الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أُسْلُوبُ الكِنَايَةِ أَفْضَلُ فِي المَسَائِلِ الحَيَائِيَّةِ)
شرم والے مسائل میں اسلوب کنایہ افضل ہے
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 437 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 437
مسند الحمیدی: 167
اللؤلؤ والمرجان: 189
المنتقى ابن الجارود: 117
مسند امام شافعی: 107
الجامع الكامل: 1482
السنن الكبرى للبيهقي: 867
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4733
11 تا 17
حدیث نمبر: 167
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمِّي أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْغُسْلِ فِي الْحَيْضَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذِي فِرْصَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا"، فَقَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ:" تَطَهَّرِي بِهَا"، قَالَتْ: قُلْتُ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا:" سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي بِهَا!" , وَاسْتَتَرَ بِثَوْبِهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَعَرَفَتُ الَّذِي أَرَادَ فَاجْتَذَبْتُهَا، وَقُلْتُ لَهَا: تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک خاتون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے بعد غسل کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مشک سے بسی ہوئی روئی لو اور اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اس نے دریافت کیا: میں اس کے ذریعہ کیسے طہارت حاصل کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اس نے دریافت کیا: میں اس کے ذریعہ کیسے طہارت حاصل کروں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعہ اس طرح اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”سبحان اللہ! تم اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کے ذریعہ پردہ کر لیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مجھے سمجھ میں آ گئی میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور اس سے کہا: تم اس کے ذریعہ خون کے اثرات کو صاف کرو۔ [مسند الحميدي/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري 314، ومسلم: 332، وابن حبان فى ”صحيحه“: 1293، 1360، 1361، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:3733»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 189
189 صحيح حديث عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهَا مِنَ الْمَحِيضِ، فَأَمَرَهَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ، قَالَ: خُذِي فِرْصَةَ مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَ: تَطَهَّرِي بِهَا، قَالَتْ: كَيْفَ قَالَ: سُبْحانَ اللهِ تَطَهَّرِي بِهَا فَاجْتَبَذْتُهَا إِلَيَّ، فَقُلْتُ تَتَبَعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک (انصاری) عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں حیض کا غسل کیسے کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشک میں بسا ہوا کپڑا لے کر اس سے پاکی حاصل کر۔“ اس نے پوچھا: اس سے کس طرح پاکی حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے پاکی حاصل کر۔“ اس نے دوبارہ پوچھا کہ کس طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ! پاکی حاصل کر۔“ پھر میں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور کہا کہ خون لگی ہوئی جگہوں پر پھیر لیا کر۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 189]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 13 باب دلك المرأة نفسها إذا تطهرت من المحيض»
وضاحت: اس غسل کی کیفیت مسلم کی روایت میں یوں ہے کہ اچھی طرح سے پاکی حاصل کر، پھر اپنے سر پر پانی ڈال تاکہ پانی بالوں کی جڑوں میں پہنچ جائے، پھر سارے بدن پر پانی ڈال لے۔ (راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَأَلْتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَائِضِ إِذَا أَرَادَتْ أَنْ تَغْتَسِلَ مِنَ الْمَحِيضِ، قَالَ: " خُذِي مَاءَكِ وَسِدْرَكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي فَأَنْقِي ثُمَّ صُبِّي عَلَى رَأْسِكِ حَتَّى تُبْلِغِي شُئُونَ الرَّأْسِ ثُمَّ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً"، قَالَتْ: كَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالَتْ: كَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَسَكَتَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً فَتَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ فَمَا أَنْكَرَ عَلَيْهَا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک انصاری عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ عورت کی بابت پوچھا: وہ غسل حیض کرنا چاہے (تو کیسے کرے؟) فرمایا: پانی اور بیری کے پتوں سے اچھی طرح غسل کیجیے، پھر سر پر پانی ڈالیے، تا آنکہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے، پھر خوشبو دار پٹی لیں، کہنے لگی: میں اس پٹی کو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، اس عورت نے پھر وہی سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر خاموش رہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: خوشبو دار پٹی لے کر جہاں جہاں خون لگا ہے، صاف کر دیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سن رہے تھے، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تردید نہیں کی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 117]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 314، صحيح مسلم: 332»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه
حدیث نمبر: 107
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيِّ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْمَحِيضِ، فَقَالَ:"خُذِي فُرْضَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا". فَقَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ:"تَطَهَّرِي بِهَا". قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ، وَاسْتَتَرَ بِثَوْبِهِ، تَطَهَّرِي بِهَا" ، فَاجْتَذَبْتُهَا وَعَرَفْتُ الَّذِي أَرَادَ. فَقُلْتُ لَهَا: تَتَبَّعِي بِهَا آثَارَ الدَّمِ، يَعْنِي: الْفَرْجَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان کرتی ہیں، ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض سے غسل کے متعلق دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کستوری لگی ہوئی روئی لے اور اس سے پاکی حاصل کر۔“ اس عورت نے کہا: ”اس سے کس طرح پاکی حاصل کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے پاکی حاصل کر۔“ اس نے کہا: ”کس طرح اس سے پاکی حاصل کروں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! سبحان اللہ!“ اور کپڑے سے پردہ کر لیا، ”اس سے پاکی حاصل کر۔“ (عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) میں نے اس کو اپنی طرف کھینچ لیا اور میں جان گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا چاہتے ہیں، پھر میں نے اسے کہا: ”اسے خون لگی جگہ پر پھیر لے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری: الحيض، باب ذلك المرأة نفسها اذا تطهرت من المحيض (314) - ومسلم، الحيض، باب استحباب استعمال المغتسلة من الحيض فرصة من مسك في موضع الدم (332)»
حدیث نمبر: 1482
1482. عن عائشة قالت: إن امرأة من الأنصار سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن غسلها من الحيض، فأمرها كيف تغتسلُ، قال: خُذي فِرْصةً من مسك، فتطهري بها. قالت: كيف أتطهّر بها؟ قال: تطهري بها. قالت: كيف أتطهر بها؟ قال: سبحان الله! تطهري بها. فاجتذبتُها إليّ، فقلت: تتبّعي بها أثر الدم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الحيض (314، 315) ومسلم في الحيض»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 867
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ بِنَيْسَابُورَ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، قَالُوا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهَا مِنَ الْحَيْضِ فَأَمَرَهَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ، وَقَالَ:" خُذِي فِرْصَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا"، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ:" تَطَهَّرِي بِهَا"، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَتْ: فَاسْتَتِرِي يَعْنِي هَكَذَا. وَحَكَى أَبُو عُثْمَانَ يَعْنِي سَعْدَانَ بِأَصَابِعِهِ الْأَرْبَعِ. قَالَ: وَحَكَى سُفْيَانُ فَقَالَ:" سُبْحَانَ اللهِ تَطَهَّرِي بِهَا". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَاجْتَذَبْتُهَا إِلِيَّ فَقُلْتُ: تَتْبَعِينَ بِهَا أَثَرَ الدَّمِ. لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ بِشْرَانَ، وَالرُّوذْبَارِيِّ وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرُهُمَا حِكَايَةَ أَبِي عُثْمَانَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْفَرٍ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، عَنْ سُفْيَانَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حیض کے غسل کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ تو کس طرح غسل کرے گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کستوری کا ایک پھایا لے اس سے طہارت حاصل کر۔“ اس نے کہا: میں اس سے کیسے طہارت حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے طہارت حاصل کر۔“ اس نے کہا: میں اس سے کیسے طہارت حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر پردہ کر“ یعنی اس طرح، اور سعدان نے اس کی وضاحت چار انگلیوں سے بیان کی اور فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ! اس سے طہارت حاصل کر۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے اس کو اپنی طرف کھینچا اور کہا: اس کو خون کے نشان پر رکھ لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 308»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4733
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ غُسْلِهَا مِنَ الْمَحِيضِ، فَأَمَرَهَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ، ثُمَّ قَالَ: خُذِي فِرْصَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَتْ: فَسَتَرَ وَجْهَهُ بِطَرَفِ ثَوْبِهِ، وَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ تَطَهَّرِي بِهَا، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَاجْتَذَبْتُ الْمَرْأَةَ، فَقُلْتُ: تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے غسل کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غسل کا طریقہ بتایا اور پھر فرمایا: ”کستوری لگا ہوا روئی کا ایک ٹکڑا لو اور اس کے ذریعے پاکیزگی حاصل کرو۔“ اس خاتون نے عرض کی: ”میں اس سے کیسے پاکیزگی حاصل کروں؟“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حیا کی وجہ سے) اپنے چہرہ مبارک کو اپنے کپڑے کے پلو سے ڈھانپ لیا اور فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے! بس اس کے ذریعے پاکیزگی حاصل کرلو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اس خاتون کو اپنی طرف کھینچا اور (وضاحت کرتے ہوئے) کہا: ”اس کے ذریعے خون کے اثرات والی جگہ کو صاف کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4733]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 308، 309، 6924، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 332، وأخرجه سنن النسائي برقم: 251، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 314، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 642، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24386، 24621، 25024، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 773، وأخرجه فتح الباري برقم: 308، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2415، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 308، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4714»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 308، 309، 6924، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 332، وأخرجه سنن النسائي برقم: 251، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 314، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 642، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24386، 24621، 25024، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 773، وأخرجه فتح الباري برقم: 308، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2415، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 308، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4714»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح