🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (وَبَالُ السِّبَابِ عَلَى الْقَائِلِ الْأَوَّلِ)
گالی کا وبال پہلے کہنے والے پر
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4818 (کل: 12 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4818
صحیح مسلم: 6591
سنن ترمذی: 1981
بلوغ المرام: 1296
الادب المفرد: 423
صحیح الادب المفرد: 326
مسند احمد: 7205، 10329
الفتح الربانی: 10128
الجامع الكامل: 14946
السنن الكبرى للبيهقي: 21089
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6481
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21089
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا فَعَلَى الْبَادِئِ مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِ. وَرُوِيَ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَفِيهِ دَلَالَةٌ عَلَى جَوَازِ الِانْتِصَارِ مِنْ غَيْرِ تَعَدٍّ وَلَا إِظْهَارِ فُحْشٍ، وَحَدِيثُ عَائِشَةَ فِي قِصَّةِ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا دَلِيلٌ عَلَى إِبَاحَةِ الِانْتِصَارِ، حَيْثُ قَالَتْ:" فَلَمْ تَبْرَحْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ حَتَّى عَرَفْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَكْرَهُ أَنْ أَنْتَصِرَ"، وَالْعَفْوُ وَتَرْكُ الِانْتِصَارِ أَوْلَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو گالیاں دینے والوں کا وبال ابتدا کرنے والے پر ہے، جب تک کہ مظلوم زیادتی نہ کرے۔“
یہ بات سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث میں بھی مروی ہے، اور اس میں زیادتی اور فحش گوئی کے اظہار کے بغیر بدلہ لینے کے جائز ہونے کی دلیل ہے۔ اور سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے قصے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بدلہ لینے کے مباح ہونے کی دلیل ہے، جہاں وہ فرماتی ہیں: ”زینب بنت جحش ابھی گئی نہیں تھیں کہ میں نے جان لیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بدلہ لینے کو ناپسند نہیں فرماتے۔“ لیکن معاف کرنا اور بدلہ لینے کو چھوڑ دینا، یہ زیادہ بہتر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21089]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2587»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6481
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا فَعَلَى الْبَادِئِ مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دو افراد جو کچھ بھی کہیں، اس کا سارا وبال پہل کرنے والے پر ہی ہے، جب تک کہ مظلوم (بدلہ لیتے ہوئے) حد سے تجاوز نہ کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6481]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2587، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4894، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9956، وأخرجه شرح السنة برقم: 3553، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6450»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں