت کی ہے: سند میں، جہاں انہوں نے ”اپنے والد سے“ کہا، اور متن میں، جہاں یہ اضافہ کیا کہ ”بیع اپنی اصلی حالت میں قائم ہو۔“
(ج) اسماعیل بن عیاش نے اسے موسیٰ بن عقبہ سے، انہوں نے محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا اور اس میں کہا کہ سامانِ تجارت ویسے ہی موجود ہو، یعنی اپنی اصل حالت میں۔
اسماعیل جب اہل حجاز سے روایت کریں تو ان سے حجت نہیں لی جاتی، اور محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ اگرچہ فقہ میں بڑے ہیں لیکن روایت میں ضعیف ہیں، اپنے کمزور حافظے، سندوں اور متون میں کثرت سے غلطیوں اور ان میں حفاظ کی مخالفت کی وجہ سے، اللہ ہمیں اور انہیں معاف فرمائے۔ اس روایت میں قاسم سے حسن بن عمارہ نے ان کی متابعت کی ہے اور وہ متروک ہے، اس سے حجت نہیں لی جاتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10813]
(ب) یہ ابن ابی شیبہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو بیان کرنے میں ایک جماعت کی مخالفت کی ہے: سند میں، جہاں انہوں نے ”اپنے والد سے“ کہا، اور متن میں، جہاں یہ اضافہ کیا کہ ”بیع اپنی اصلی حالت میں قائم ہو۔“
(ج) اسماعیل بن عیاش نے اسے موسیٰ بن عقبہ سے، انہوں نے محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا اور اس میں کہا کہ سامانِ تجارت ویسے ہی موجود ہو، یعنی اپنی اصل حالت میں۔
اسماعیل جب اہل حجاز سے روایت کریں تو ان سے حجت نہیں لی جاتی، اور محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ اگرچہ فقہ میں بڑے ہیں لیکن روایت میں ضعیف ہیں، اپنے کمزور حافظے، سندوں اور متون میں کثرت سے غلطیوں اور ان میں حفاظ کی مخالفت کی وجہ سے، اللہ ہمیں اور انہیں معاف فرمائے۔ اس روایت میں قاسم سے حسن بن عمارہ نے ان کی متابعت کی ہے اور وہ متروک ہے، اس سے حجت نہیں لی جاتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10813]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ هذا الطريق عند ابي داود 3512»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 290
«إذا اختلف البيعان وليس بينهما بينة والمبيع قائم بعينه فالقول ما قال البائع أو يتركان البيع»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب خریدار اور بیچنے والا آپس میں اختلاف کر بیٹھیں، ان دونوں کے درمیان کوئی گواہ نہ ہو اور بیچی گئی چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہو، تو بات وہی مانی جائے گی جو بیچنے والے نے کہی ہو، یا پھر وہ دونوں بیع (سودا) ترک کر دیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 290]
”جب خریدار اور بیچنے والا آپس میں اختلاف کر بیٹھیں، ان دونوں کے درمیان کوئی گواہ نہ ہو اور بیچی گئی چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہو، تو بات وہی مانی جائے گی جو بیچنے والے نے کہی ہو، یا پھر وہ دونوں بیع (سودا) ترک کر دیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 290]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن ابن مسعود. الإرواء 1223.»
قال الشيخ الألباني: صحيح