🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (أَفْضَلُ الرِّجَالِ طَوِيلُ العُمْرِ وَحَسَنُ الأَخْلَاقِ)
بہتر آدمی لمبی عمر اور عمدہ اخلاق والا
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5100 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5100
سلسلہ احادیث صحیحہ: 2205
مسند احمد: 7212، 9235
الفتح الربانی: 2998، 9152، 9928
صحیح ابن حبان: 484، 2981
الجامع الكامل: 15133
السنن الكبرى للبيهقي: 6528
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12677، 17545
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6528
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ النَّيْسَابُورِيُّ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ"؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، وَأَحْسَنُكُمْ أَعْمَالًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے اچھے لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جن کی عمریں لمبی اور اعمال حسنہ ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6528]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أحمد»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12677
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، وَأَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جن کی عمر سب سے زیادہ طویل ہو اور اخلاق زیادہ اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12677]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1971) اخرجه احمد فى المسند (9224 و 7211)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17545
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، وَأَحْسَنُكُمْ أَعْمَالًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو تمہارے سب سے بہتر فرد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن کی عمریں طویل ہوں، اور اعمال اچھے ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17545]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7211)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں