🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الْبَرَكَةُ فِي الْأَكْلِ جَمَاعَةً)
مل کر کھانے کی برکت
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4252 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4252
المعجم الکبیر للطبرانی: 18588
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4252
4252 - وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّا نَأْكُلُ وَلَا نَشْبَعُ. قَالَ:"فَلَعَلَّكُمْ تَفْتَرِقُونَ  ؟"قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:"فَاجْتَمِعُوا عَلَى طَعَامِكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
وحشی بن حرب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”شاید کہ تم الگ الگ کھاتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا کھانا اجتماعی شکل میں کھایا کرو، اللہ کا نام لیا کرو (اس طرح) اس میں تمہارے لیے برکت ڈال دی جائے گی۔“ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4252]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (3764) [وابن ماجه (3286) و أحمد (501/3) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18588
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ أَيُّوبَ الْأَهْوَازِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ ، قَالَا: ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نَأْكُلُ فَلَا نَشْبَعُ، قَالَ: " فَلَعَلَّكُمْ تَفْتَرِقُونَ " قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَاجْتَمِعُوا عَلَى طَعَامِكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم کھاتے ہیں مگر سیر نہیں ہوتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم الگ الگ کھاتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنے کھانے پر اکٹھے ہو جایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لیا کرو، تمہیں اس میں برکت دی جائے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18588]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 139، حدیث 368»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں