🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (ذِكْرُ دِقَّةِ مَنْصِبِ القَضَاءِ)
قضا کی نزاکت کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3739 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3739
سنن ابن ماجہ: 2311
مسند احمد: 4097
سنن دارقطنی: 4465
الفتح الربانی: 6397
المعجم الکبیر للطبرانی: 10275
المعجم الاوسط: 3785
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3739
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 3739 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ، إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ  ، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَإِنْ قَالَ: أَلْقِهْ أَلْقَاهُ فِي مَهْوَاةٍ أَرْبَعِينَ خَرِيفًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو حاکم بھی لوگوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ ایک فرشتہ اسے گدی سے پکڑے ہو گا، پھر وہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے کہا: اسے پھینک دو، وہ اسے چالیس سال (کی مسافت کی گہرائی) کے گڑھے میں پھینک دے گا۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَه وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ» ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3739]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد 430/1 ح 4097) و ابن ماجه (2311) و البيھقي في شعب الإيمان (7533)
٭ مجالد: ضعيف، و السند ضعفه البوصيري .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2311
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَإِنْ قَالَ: أَلْقِهِ أَلْقَاهُ فِي مَهْوَاةٍ أَرْبَعِينَ خَرِيفًا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو حاکم بھی لوگوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ ایک فرشتہ اس کی گدی پکڑے ہوئے ہو گا، پھر وہ فرشتہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے گا، اگر حکم ہو گا کہ اس کو پھینک دو، تو وہ اسے ایک ایسی کھائی میں پھینک دے گا جس میں وہ چالیس برس تک گرتا چلا جائے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2311]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی قاضی لوگوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے، قیامت کے دن وہ اس حال میں حاضر ہو گا کہ ایک فرشتے نے اسے گدی سے پکڑ رکھا ہو گا، پھر وہ آسمان کی طرف سر اٹھائے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اسے پھینک دے“ تو فرشتہ اسے (جہنم) کے گڑھے میں پھینک دے گا (جس میں وہ) چالیس سال تک (گرتا چلا جائے گا)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2311]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9566، ومصباح الزجاجة: 813)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/430) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں مجالد بن سعید ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مجالد: ضعيف
والسند ضعفه البو صيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 462

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4097
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مُجَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عَامِرٌ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ حَكَمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ، إِلَّا حُبِسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ، حَتَّى يَقِفَهُ عَلَى جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَرْفَعَ رَأْسَهُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنْ قَالَ: الْخَطَّاء، أَلْقَاهُ فِي جَهَنَّمَ، يَهْوِي أَرْبَعِينَ خَرِيفًا".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی ثالث - جو لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہو - ایسا نہیں ہے جسے قیامت کے دن روکا نہ جائے، ایک فرشتہ اسے گدی سے پکڑے ہوئے ہو گا اور جہنم پر اسے لے جا کر کھڑا کر دے گا، پھر اپنا سر اٹھا کر اللہ تعالیٰ کی طرف دیکھے گا، اگر وہاں سے ارشاد ہوا کہ یہ خطا کار ہے تو وہ فرشتہ اسے جہنم میں پھینک دے گا جہاں وہ چالیس سال تک لڑھکتا جائے گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4097]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف مجالد الهمداني، وروي مرفوعا و موقوفا، والموقوف هو الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4385 ترقیم الرسالہ : -- 4465
وَنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَامِرٌ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلا يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يُوقِفَهُ عَلَى شَفِيرِ جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَلْتَفِتُ إِلَى اللَّهِ مُغْضَبًا، فَإِنْ قَالَ: أَلْقِهِ أَلْقَاهُ فِي الْمَهْوَى أَرْبَعِينَ خَرِيفًا" ، وَقَالَ مَسْرُوقٌ: لأَنْ أَقْضِيَ يَوْمًا بِحَقٍّ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَغْزُوَ سَنَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی حاکم لوگوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے، جب قیامت کے دن اسے زندہ کیا جائے گا، تو اسے ایک فرشتہ گدی سے پکڑے گا اور اسے جہنم کے کنارے پر لے جا کر کھڑا کر دے گا، پھر وہ فرشتہ (اس شخص پر) غصے کے عالم میں اللہ تعالیٰ کی طرف دیکھے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’اسے پھینک دو۔‘ تو وہ فرشتہ اسے جہنم میں پھینک دے گا، جس کی گہرائی چالیس برس کی مسافت جتنی ہو گی۔“ مسروق نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں اگر ایک دن حق کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، تو یہ میرے نزدیک ایک سال تک اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4465]
ترقیم العلمیہ: 4385
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2311، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20228، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4465، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4178، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23414، 33212»
«قال الدارقطني: موقوف صحيح»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6397
عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلَّا حُبِسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يُوقِفَهُ عَلَى جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنْ قَالَ: أَلْقِهِ، أَلْقَاهُ فِي جَهَنَّمَ يَهْوِي أَرْبَعِينَ خَرِيفًا) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک یا دو مرتبہ بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو حاکم اور فیصل لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے، قیامت والے دن اسے روک لیا جائے گا اور فرشتہ اسے گردن سے پکڑ کر دوزخ کے بالکل قریب لا کر کھڑا کر دے گا، پھر وہ فرشتہ سر اٹھا کر اللہ تعالی کی جانب دیکھے گا، اگر اللہ تعالی یہ کہہ دے گا کہ اس کو پھینک دے تو وہ فرشتہ اسے دوزخ میں پھینک دے گا اوروہ چالیس سال تک گرتا رہے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6397]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف مجالد الھمداني، وروي مرفوعا و موقوفا، والموقوف اصح۔ أخرجه ابن ماجه: 2311، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4097 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4097»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف مجالد الھمداني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10275
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ حَكَمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلَّا حُشِرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يَقِفَهُ عَلَى جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَإِنْ قَالَ اللهُ: أَلْقُوهُ، فَمَهْوَاهُ أَرْبَعُونَ خَرِيفًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی حاکم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ایک فرشتہ اس کی گدی پکڑے ہوگا یہاں تک کہ اسے جہنم پر کھڑا کر دے گا، پھر وہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے گا، پس اگر اللہ نے فرمایا: اسے ڈال دو، تو اس کے گرنے کی مدت چالیس سال ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10275]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 159، حدیث 10313»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3785
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ قَالَ: حَدَّثَنِي مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلَّا حُشِرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يَقِفَهُ عَلَى جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَإِنْ قَالَ اللهُ جَلَّ ذِكْرُهُ: أَلْقُوهُ، هَوَى أَرْبَعِينَ خَرِيفًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا مَسْرُوقٌ ، وَلَا عَنْ مَسْرُوقٍ إِلَّا الشَّعْبِيُّ ، وَلَا عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مُجَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے والا جو بھی حاکم ہو، قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ایک فرشتہ اس کی گدی پکڑے ہوئے ہوگا، یہاں تک کہ اسے جہنم کے کنارے پر کھڑا کر دے گا، پھر وہ فرشتہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے گا، پھر اگر اللہ جل ذکرہ نے فرما دیا: ”اسے پھینک دو“ تو وہ چالیس سال کی مسافت تک نیچے گرتا چلا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مسروق کے سوا، مسروق سے شعبی کے سوا اور شعبی سے مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس میں یحییٰ بن سعید القطان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3785]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه مجالد بن سعيد وثقه النسائي وضعفه جماعة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 193» »
«قال الدارقطني: يرويه مجالد عن الشعبي عن مسروق رفعه يحيى بن سعيد القطان عن مجالد وتابعه علي بن صالح ووقفه عبد الرحيم بن سليمان وهشيم ويحيى بن زكريا بن أبي زائدة عن مجالد والموقوف هو الصحيح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 5، ص 249» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2311، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20228، 20229، 20281، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4465، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4178، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23414، 33212، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10313»

الحكم على الحديث:
الصواب موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں