🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (لَمْ يَكُنْ فِي وَلِيمَةِ السَّيِّدَةِ صَفِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا لَحْمٌ)
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں کوئی گوشت نہیں تھا
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3214 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3214
بلوغ المرام: 898
الجامع الكامل: 6523، 14374
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3214
3214 - وَعَنْهُ قَالَ: أَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ يُبْنَى عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ  فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ وَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ وَمَا كَانَ لَهَا إِلَّا أَنْ أَمَرَ بِالْأَنْطَاعِ فَبُسِطَتْ فَأَلْقَى عَلَيْهَا التَّمْرَ وَالْأَقِطَ وَالسَّمْنَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر اور مدینہ کے درمیان تین راتیں قیام فرمایا، آپ نے صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تعلق زن و شو قائم کیا تو میں نے مسلمانوں کو آپ کے ولیمہ کی دعوت دی، اس میں روٹی تھی نہ گوشت، بس آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چمڑے کی ایک چٹائی منگائی، اسے بچھا دیا گیا اور اس (دسترخوان) پر کھجور، پنیر اور گھی چُن دیا گیا۔ (رواہ البخاری) [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3214]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (4213)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 898
وعن أنس قال: أقام النبي صلى الله عليه وآله وسلم بين خيبر والمدينة ثلاث ليال يبنى عليه بصفية فدعوت المسلمين إلى وليمته فما كان فيها من خبز ولا لحم وما كان فيها إلا أن أمر بالأنطاع فبسطت فألقي عليها التمر والأقط والسمن. متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ للبخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر اور مدینہ کے درمیان تین روز تک قیام کیا۔ صفیہ رضی اللہ عنہا سے اسی مقام پر شب باشی کی تو میں نے مسلمانوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمہ کی دعوت دی۔ بس اس دعوت میں نہ روٹی تھی اور نہ گوشت اس تقریب میں بس یہی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کے مطابق چٹائیاں بچھائی گئیں اور ان پر کھجوریں، پنیر اور مکھن چن دیا گیا۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 898]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أَقَامَ» ٹھہرے – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ» خیبر اور مدینہ کے درمیان – «ثَلَاثَ لَيَالٍ» تین راتیں – «يُبْنَى عَلَيْهِ» آپ کی رخصتی کی جا رہی تھی – «بِصَفِيَّةَ» صفیہ کے ساتھ – «فَدَعَوْتُ» تو میں نے بلایا – «الْمُسْلِمِينَ» مسلمانوں کو – «إِلَى وَلِيمَتِهِ» آپ کے ولیمے کی طرف – «فَمَا كَانَ فِيهَا» تو اس میں نہ تھی – «مِنْ خُبْزٍ» کوئی روٹی – «وَلَا لَحْمٍ» اور نہ گوشت – «وَمَا كَانَ فِيهَا» اور اس میں کچھ نہ تھا – «إِلَّا أَنْ أَمَرَ» سوائے اس کے کہ آپ نے حکم دیا – «بِالْأَنْطَاعِ» چمڑے کے دسترخوانوں کا – «فَبُسِطَتْ» تو وہ بچھا دیے گئے – «فَأُلْقِيَ عَلَيْهَا» پھر ان پر ڈال دیا گیا – «التَّمْرُ» کھجور – «وَالْأَقِطُ» اور پنیر – «وَالسَّمْنُ» اور گھی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ» اور الفاظ بخاری کے ہیں۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر اور مدینہ کے درمیان تین راتیں ٹھہرے جہاں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی آپ کے ساتھ رخصتی ہوئی، تو میں نے مسلمانوں کو آپ کے ولیمے کی دعوت دی، اس ولیمے میں نہ روٹی تھی نہ گوشت، بس یہ تھا کہ آپ نے چمڑے کے دسترخوان بچھانے کا حکم دیا، وہ بچھا دیے گئے اور ان پر کھجوریں، پنیر اور گھی ڈال دیا گیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 898]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب اتخاذ السراري......، حديث:5085، ومسلم، النكاح، باب فضيلة إعتاقه أمته ثم يتزوجها، حديث:1365 /3500.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6523
6523- عن أنس قال: أقام النبي صلى الله عليه وسلم بين خيبر والمدينة ثلاثا، يُبنى عليه بصفية بنت حيي. فدعوتُ المسلمين إلى وليمته، فما كان فيها من خبز ولا لحم، أمر بالأنطاع، فألقى فيها من التمر والأقط والسمن، فكانت وليمته.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في النكاح (5085) عن قتيبة، حدثنا إسماعيل بن جعفر، عن حميد، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14374
14374- عن أنس قال: قام النبي صلى الله عليه وسلم يبني بصفية، فدعوت المسلمين إلى وليمته، أمر بالأنطاع فبسطت، فألقي عليها التمر والأقط والسمن.
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏متفق عليه: رواه البخاري في الأطعمة (5387) عن ابن أبي مريم، أخبرنا محمد بن جعفر، أخبرنا حميد أنه سمع أنسا يقول: فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں