الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عَدَمُ تَحْمِيلِ الْحَيَوَانَاتِ أَحْمَالًا زَائِدَةً)
جانوروں پر بھی غیر ضروری بوجھ نہ ڈالا جائے
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3916 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3916
سنن ابوداود: 2567
الجامع الكامل: 14802
السنن الكبرى للبيهقي: 10335
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2691
حدیث نمبر: 3916
3916 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: لَا تَتَّخِذُوا ظُهُورَ دَوَابِّكُمْ مَنَابِرَ ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى إِنَّمَا سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُبَلِّغَكُمْ إِلَى بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ، وَجَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَعَلَيْهَا فَاقْضُوا حَاجَاتِكُمْ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے جانوروں کی پشتوں کو منبر نہ بناؤ (کہ ان پر سوار ہو کر اور انہیں روک کر باتیں کرتے رہو) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو انہیں تمہارے لیے اس لیے مسخر کیا ہے کہ وہ تمہیں ایسی جگہ پہنچا دیں جہاں تم مشقت اٹھائے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے، اور تمہارے لیے زمین بنائی، تم اس پر اپنی ضرورتیں پوری کرو۔“ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3916]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (2567)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 2567
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ، عَنْ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِيَّاكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا ظُهُورَ دَوَابِّكُمْ مَنَابِرَ فَإِنَّ اللَّهَ إِنَّمَا سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُبَلِّغَكُمْ إِلَى بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ وَجَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَعَلَيْهَا فَاقْضُوا حَاجَتَكُمْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے جانوروں کی پیٹھ کو منبر بنانے سے بچو، کیونکہ اللہ نے ان جانوروں کو تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ وہ تمہیں ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچائیں جہاں تم بڑی تکلیف اور مشقت سے پہنچ سکتے ہو، اور اللہ نے تمہارے لیے زمین بنائی ہے، تو اسی پر اپنی ضروریات کی تکمیل کیا کرو ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2567]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے جانوروں کی پیٹھوں کو منبر بنانے سے بچو، بلاشبہ اللہ عزوجل نے ان کو تمہارے تابع کیا ہے تاکہ تمہیں ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچا دیں جہاں تم ﴿نفسوں کی مشقت کے بغیر پہنچ ہی نہیں سکتے تھے﴾ [سورة النحل: 7] اور اس نے تمہارے لیے زمین بنائی ہے تو اپنی ضرورتیں اس پر پوری کیا کرو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2567]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15459) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: سواری پر بلا ضرورت بیٹھنا اور بیٹھ کر اسے مارنا پیٹنا اور تکلیف پہنچانا صحیح نہیں ہے، البتہ اگر یہ بیٹھنا کسی مقصد کے حصول کے لئے ہے تو کوئی حرج نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حجۃ الوداع کے موقع پر سواری پر کھڑے ہو کر خطبہ دینا ثابت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3916)
صححه ابن خزيمة (2544 وسنده حسن) والحاكم (2/100 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (3916)
صححه ابن خزيمة (2544 وسنده حسن) والحاكم (2/100 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 14802
14802- عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم قال إياكم أن تتخذوا ظهور دوابكم منابر، فإن الله إنما سخرها لكم لتبلغكم إلى بلد لم تكونوا بالغيه إلا بشق الأنفس، وجعل لكم الأرض فعليها فاقضوا حاجتكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2567) –ومن طريقه البيهقي (5/255)- عن عبدالوهاب بن نجدة، حدثنا ابن عياش، عن يحيى بن أبى عمرو السيبانى، عن ابن أبى مريم، عن أبى هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 10335
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيُّ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِيَّاكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا ظُهُورَ دَوَابِّكُمْ مَنَابِرَ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ إِنَّمَا سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُبَلِّغَكُمْ إِلَى بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ، وَجَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَعَلَيْهَا فَاقْضُوا حَاجَاتِكُمْ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جانوروں کی پشتوں کو منبر بنانے سے بچو، کیوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس نے تمہارے لیے ان کو مسخر کر دیا تاکہ ﴿وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَى بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ﴾ [سورة النحل: 7] (وہ تم کو ایسے شہروں تک پہنچائیں جہاں تم صرف اپنے نفسوں کو مشقت میں ڈال کر ہی جا سکتے ہو) اور اللہ نے تمہارے لیے زمین بنائی ہے، اس پر اپنی ضرورت کو پورا کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10335]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابوداود 257»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2691
«إياي أن تتخذوا ظهور دوابكم منابر فإن الله تعالى إنما سخرها لكم لتبلغكم إلى بلد لم تكونوا بالغيه إلا بشق الأنفس وجعل لكم الأرض فعليها فاقضوا حاجاتكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس بات سے بچو کہ تم اپنے جانوروں کی پیٹھوں کو منبر بناؤ (یعنی ان پر بیٹھے بیٹھے خطبہ دو یا لمبی گفتگو کرو)، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہارے لیے صرف اس لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ تمہیں ایسے شہروں تک پہنچا دیں جہاں تم شدید مشقت کے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے، اور اس نے تمہارے لیے زمین کو (ٹھہرنے کی جگہ) بنایا ہے، لہٰذا تم اسی پر اپنی ضرورتیں پوری کیا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2691]
”اس بات سے بچو کہ تم اپنے جانوروں کی پیٹھوں کو منبر بناؤ (یعنی ان پر بیٹھے بیٹھے خطبہ دو یا لمبی گفتگو کرو)، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تمہارے لیے صرف اس لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ تمہیں ایسے شہروں تک پہنچا دیں جہاں تم شدید مشقت کے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے، اور اس نے تمہارے لیے زمین کو (ٹھہرنے کی جگہ) بنایا ہے، لہٰذا تم اسی پر اپنی ضرورتیں پوری کیا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2691]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن أبي هريرة. الصحيحة 22: هق، ابن عساكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح