🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (كَيْفَ كَانَ سُلُوكُ النَّبِيِّ الكَرِيمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ النَّاسِ؟)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لوگوں کے ساتھ کیسا رویہ ہوتا تھا؟
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5823 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5823
شمائل ترمذی: 342
السنن الكبرى للبيهقي: 13340
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14199
المعجم الکبیر للطبرانی: 4863
المعجم الاوسط: 8697
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6396
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5823
5823 - وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا لَهُ حَدِّثْنَا أَحَادِيثَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُنْتُ جَارَهُ فَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَكَتَبْتُهُ لَهُ فَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا  ، وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں، کچھ افراد زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ان سے کہا، آپ ہمیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی احادیث سنائیں، انہوں نے کہا، میں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پڑوسی تھا، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے بلاتے اور میں وحی کو لکھ دیتا تھا، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تھے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے تھے، جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے تھے، اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے ساتھ کھانے کا ذکر فرماتے تھے۔ میں یہ ساری باتیں تمہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کر رہا ہوں۔ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ» ”اس کی سند ضعیف ہے، اسے ترمذی نے الشمائل اور شرح السنہ میں روایت کیا ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5823]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (في الشمائل:342) والبغوي في شرح السنة (13/ 245 ح 3679) ]
٭ فيه سليمان بن خارجة: مجھول الحال .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 342
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئِ قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالُوا لَهُ: حَدِّثْنَا أَحَادِيثَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَاذَا أُحَدِّثُكُمْ؟ كُنْتُ جَارَهُ «فَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَكَتَبْتُهُ لَهُ، فَكُنَّا إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
خارجہ بن زید بن ثابت سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ چند افراد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے استدعا کی کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے کچھ احادیث بیان کریں۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں آپ لوگوں کے سامنے کون کون سی باتیں بیان کروں، میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمسایہ تھا، جس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بلا بھیجتے تو میں اس وحی کو لکھ لیتا، جب ہم دنیوی معاملات کی باتیں کرتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ ویسی ہی گفتگو فرماتے اور جب ہم اخروی امور کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ ویسی ہی گفتگو فرماتے اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ اس کے متعلق گفتگو فرماتے، یہ وہ تمام باتیں ہیں جو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق تمہیں بیان کرتا ہوں۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 342]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏سنده ضعيف» ‏‏‏‏ }:
«شرح السنة للبغوي (245/13 ح 3679)»
اس روایت کی سند میں سلیمان بن خارجہ مجہول الحال راوی ہے۔ دیکھئے [اضواء المصابيح 5823]
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13340
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ خَارِجَةَ، أَخْبَرَهُ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ نَفَرًا دَخَلُوا عَلَى أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالُوا: حَدِّثْنَا عَنْ بَعْضِ أَخْلَاقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: كُنْتُ جَارَهُ، فَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلِيَّ فَآتِيهِ، فَأَكْتُبُ الْوَحْيَ، وَكُنَّا إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا، أَوَ كُلُّ هَذَا نُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ؟".
ایک جماعت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئی، انہوں نے کہا: ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں کوئی حدیث سنائیں تو زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی تھا، جب وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف پیغام بھیجتے تو میں وحی کو لکھ دیا کرتا اور ہم جب دنیا کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ ذکر کرتے اور جب ہم آخرت کو یاد کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی کرتے اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی کرتے تھے۔ ہم یہ تمام چیزیں تمہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13340]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14199
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا: حَدِّثْنَا بِبَعْضِ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَمَا أُحَدِّثُكُمْ؟ كُنْتُ جَارَهُ، فَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ. وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِنْ ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا. فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں: کچھ افراد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کیجئے، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں کیا حدیث بیان کروں؟ میں آپ کا پڑوسی تھا، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ مجھے پیغام بھیج کر بلواتے تھے اور میں وحی نوٹ کر لیتا تھا، جب ہم آخرت کو یاد کرتے تھے، تو آپ بھی ہمارے ساتھ اسے یاد کرتے تھے، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے، جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے، تو ساری چیزیں یہی ہیں، جن کے بارے میں، میں تمہیں بیان کر سکتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14199]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4882)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4882، وأخرجه شرح السنة برقم: 3679، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6396/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4863
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا: حَدِّثْنَا بَعْضَ حَدِيثِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: وَمَا أُحَدِّثُكُمْ؟ كُنْتُ جَارَهُ، " فَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ، وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا "، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ.
خارجہ بن زید بن ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیں۔ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں کیا سناؤں؟ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی تھا، جب وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بلواتے اور میں وحی لکھتا، اور جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے، اور جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کا ذکر کرتے، اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کا ذکر کرتے، سو یہ سب میں تمہیں انہی کے بارے میں سنا رہا ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4863]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 140، حدیث 4882»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8697
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ يَعْنِي عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، فَقَالُوا: حَدِّثْنَا بَعْضَ حَدِيثِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَمَا أُحَدِّثُكُمْ؟ كُنْتُ جَارَهُ، وَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ، وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِنْ ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا I "، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ؟.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ .
خارجہ بن زید بن ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ احادیث سنائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں کیا سناؤں؟ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی تھا، جب وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف آدمی بھیجتے اور میں وحی لکھتا تھا۔ جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ آخرت کا ذکر کرتے، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ دنیا کا ذکر کرتے، اور جب ہم کھانے پینے کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے۔ تو کیا میں یہ سب کچھ تمہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان کروں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان بن خارجہ سے ولید بن ابی الولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8697]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 17» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13469، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 343، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4882»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6396
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ خَارِجَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ "أَنَّ نَفَرًا دَخَلُوا عَلَى أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا: حَدِّثْنَا عَنْ بَعْضِ أَخْلَاقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كُنْتُ جَارَهُ، فَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَأَكْتُبُ الْوَحْيَ، فَكُنَّا إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ (ح) .
وَثَنَا: أَحْمَدُ الدَّوْرَقِيُّ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَا: ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ... فَذَكَرَهُ. وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”کچھ لوگ ان کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ مبارکہ کے بارے میں کچھ بتائیے، تو انہوں نے فرمایا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بلا بھیجتے اور میں وحی کی کتابت کرتا تھا؛ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کا حال یہ تھا کہ) جب ہم دنیا کا تذکرہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے، جب ہم آخرت کا تذکرہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے اور جب ہم کھانے کا تذکرہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے، یہ تمام باتیں میں تمہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بتا رہا ہوں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، نیز امام ترمذی نے اسے ’الشمائل‘ میں نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6396]
تخریج الحدیث: «ورواه الترمذي في الشمائل، ورواته ثقات»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4882، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14198، 14199، وأخرجه شرح السنة برقم: 3679»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں