🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَجْمَعْ ثَرْوَةً لِنَفْسِهِ قَطُّ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئے کبھی دولت جمع نہیں کی
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5835 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5835
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14210
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4920
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6428
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5835
5835 - وَعَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَا عَائِشَةُ لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ جَاءَنِي مَلَكٌ وَإِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ، فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا  فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ".
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! اگر میں چاہوں تو سونے کے پہاڑ میرے ساتھ چلیں، ایک فرشتہ میرے پاس آیا، اس کی کمر (کی چوڑائی) کعبہ (کے طول) کے برابر تھی، اس نے (آ کر) کہا: تمہارا رب تمہیں سلام کہتا ہے، اور وہ کہتا ہے: اگر آپ چاہیں تو آپ کو عابد نبی بنا دیتے ہیں اور اگر آپ پسند فرمائیں تو آپ کو بادشاہ پیغمبر بنا دیتے ہیں، میں نے جبریل علیہ السلام کی طرف دیکھا تو انہوں نے میری طرف اشارہ کیا کہ اپنے آپ کو پست و عاجز رکھو۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ» ”اس کی سند ضعیف ہے، اسے شرح السنہ میں روایت کیا گیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5835]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (13/ 247. 248 ح 3683)
٭ فيه أبو معشر نجيح: ضعيف، و لحديثه شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14210
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَائِشَةُ، لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ، جَاءَنِي مَلَكٌ إِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ، فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ، وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ قَالَ: فَأَشَارَ إِلَيَّ: أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ قَالَ: فَقُلْتُ: نَبِيًّا عَبْدًا".
قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ لَا يَأْكُلُ مُتَّكِئًا، يَقُولُ:" آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ، وَأَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اگر میں چاہوں، تو پہاڑ میرے ساتھ سونے کے بن کے چلیں، میرے پاس ایک فرشتہ آیا , جس کا ڈب، خانہ کعبہ جتنا تھا، اس نے کہا: آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور آپ سے یہ فرمایا ہے: اگر آپ چاہیں، تو آپ ”عبد“ نبی بن جائیں اور اگر آپ چاہیں تو ”بادشاہ“ نبی بن جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی طرف دیکھا تو انہوں نے مجھے یہ اشارہ کیا کہ آپ تواضع اختیار کریں، تو میں نے کہا: ”عبد“ نبی (میں، بننا چاہوں گا)۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی ٹیک لگا کر نہیں کھاتے تھے، آپ یہ فرماتے تھے: میں اس طرح کھاؤں گا، جس طرح کوئی عبد کھاتا ہے، اور اس طرح بیٹھوں گا، جس طرح کوئی عبد بیٹھتا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14210]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4920)، أخرجه شرح السنة برقم: 3683، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4920
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا عَائِشَةُ ، لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ، جَاءَنِي مَلَكٌ إِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ، فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ، وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ قَالَ: فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ قَالَ: فَقُلْتُ: نَبِيًّا عَبْدًا قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ، لَا يَأْكُلُ مُتَّكِئًا، يَقُولُ: آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ، وَأَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اگر میں چاہتا تو سونے کے پہاڑ میرے ساتھ ساتھ چلتے، میرے پاس ایک فرشتہ آیا جس کا کُمر بند بیت اللہ کے برابر تھا، اس نے عرض کیا: بے شک آپ کا رب آپ کو سلام کہتا ہے اور آپ سے فرماتا ہے: اگر آپ چاہیں تو ’بندہ نبی‘ بن جائیں اور اگر چاہیں تو ’بادشاہ نبی‘ بن جائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جبرائیل کی طرف دیکھا تو انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ عاجزی اور انکساری اختیار کریں، چنانچہ میں نے عرض کیا: (میں) بندہ نبی (رہنا پسند کرتا ہوں)۔“ سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ٹیک لگا کر کھانا تناول نہیں فرماتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے: ”میں اسی طرح کھاتا ہوں جیسے ایک بندہ کھاتا ہے اور اسی طرح بیٹھتا ہوں جیسے ایک بندہ بیٹھتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4920]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14209، 14210، وأخرجه شرح السنة برقم: 3683، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4899»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6428
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَائِشَةُ، لَوْ شِئْتُ لَسَارَ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ، جَاءَنِي مَلَكٌ إِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلَكًا؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ. فَقَالَ: فَأَشَارَ إِلَيَّ ضَعْ نَفْسَكَ. قَالَ: فَقُلْتُ: نَبِيًّا عَبْدًا. قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ لَا يَأْكُلُ مُتَّكِئًا، يَقُولُ: آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ، وَأَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! اگر میں چاہتا تو سونے کے پہاڑ میرے ساتھ ساتھ چلتے، میرے پاس ایک ایسا فرشتہ آیا جس کے تہبند کا جوڑ (جسامت و وسعت میں) کعبہ کے برابر تھا، اس نے کہا: بے شک آپ کا رب آپ کو سلام کہتا ہے اور آپ سے فرماتا ہے کہ اگر آپ چاہیں تو 'بندہ نبی' بن جائیں اور اگر چاہیں تو 'بادشاہ نبی' بن جائیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب میں نے جبرئیل (علیہ السلام) کی طرف دیکھا تو انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ انکساری و تواضع اختیار فرمائیں، چنانچہ میں نے عرض کیا: (میں) بندہ نبی (بننا پسند کرتا ہوں)۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ٹیک لگا کر کھانا تناول نہیں فرماتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے: ”میں اسی طرح کھاتا ہوں جیسے ایک بندہ کھاتا ہے اور اسی طرح بیٹھتا ہوں جیسے ایک بندہ بیٹھتا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6428]
تخریج الحدیث: «أبو معشر نجيح بن عبد الرحمن السندي: ضعيف أسن واختلط (التقريب، من الحفظ)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14209، 14210، وأخرجه شرح السنة برقم: 3683»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي معشر نجيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں