الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (رَدٌّ مُسْكِتٌ مِنْ حَضْرَةِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا مسکت جواب
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6145 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
الادب المفرد: 85
صحیح الادب المفرد: 62
مسند احمد: 6406
صحیح ابن حبان: 6969
حدیث نمبر: 6145
6145 - وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْمُحْرِمِ، قَالَ شُعْبَةُ أَحْسَبُهُ، يَقْتُلُ الذُّبَابَ؟ قَالَ: أَهْلُ الْعِرَاقِ يَسْأَلُونِي عَنِ الذُّبَابِ. وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"هُمَا رَيْحَانَّيَّ مِنَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عبد الرحمن بن ابی نعم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس وقت سنا جب ان سے کسی آدمی نے محرم (حالت احرام والے شخص) کے متعلق مسئلہ دریافت کیا، شعبہ بیان کرتے ہیں، میرا خیال ہے کہ وہ پوچھ رہا تھا (اگر محرم) مکھی مار دے (تو اس پر کیا کفارہ ہوگا؟) انہوں نے فرمایا: اہل عراق مکھی (مارنے) کے متعلق مجھ سے مسئلہ دریافت کرتے ہیں جبکہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے کو قتل کر دیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”وہ دونوں (حسن و حسین رضی اللہ عنہما) دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6145]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3753)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 3753
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نُعْمٍ , سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ , وَسَأَلَهُ عَنِ الْمُحْرِمِ، قَالَ شُعْبَةُ: أَحْسِبُهُ يَقْتُلُ الذُّبَابَ، فَقَالَ: أَهْلُ الْعِرَاقِ يَسْأَلُونَ عَنِ الذُّبَابِ وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا".
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن ابی یعقوب نے، انہوں نے ابن ابی نعم سے سنا اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا اور کسی نے ان سے محرم کے بارے میں پوچھا تھا، شعبہ نے بیان کیا کہ میرے خیال میں یہ پوچھا تھا کہ اگر کوئی شخص (احرام کی حالت میں) مکھی مار دے تو اسے کیا کفارہ دینا پڑے گا؟ اس پر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: عراق کے لوگ مکھی کے بارے میں سوال کرتے ہیں جب کہ یہی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کر چکے ہیں، جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ دونوں (نواسے حسن و حسین رضی اللہ عنہما) دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3753]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان سے کسی آدمی نے محرم کے متعلق سوال کیا کہ اگر وہ مکھی مار ڈالے تو اس پر کیا تاوان ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اہل عراق مکھی کے قتل کا مسئلہ پوچھتے ہیں جبکہ انہوں نے نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر ڈالا، حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے متعلق فرمایا تھا: «هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا» ”یہ دونوں دنیا میں میرے خوشبودار پھول ہیں۔““ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3753]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5994
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ، قَالَ: كُنْتُ شَاهِدًا لِابْنِ عُمَرَ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ، فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، قَالَ: انْظُرُوا إِلَى هَذَا يَسْأَلُنِي عَنْ دم البعوض وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے مہدی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی یعقوب نے بیان کیا، ان سے ابن ابی نعم نے بیان کیا کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں موجود تھا ان سے ایک شخص نے (حالت احرام میں) مچھر کے مارنے کے متعلق پوچھا (کہ اس کا کیا کفارہ ہو گا) ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دریافت فرمایا کہ تم کہاں کے ہو؟ اس نے بتایا کہ عراق کا، فرمایا کہ اس شخص کو دیکھو، (مچھر کی جان لینے کے تاوان کا مسئلہ پوچھتا ہے) حالانکہ اس کے ملک والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسہ کو (بےتکلف قتل کر ڈالا) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ یہ دونوں (حسن اور حسین رضی اللہ عنہما) دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5994]
ابن ابی نعم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اس وقت حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جبکہ ایک آدمی نے ان سے مچھر مارنے کے متعلق سوال کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تم کہاں کے ہو؟“ اس نے بتایا: عراق کا باشندہ ہوں۔ انہوں نے فرمایا: ”اس شخص کو دیکھو، مچھر مارنے کے متعلق سوال کرتا ہے حالانکہ ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو شہید کر ڈالا جبکہ میں نے خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: «هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا» ”حسن اور حسین رضی اللہ عنہما دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔““ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5994]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 85
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ قَالَ: كُنْتُ شَاهِدًا ابْنَ عُمَرَ إِذْ سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ دَمِ الْبَعُوضَةِ؟ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَقَالَ: انْظُرُوا إِلَى هَذَا، يَسْأَلُنِي عَنْ دَمِ الْبَعُوضَةِ، وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”هُمَا رَيْحَانَيَّ مِنَ الدُّنْيَا.“
عبدالرحمن بن ابو نعم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا۔ ایک آدمی نے سوال کیا کہ مچھر کو مارنا کیسا ہے (جائز ہے یا ناجائز؟) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو کہاں سے آیا ہے؟ اس نے کہا: عراق سے۔ تب سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اسے دیکھو! مچھر کے مارنے کے جائز یا ناجائز ہونے کے بارے میں پوچھتا ہے، حالانکہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لخت جگر کو شہید کیا (تو انہیں ذرا خیال نہ آیا)، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”وہ دونوں (سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما) دنیا میں میرے پھول ہیں۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 85]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3753، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3770» الصحيحة: 2494
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3753، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3770» الصحيحة: 2494
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 62
62/58 عن ابن أبي نعم قال: كنت شاهداً ابن عمر، إذا سأله رجل عن دم البعوضة؟ فقال: ممن أنت؟ فقال: من أهل العراق. قال: انظروا إلى هذا يسألني عن دم البعوضة، وقد قتلوا ابن النبي صلى الله عليه وسلم، سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: ( (هما ريحانيّ من الدّنيا) ) .
ابن ابی نعم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا کہ ایک آدمی نے ان سے مچھر کے خون کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: تم کہاں کے ہو؟ اس نے کہا: عراق والوں میں سے ہوں۔ انہوں نے فرمایا: اسے دیکھو! یہ مجھ سے مچھر کے خون کے بارے میں پوچھتا ہے، حالانکہ ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے (نواسے) کو قتل کر دیا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”وہ دونوں (حسن و حسین) دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 62]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3753، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3770» الصحيحة: 2494
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3753، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3770» الصحيحة: 2494
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6164
6164 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ هُمَا رَيْحَانَيَّ مِنَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَدْ سَبَقَ فِي الْفَصْلِ الْأَوَّلِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حسن و حسین دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔“ ترمذی۔ یہ حدیث فصل اول میں بھی گزر چکی ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6164]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3770 و قال: صحيح) [و ھو في صحيح البخاري (3753) ]
٭ وانظر الحديث السابق (6136)»
٭ وانظر الحديث السابق (6136)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 6406
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نُعْمٍ , يَقُولُ: شَهِدْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ عَنْ مُحْرِمٍ قَتَلَ ذُبَابًا، فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ، تَسْأَلُونِي عَنْ مُحْرِمٍ قَتَلَ ذُبَابًا! وَقَدْ قَتَلْتُمْ ابْنَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟! وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا".
ایک مرتبہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عراق کے کسی آدمی نے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر محرم کسی مکھی کو ماردے تو کیا حکم ہے؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ اہل عراق آ کر مجھ سے مکھی مارنے کی بارے میں پوچھ رہے ہیں جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو (کسی سے پوچھے بغیر ہی) شہید کر دیا حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں نواسوں کے متعلق فرمایا: ”تھا کہ یہ دونوں میری دنیا کے ریحان ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6406]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3753
حدیث نمبر: 6969
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحَرَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نُعْمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ شَيْءٍ، قَالَ شُعْبَةُ: سَأَلَهُ عَنِ الْمُحْرِمِ يَقْتُلُ الذُّبَابَ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ : يَسْأَلُونِي عَنْ قَتْلِ الذُّبَابِ وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُمَا رَيْحَانَتِي مِنَ الدُّنْيَا" ، ابْنُ أَبِي نُعْمٍ: هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ.
ابن ابونعیم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو سنا، ایک شخص نے ان سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا۔ (شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے) ایک شخص نے ان سے احرام والے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو مکھی کو مار دیتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ لوگ مجھ سے مکھی کو مارنے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، حالانکہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو شہید کر دیا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: «هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا» ”یہ دونوں (نواسے) دنیا میں میری خوشبو ہیں۔“ (ابن ابونعیم نامی راوی کا نام عبدالرحمن ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6969]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3753، 5994، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6969، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8477، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3770، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5671» «رقم طبعة با وزير 6930»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (564): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين