الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (ذِكْرُ جِهَادِ ذُرِّيَّةِ إِسْحَاقَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَبْلَ القِيَامَةِ)
قیامت سے پہلے حضرت اسحٰق علیہ السلام کی اولاد کے جہاد کا ذکر
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5423 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5423
صحیح مسلم: 7333
المستدرک علی الصحیحین: 8678
الجامع الكامل: 15980
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3638
حدیث نمبر: 5423
5423 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"هَلْ سَمِعْتُمْ بِمَدِينَةٍ، جَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَرِّ، وَجَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَحْرِ ؟"قَالُوا:"نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:"لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَغْزُوَهَا سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ بَنِي إِسْحَاقَ، فَإِذَا جَاءُوهَا نَزَلُوا، فَلَمْ يُقَاتِلُوا بِسِلَاحٍ، وَلَمْ يَرْمُوا بِسَهْمٍ، قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَيَسْقُطُ أَحَدُ جَانِبَيْهَا"، قَالَ ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ الرَّاوِي: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: الَّذِي فِي الْبَحْرِ، ثُمَّ يَقُولُونَ الثَّانِيَةَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَيَسْقُطُ جَانِبُهَا الْآخَرُ، ثُمَّ يَقُولُونَ الثَّالِثَةَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَيُفَرَّجُ لَهُمْ فَيَدْخُلُونَهَا فَيَغْنَمُونَ، فَبَيْنَمَا هُمْ يَقْتَسِمُونَ الْمَغَانِمَ إِذْ جَاءَهُمُ الصَّرِيخُ، فَقَالَ: إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ، فَيَتْرُكُونَ كُلَّ شَيْءٍ وَيَرْجِعُونَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے ایک ایسے شہر کے متعلق سنا ہے جس کی ایک جانب خشکی ہے اور ایک طرف سمندر ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ بنو اسحاق کے ستر ہزار افراد وہاں جہاد کریں گے، جب وہ وہاں پہنچ کر پڑاؤ ڈالیں گے تو وہ نہ تو اسلحہ سے لڑیں گے اور نہ تیر اندازی کریں گے، وہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھیں گے تو اس کی ایک جانب گر پڑے گی۔“ ثور بن زید راوی بیان کرتے ہیں، میں نہیں جانتا مگر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس جانب کے متعلق فرمایا جو سمندر کی طرف ہے: ”پھر وہ دوسری مرتبہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھیں گے تو اس کی دوسری جانب بھی گر پڑے گی، پھر وہ تیسری مرتبہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھیں گے تو وہ (شہر) ان کے لیے کھول دیا جائے گا تو وہ اس میں داخل ہوں گے اور مالِ غنیمت حاصل کریں گے، وہ مالِ غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے کہ ایک زور دار آواز انہیں سنائی دے گی کہ دجال کا ظہور ہو چکا ہے، چنانچہ وہ ہر چیز چھوڑ کر واپس آ جائیں گے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5423]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (78/ 2920)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عبدالباقی: 2920 ترقیم شاملہ: -- 7333
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ ثَوْرٍ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ الدِّيلِيُّ ، عَنْ أَبِي الْغَيْثِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " سَمِعْتُمْ بِمَدِينَةٍ جَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَرِّ، وَجَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَحْرِ؟ "، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَغْزُوَهَا سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ بَنِي إِسْحَاقَ، فَإِذَا جَاءُوهَا نَزَلُوا، فَلَمْ يُقَاتِلُوا بِسِلَاحٍ وَلَمْ يَرْمُوا بِسَهْمٍ، قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَيَسْقُطُ أَحَدُ جَانِبَيْهَا، قَالَ: ثَوْرٌ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا، قَالَ: الَّذِي فِي الْبَحْرِ، ثُمَّ يَقُولُوا الثَّانِيَةَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَيَسْقُطُ جَانِبُهَا الْآخَرُ، ثُمَّ يَقُولُوا الثَّالِثَةَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، فَيُفَرَّجُ لَهُمْ فَيَدْخُلُوهَا، فَيَغْنَمُوا فَبَيْنَمَا هُمْ يَقْتَسِمُونَ الْمَغَانِمَ إِذْ جَاءَهُمُ الصَّرِيخُ، فَقَالَ: إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ فَيَتْرُكُونَ كُلَّ شَيْءٍ وَيَرْجِعُونَ "،
عبدالعزیز بن محمد نے ثور بن زید دیلی سے، انہوں نے ابوالغیث سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ایسے شہر کے بارے میں سنا ہے جس کی ایک جانب خشکی میں ہے اور دوسری جانب سمندر میں ہے؟“ انہوں (صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین) نے عرض کی، جی ہاں، اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ اس کے خلاف بنو اسحاق میں سے ستر ہزار لوگ جہاد کریں گے، وہاں پہنچ کر وہ اتریں گے تو نہ ہتھیار سے جنگ کریں گے نہ تیر اندازی کریں گے، وہ کہیں گے: لا إله إلا الله والله أكبر، تو اس (شہر) کی ایک جانب گر جائے گی۔“ ثور نے کہا: میں یہی جانتا ہوں کہ انہوں (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) نے وہی (کنارہ) کیا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سمندر میں ہے، پھر وہ دوسری بار لا إله إلا الله والله أكبر کہیں گے تو اس (شہر) کا دوسرا کنارہ بھی گر جائے گا، پھر وہ تیسری بار لا إله إلا الله والله أكبر کہیں گے تو ان کے لیے راستہ کھل جائے گا اور وہ اس (شہر) میں داخل ہو جائیں گے اور غنائم حاصل کریں گے۔ جب وہ مال غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے تو ایک چیختی ہوئی آواز آئے گی جو کہے گی: دجال نمودار ہو گیا۔ چنانچہ وہ (مسلمان) ہر چیز چھوڑ دیں گے اور واپس پلٹ پڑیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7333]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ایسے شہر کے بارے میں سنا ہے جس کی ایک جانب خشکی میں ہے اور دوسری جانب سمندر میں ہے؟“ انہوں نے (صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین) عرض کی: جی ہاں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کے خلاف بنو اسحاق میں سے ستر ہزار لوگ جہاد کریں گے، وہاں پہنچ کر وہ اتریں گے تو نہ ہتھیاروں سے جنگ کریں گے اور نہ تیر اندازی کریں گے، وہ کہیں گے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اس (شہر) کی ایک جانب گر جائے گی۔“ ثور نے کہا: میں سمجھتا ہوں کہ انہوں (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) نے وہی (کنارہ) مراد لیا جو سمندر میں ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ دوسری بار «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ کہیں گے تو اس (شہر) کا دوسرا کنارہ بھی گر جائے گا، پھر وہ تیسری بار «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ کہیں گے تو ان کے لیے راستہ کھل جائے گا اور وہ اس (شہر) میں داخل ہو جائیں گے اور غنائم حاصل کریں گے۔ جب وہ مالِ غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے تو ایک چیختی ہوئی آواز آئے گی، وہ کہے گا: دجال نکل چکا ہے۔ چنانچہ وہ سب کچھ چھوڑ کر (اپنے علاقے کی طرف) لوٹ آئیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7333]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2920
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 8678
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني سليمان بن بلال، عن ثَور بن زَيْد (1) ، عن أبي الغَيْث، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"هل سمعتُم بمدينةٍ جانبٌ منها في البَرِّ وجانبٌ منها في البحر؟" فقالوا: نعم يا رسول الله، قال:"لا تقومُ الساعةُ حتى يَغزُوَها سبعون ألفًا من بني إسحاق، حتى إذا جاؤوها نَزَلوا، فلم يُقاتِلوا بسلاحٍ ولم يَرمُوا بسَهُم" قال:"فيقولون: لا إلهَ إلَّا الله والله أكبر، فيَسقُط أحدُ جانبيها - قال ثَوْر: ولا أعلمه إلَّا قال: جانبُها الذي يَلي البرَّ - ثم يقولون الثانيةَ: لا إله إلَّا الله والله أكبر، فيَسقُط جانبُها الآخرُ، ثم يقولون الثالثة: لا إله إلَّا الله والله أكبر، فيُفرَجُ لهم، فيدخلونها فيغنَمُون، فبينما هم يقتسمون الغنائمَ إذْ جاءهم الصَّريخ: أَنَّ الدَّجّال قد خَرَجَ، فيتركون كلَّ شيء ويَرجِعون" (1) . فقال (2) : إنَّ هذه المدينة هي القُسطنطينيَّة، وقد صحَّت الروايةُ أنَّ فتحها مع قيام الساعة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8469 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8469 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے ایسے شہر کے بارے میں سنا ہے جس کا ایک حصہ خشکی پر اور دوسرا حصہ سمندر میں ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بنو اسحاق کے ستر ہزار افراد اس پر چڑھائی نہ کر دیں، جب وہ وہاں پہنچیں گے تو پڑاؤ ڈالیں گے، وہ نہ تو ہتھیاروں سے قتال کریں گے اور نہ ہی تیر چلائیں گے، بلکہ وہ (بلند آواز سے) کہیں گے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے)، تو اس کا ایک حصہ گر جائے گا — راوی ثور کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خشکی کی جانب والا حصہ مراد لیا تھا — پھر وہ دوسری مرتبہ کہیں گے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ»، تو اس کا دوسرا حصہ گر جائے گا، پھر وہ تیسری مرتبہ کہیں گے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ»، تو ان کے لیے راستہ کھول دیا جائے گا، وہ اس میں داخل ہو کر مالِ غنیمت حاصل کریں گے، ابھی وہ غنیمتیں تقسیم کر ہی رہے ہوں گے کہ اچانک ایک پکارنے والا چیخ کر کہے گا کہ دجال نکل آیا ہے، تو وہ سب کچھ چھوڑ کر واپس لوٹ جائیں گے۔“
امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ شہر قسطنطنیہ ہے، اور یہ روایت صحیح ثابت ہے کہ اس کی فتح قیامت کے قائم ہونے کے قریب ہی ہوگی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8678]
امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ شہر قسطنطنیہ ہے، اور یہ روایت صحیح ثابت ہے کہ اس کی فتح قیامت کے قائم ہونے کے قریب ہی ہوگی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8678]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، لكن قوله فيه: "من بني إسحاق" غلط كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8678] [ترقيم الشركة 8571] [ترقيم العلميه 8469]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15980
15980- عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: سمعتم بمدينة جانبٌ منها في البر، وجانبٌ منها في البحر؟ قالوا: نعم، يا رسول الله، قال: لا تقوم الساعة حتى يغزوها سبعون ألفا من بني إسحاق، فإذا جاؤوها نزلوا، فلم يقاتلوا بسلاح، ولم يرموا بسهم، قالوا: لا إله إلا الله والله أكبر، فيسقط أحد جانبيها.
قال ثور: لا أعلمه إلا قال: الذي في البحر، ثم يقولوا الثانية: لا إله إلا الله والله أكبر، فيسقط جانبها الآخر، ثم يقولوا الثالثة: لا إله إلا الله والله أكبر، فيفرّج لهم، فيدخلوها فيغنموا، فبينما هم يقتسمون المغانم، إذ جاءهم الصريخ، فقال: إن الدجال قد خرج، فيتركون كل شيء ويرجعون.
قال ثور: لا أعلمه إلا قال: الذي في البحر، ثم يقولوا الثانية: لا إله إلا الله والله أكبر، فيسقط جانبها الآخر، ثم يقولوا الثالثة: لا إله إلا الله والله أكبر، فيفرّج لهم، فيدخلوها فيغنموا، فبينما هم يقتسمون المغانم، إذ جاءهم الصريخ، فقال: إن الدجال قد خرج، فيتركون كل شيء ويرجعون.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفتن وأشراط الساعة (2920) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا عبدالعزيز -يعني ابن محمد-، عن ثور -وهو ابن زيد الديلي-، عن أبي الغيث، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3638
" سمعتم بمدينة جانب منها في البر وجانب في البحر؟ لا تقوم الساعة حتى يغزوها سبعون ألفا من بني إسحاق فإذا جاءوها نزلوا فلم يقاتلوا بسلاح ولم يرموا بسهم قالوا: لا إله إلا الله والله أكبر فيسقط أحد جانبيها الذي في البحر ثم يقول الثانية: لا إله إلا الله والله أكبر فيسقط جانبها الآخر ثم يقول الثالثة: لا إله إلا الله والله أكبر فيفرج لهم فيدخلونها فيغنمون فبينما هم يقتسمون المغانم إذ جاءهم الصريخ فقال: إن الدجال قد خرج فيتركون كل شيء ويرجعون"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم نے ایک ایسے شہر کے بارے میں سنا ہے جس کا ایک حصہ خشکی پر اور ایک حصہ سمندر میں ہے؟ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک بنی اسحاق میں سے ستر ہزار لوگ اس پر حملہ نہ کر دیں، جب وہ وہاں پہنچیں گے تو پڑاؤ ڈالیں گے، نہ کسی ہتھیار سے لڑیں گے اور نہ کوئی تیر چلائیں گے، بلکہ کہیں گے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے)، تو اس کا ایک حصہ، جو سمندر میں ہے، گر جائے گا، پھر دوسری بار کہیں گے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ»، تو اس کا دوسرا حصہ بھی گر جائے گا، پھر تیسری بار کہیں گے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ»، تو ان کے لیے راستہ کھل جائے گا اور وہ اس میں داخل ہو کر مالِ غنیمت حاصل کریں گے، پھر جب وہ غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے تو اچانک ایک پکارنے والا آ کر کہے گا: دجال نکل آیا ہے! تو وہ سب کچھ چھوڑ کر واپس لوٹ جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3638]
”کیا تم نے ایک ایسے شہر کے بارے میں سنا ہے جس کا ایک حصہ خشکی پر اور ایک حصہ سمندر میں ہے؟ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک بنی اسحاق میں سے ستر ہزار لوگ اس پر حملہ نہ کر دیں، جب وہ وہاں پہنچیں گے تو پڑاؤ ڈالیں گے، نہ کسی ہتھیار سے لڑیں گے اور نہ کوئی تیر چلائیں گے، بلکہ کہیں گے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے)، تو اس کا ایک حصہ، جو سمندر میں ہے، گر جائے گا، پھر دوسری بار کہیں گے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ»، تو اس کا دوسرا حصہ بھی گر جائے گا، پھر تیسری بار کہیں گے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ»، تو ان کے لیے راستہ کھل جائے گا اور وہ اس میں داخل ہو کر مالِ غنیمت حاصل کریں گے، پھر جب وہ غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے تو اچانک ایک پکارنے والا آ کر کہے گا: دجال نکل آیا ہے! تو وہ سب کچھ چھوڑ کر واپس لوٹ جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3638]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 2014.»
قال الشيخ الألباني: صحيح